گونگے، بہرے اور نابینا اسلامی بھائیوں کی دینی
و اخلاقی تربیت کرنے والے دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبۂ سندھ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی منصور عطاری نے اسپیشل پرسنز کے اعتکاف کے حوالے سے کلام کیا اور مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ حیدرآباد میں سندھ بھر سے آنے والے اسپیشل پرسنز کو اعتکاف کی سہولیات دینے نیز اُن کے درمیان
ٹریننگ سیشنز کا انعقاد کرنے کی ترغیب دلائی۔
اسی طرح رکنِ شوریٰ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں
کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں رمضانُ المبارک میں احکامِ روزہ و احکامِ تراویح کورسز
شروع کروانے پر مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
مدنی مشورے کے اختتام پر رکنِ شوریٰ نے دعا
کروائی اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے نمایاں کارکردگی پر
انہیں تحائف دیئے۔