ضلع
ننکانہ کے ہائی اسکول میں استقبال رمضان کے حوالے سے اجتماع کا اہتمام
02
اپریل 2022 ء کو ضلع ننکانہ کے ایک ہائی
اسکول میں ڈویژن ذمہ دار شعبہ تعلیم نے استقبال رمضان کے حوالے سے اجتماع منعقد
کیا جس میں اسکول کے اسٹوڈنٹس کو رمضان المبارک کی فضیلت و برکات کے بارے میں
بتاتے ہوئے اس ماہ مبارک میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کرنے کے لئےفیضان مدینہ میں 30 دن کا اعتکاف کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: ریجن
ذمہ دار سید محمد عاصم عطاری ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
ننکانہ
لاہور میں حراپبلک ہائیر سکینڈری اسکول میں استقبال رمضان کے سلسلے میں اجتماع
ذکرو نعت کا سلسلہ
گزشتہ
روز ننکانہ لاہور میں شعبہ تعلیم کے تحت حراپبلک ہائیر سکینڈری اسکول میں استقبال
رمضان کے سلسلے میں اجتماع ذکرو نعت کا سلسلہ ہوا جس میں اسکول کے ٹیچرز ، اسٹوڈنٹس و دیگر افراد نے شرکت کی ۔
مبلغ
دعوت اسلامی نے حاضرین کو دعوت اسلامی کی خدمات بیان کی اور رمضان المبارک میں خوب نیکیاں لوٹنے کے
لئے مساجدوں میں رمضان اعتکاف کرنے کا ذہن دیا جس پرحاضرین نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔(رپورٹ:
ریجن ذمہ دار سید محمد عاصم عطاری ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
2 اپریل 2022ء بروز ہفتہ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ مکتبۃ المدینہ کے اسلامی بھائیوں کی میٹنگ ہوئی جس
میں شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا گیا۔
دورانِ میٹنگ نگرانِ شعبہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ
مولانا مہروز عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے اہم نکات پر مشاورت کی نیز دیگر موضوعات پر بھی گفتگو کی گئی جبکہ ذمہ
داران نے شعبے کی ترقی کے حوالے سے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ: محمد سلیم عطاری معاون نگران شعبہ مکتبہ
المدینہ ہیڈ آفس کراچی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
گزشتہ
روز تھانہ تحصیل کوٹ رادھا کشن میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ایس
ایچ او ملک کفایت کھوکھر اور انکے دیگر اسٹاف سے ملاقات کی جس میں دعوت اسلامی کی دینی وسماجی خدمات بیان کیں اور ماہِ رمضان میں 30 دن کا اعتکاف
کرنے کا ذہن دیا جس پر ایک اسٹاف نے رمضان اعتکاف کرنے کی نیت کی۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد
مصطفی انیس )
گزشتہ دنوں ڈیرہ مراد جمالی میں مدرسۃ المدینہ
کے تحت تقسیم اسناد کے سلسلے میں اجتماع
کا اہتمام کیا گیا جس میں ذمہ دار ان، طلبۂ کرام اور انکے والدین سمیت کثیر تعداد میں عاشقان
رسول نے شرکت کی ۔
*اس موقع پر قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت میر
نثار خان کھوسہ ایم پی اے * اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ڈیرہ مراد جمالی میر غلام
اکبر ابڑو * اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ میر نذیر
احمد عمرانی * سنی تحریک نصیر آباد کے ضلعی
صدر مولانا نواب دین ڈومکی * قبائلی مذہبی
شخصیت پیر سید ریاض حسین شاہ بخاری اور نصیر
آباد کی دیگر قبائلی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
بعد اجتماع ذمہ داران نے ملاقات کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی کاموں
کے حوالے سے گفتگو کی اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد
مصطفی انیس )
تونسہ شریف میں واقع مدرسۃ المدینہ بوائز
میں بچوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پنجاب
پاکستان کے شہر تونسہ شریف ضلع ڈیرہ غازی خان میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا
جس میں مدرسۃ المدینہ بوائز کے بچوں سمیت
قاری صاحب نے شرکت کی۔
اس حلقے میں ڈویژن ڈی جی خان کے ذمہ دار غلام عباس عطاری نے سنتوں بھرا بیان
کرتے ہوئے بچوں کو 40 نیک اعمال رسالے پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس کےعلاوہ ذمہ دار نے بچوں کو اپنے سرپرستوں کے ساتھ دعوتِ
اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
مدنی
مرکز فیضان مدینہ شیخوپورہ میں سابق ایم
این اے پاکستان تحریک انصاف چوہدری محمد
سعید ورک کادورہ
گزشتہ
دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ شیخوپورہ میں
سابق ایم این اے پاکستان تحریک انصاف
چوہدری محمد سعید ورک نےدورہ کیا جہاں ذمہ
داران نے انکا استقبال کیا ، اور مدنی مرکز کے دیگر شعبہ جات کا وزٹ کرایا ۔
سابق
ایم این اے نے فیضان مدینہ میں نماز جمعہ
اداکی ، بعد نما ز جمعہ رمضان المبارک میں
افطار اجتماع کے حوالے سے گفتگو ہوئی جس
پر اپنے ڈیرے میں افطار اجتماع منعقد
کرنے کو کہا۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد
مصطفی انیس )
مدرسۃ المدینہ گرلز کی ذمہ داراسلامی بہنوں کے
لئے بذریعہ آڈیو لنک تربیتی سیشن
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ آڈیو لنک پردے میں موجود مدرسۃ المدینہ
گرلز کی ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے ایک سیشن ہوا۔
دورانِ سیشن رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد
امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی ترقی
کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی
اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ میں کراچی سٹی مشاورت کے اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس
میں اہم ذمہ داران کی شرکت رہی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی محمد امین عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے اعتکاف اور مدنی عطیات کے
حوالے سے چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔بعدازاں ذمہ داران نے دعوتِ اسلامی کے
دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
منصور آباد میں افتخار عطاری کے گھر پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی آمد
پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں واقع علاقہ منصور آباد گلی
نمبر 17 میں افتخار عطاری کے گھر پر دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری سمیت ذمہ داران کی آمد ہوئی۔
اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے حاضرین کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے
والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا نیز انہیں مختلف دینی و فلاحی کاموں کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
آفیسر کالونی نمبر 2 فیصل آباد میں شعیب عطاری کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ
گزشتہ دنوں پنجاب پاکستان کے علاقے آفیسر کالونی نمبر 2 فیصل آباد میں شعیب عطاری کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ
منعقد ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری سمیت ذمہ داران اور شخصیات نے شرکت
کی۔
اس حلقے کی
ابتدا تلاوت ِقراٰنِ پاک اور نعتِ رسول مقبول ﷺسے کی گئی جبکہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری نے شرکا کے درمیان روزے کے متعلق مدنی پھول ارشاد فرمائے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مفتی محمد قاسم عطاری کی رہائش گاہ پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی آمد
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی دیگر ذمہ داران
کے ہمراہ فیصل آباد میں شیخ الحدیث و التفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مدظلہ العالی
کی رہائش گاہ پر آمد ہوئی۔
اس دوران نگران پاکستان مشاورت نے مفتی محمد قاسم عطاری مدظلہ العالی سے ملاقات کرتے ہوئے اُن کےبھائی کی شادی پر مبارک باد د ی۔اس موقع پر دیگر
ذمہ داران سمیت مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد جنید عطاری مدنی بھی موجود تھے۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز
فالواپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)