گونگے، بہرے اور نابینا اسلامی بھائیوں کو علمِ دین سکھانے والے دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت گزشتہ روز ایک میٹنگ ہوئی جس میں کراچی سٹی کے ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

میٹنگ کے دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری نے ذمہ داران سے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں پاکستان بھر سے اعتکاف کے لئے آنے والے اسپیشل پرسنز کو سہولیات دینے اور اُن کے درمیان مختلف ٹریننگ سیشنز کروانے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے رمضانُ المبارک میں احکامِ روزہ و احکامِ تراویح کورسز شروع کروانے پر ذمہ داران کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

میٹنگ کے آخر میں رکنِ شوریٰ نے دعا کروائی اور ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں میں نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو تحائف دیئے۔(رپورٹ: سید عمیر عطاری نگرانِ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)