دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےمحققین و مصنفین کے زیر اہتمام کھاریاں ضلع گجرات میں صاحبزادہ مفتی محمد محمود احمدصاحب کو مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی کتاب ”اسلامی مہینوں کے فضائل“ بذریعہ ڈاک تحفۃًبھیجی گئی جس کو وصول کرتے ہوئے مفتی صاحب نے دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے عمدہ تاثرات دیئے۔

تاثرات کا خلاصہ:

دعوت اسلامی کے مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری کی جانب سے بہت محبت بھرا تحفہ اور بڑی شفقتوں بھرا عطیہ ”اسلامی مہینوں کے فضائل“ کے عنوان سے مبارک کتاب مجھے وصول ہوئی۔ اس سے پیشتر بھی آپ کی جانب سے مرسلہ کتب رسائل تحائف کی صورت میں مجھے وصول ہوتے رہتے ہیں، آپ کی ان محبتوں پر میں آپ کا متشکر ہوں اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ٰ اس کتاب کا مطالعہ کرنے کے بعد اپنے کچھ تاثرات بھی ضرور عرض گزار کروں گا یہ ایک ویسے تو بظاہر دیکھنے میں ایک خوبصورت اور حسین کتاب ہے۔ اس میں ظاہر ہے اسلامی مہینوں کے فضائل بھی بیان کئے گئے ہیں اور ہر مہینے میں کیا عبادات کرنی چاہیے مطالعہ کا عبادات بھی ان کا بیان کردیا گیا ہےاور یہ ہمارے محترم جنہوں نے ایک کتاب تحریر فرمائی جس کے مؤلف جناب محمد عدنان چشتی عطاری مدنی صاحب وہ ہماری طرف سے مبارک باد کے مستحق ہیں، جنہوں نے بہت زیادہ کتابوں سے یہ باتیں اخذ کرکے استنباط فرما کر یہ ایک حسین گلدستہ امتِ مسلمہ کو پیش کیا ہے۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےمحققین و مصنفین کے زیر اہتمام صاحبزادہ حافظ محمد نذیر قادری صاحب (جانشین درگاہ حضرت فرید ملت محلہ گلزار مدینہ ڈھوک عالم دین سروالہ اٹک) کو مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی کتاب ”اسلامی مہینوں کے فضائل“ بذریعہ ڈاک تحفۃًبھیجی گئی جس کو وصول کرتے ہوئےحافظ صاحب نے دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے عمدہ تاثرات دیئے۔

تاثرات کا خلاصہ:

دعوت اسلامی دین متین کی خدمت میں کوشاں ہے اور دعوت اسلامی کا ایک شعبہ جو اسلامی تعلیمات کو عام کرنے والا المدینة العلمیہ بھی ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ مولانا ابو ماجد محمد شاہد عطاری مدنی(رکن مرکزی مجلس شورٰی و نگران المدینة العلمیہ) کی طرف سے ”اسلامی مہینوں کے فضائل“ کتاب موصول ہوئی اسکے مختلف مقامات کامطالعہ کیا اس کا ہر عنوان اپنی جگہ بڑی اہمیت کا حامل ہے اور اپنے اندر علم و حکمت کے بے شمار موتی سمیٹے ہوئے ہے بالخصوص آخر میں باب فیضان ایام نے اسکے حسن کو دوبالا کردیا اللہ پاک اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے ، دعوت اسلامی کو مزید ترقی اور ہر میدان میں کامیابی عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےمحققین و مصنفین کے زیر اہتمام ضلع جھنگ میں خانقاہ قادریہ طاہر آباد منگانی شریف کے پیر محمد طاہر حسین قادری صاحب کو مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی کتاب ”اسلامی مہینوں کے فضائل“ بذریعہ ڈاک تحفۃًبھیجی گئی جس کو وصول کرتے ہوئے انہوں نے دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے عمدہ تاثرات دیئے۔

تاثرات کا خلاصہ:

”اسلامی مہینوں کے فضائل“ باصرہ نواز ہوا۔ میں نے اسے ہرلحاظ سے ( صوری و معنوی) مفید پایا، ایسی تحریریں دینی خدمات کے ساتھ ساتھ وقت کی اہم ضرورت بھی ہیں اللہ پاک اپنے محبوب کریم علیہ الصلوة والتسلیم کے تصدق سے ہمیں نیک اعمال کی توفیق سے مالا مال فرمائے۔زندگی آمد برائے بندگی- زندگی بے بندگی شرمندگی


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےمحققین و مصنفین کے تحت پروفیسر محمد اعجاز جنجوعہ صاحب کو مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی کتاب ”اسلامی مہینوں کے فضائل“ بذریعہ ڈاک تحفۃًبھیجی گئی جس کو وصول کرتے ہوئے پروفیسر صاحب نے دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے عمدہ تاثرات دیئے۔

تاثرات کا خلاصہ:

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ کتاب بذریعہ ڈاک باصرہ نواز ہوئی ۔جزاکم اللہ، ایک مائدہ کرم ، ایک عطرفشاں گلدستہ -ڈیڑھ سو کتب میں سے محنت شاقہ کے ذریعے مرتب ایک نصاب زندگی جو عام فہم بھی ہے اور اثر آفریں بھی ۔ یکے بعد دیگرے دو نسخے موصول ہوئے آپ کی اجازت سے ایک نسخہ کو افادہ عام کیلئے مسجد کی لائیبریری میں رکھنے کا ارادہ ہے۔تحریکِ دعوت اسلامی اپنی دینی تبلیغی کاوش سے واقعی کئی جہتی ایک خاموش نہیں محسوس انقلاب لا رہی ہے اور اس کا فیض عام ہو رہا ہے جس کیلئے اس کے جملہ اراکین و معاونین ہدیہ تبریک و تحسین کے لائق ہیں ۔اللہ کریم بطفیل سیدالمرسلین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ان خدمات جمیلہ کو اپنی بارگاہ قدس میں قبول فرمائے اور زمین پر اسے قبولیت عامہ کا شرف عطا فرمائے۔ اٰمین 


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےمحققین و مصنفین کے زیر اہتمام راولپنڈی میں پروفیسر حبیب اللہ صاحب کو مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی کتاب ”اسلامی مہینوں کے فضائل“ بذریعہ ڈاک تحفۃًبھیجی گئی جس کو وصول کرتے ہوئے پروفیسر صاحب نے دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے عمدہ تاثرات دیئے۔

تاثرات کا خلاصہ:

مجھے آپ کی کتاب” اسلامی مہینوں کے فضائل“ موصول ہوئی اللہ عَزَّ وَجَلَّ آپ کو جزائے خیر دے، یہ بہت عمدہ کاوش ہے۔ اس کتاب کی ضرورت عوام کے ساتھ ساتھ علما کو بھی ہوتی ہے، آپ نے جس طرح مدلل انداز میں اس موضوع کو نبھایا ہے اور اسی طرح اس میں ہرمہینے کا مفہوم اور اس کے فضائل اور اس کے بارے میں ہونے والی عبادات اور اس کے متعلقات کو آپ نے ڈسکس کئے ہیں، یہ بہت اچھی کاوش ہے اللہ عَزَّ وَجَلَّ اسے اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت بخشے، اور اللہ پاک آپ کی تمام خدمات کو شرف قبولیت عطا فرمائے اور دعوت اسلامی کو مزید عظمتیں اور مزید شرف عطا فرمائے، اللہ عَزَّ وَجَلَّ آپ کو سلامت رکھے۔


    دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ہند اجمیر ریجن میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں اجمیر ریجن کی کابینہ اور ڈویژن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے سابقہ دینی کاموں کاجائز لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور ان میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات بتائے نیز اسلامی بہنوں کو ڈو نیشن جمع کرنے کاذہن دیااور اہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت گزشتہ دنوں  ممبئی ریجن پونے زون و ناگپور زون کی وردھا کابینہ میں تربیتی اجتماع منعقد ہوا جس میں 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’توبہ ‘‘کے موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو نمازوں کی پابندی کا ذہن دیتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کاجائزہ لینے، اجتماع پاک میں شرکت کرنے کاذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے گناہوں سے بچنے و دینی ماحول سے وابستہ رہنے نمازوں کی پابندی کرنے کی نیت کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ ممبئی ریجن ناگپور زون کی وردھا کابینہ میں ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں وردھا کابینہ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔ اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال رسالہ سے متعلق مدنی پھول پیش کرتے ہوئے عاملات نیک اعمال بننے کاذہن دیا نیز وقت پر کارکردگی آگے بڑھانے اور اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہار کیا۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام یوکے ساؤتھ برمنگھم (South Birmingham)ڈویژن میں 5 مقامات پر ”فیضانِ تلاوتِ قراٰن کورس“ کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 205 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں اسلامی بہنوں کےلئے رمضان المبارک کی برکتوں کو حاصل کرنے کےلئے 20 دن میں مکمل قراٰن پاک سننے کی سعادت حاصل ہوئی ۔ اس کورس کا روازانہ کا دورانیہ کم و بیش 1 گھنٹہ 30 منٹ تھا ۔

کورس میں روزانہ دیڑھ پارے کی تلاوت سننے کے ساتھ ساتھ قراٰنی واقعات، صراط الجنان سے متفرق سورتوں کا تعارف اور رمضان المبارک میں پڑھے جانے والے مخصوص اذکار و دعائیں وغیرہ سیکھنے کا سلسلہ رہا ۔ 


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے لندن ریجن میں والتھم سٹو (Walthamstow)ڈویژن نگران اسلامی بہن کا اپنی ڈویژن کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا۔

ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ماہ رمضان میں کئے جانے والے دینی کاموں پر حوصلہ افزائی کی نیز مزید عطیات جمع کرنے کی ترغیب لائی۔ 


 دعوت اسلامى کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے بریڈفورڈ(Bradford) ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کاماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن مشاورت اور ذیلی سطح کی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

بریڈفورڈ ڈویژن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ماہانہ کارکردگی فارم اور شیڈول فارم کو وقت پر دینے کا ذہن دیا نیز اسلامی بہنوں کو عطیات کو جمع کرنے میں اپنی کوششوں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”مولیٰ علی رضی اللہ عنہ کے 72 ارشادات“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یوکے کے مانچسٹر ریجن سے 4ہزار316 ، لندن ریجن سے 2 ہزار 20، بریڈ فورڈ ریجن سے 4 ہزار 488، برمنگھم ریجن سے 6 ہزار 782، آئرلینڈ سے 73 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 264 اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی، مجموعی طور پر تقریبًا 17ہزار943 بار رسالہ ”مولیٰ علی رضی اللہ عنہ کے 72 ارشادات“ پڑھا یا سنا گیا۔