اللہ پاک نے بنی نوعِ انسان کی ہدایت و رہنمائی کیلئے انبیائے کرام علیہم السلام کو مبعوث کیا اور انہیں بہت سے اعلیٰ اوصاف سے متصف فرمایا۔یہاں ذیل میں اللہ پاک کے پیارے نبی حضرت موسیٰ علیہ السلام کو عطا کردہ دس اوصاف ذکر کیے جاتے ہیں:

1۔ آپ علیہ السلام اللہ پاک کے چنے ہوئے اور برگزیدہ بندے تھے۔ (تفسیر صراط الجنان)

2۔ آپ علیہ السلام رسول و نبی تھے۔ (سیرت الانبیاء،ص 530)

3۔ اللہ پاک نے آپ علیہ السلام کو کتاب (توریت) عطا فرمائی۔ (پ12،ہود: 110)

4۔ آپ علیہ السلام کو روشن معجزات عطا فرمائے۔ (پ1،البقرۃ: 92)

5۔ آپ علیہ السلام سے اللہ پاک نے بغیر کسی واسطے کے کلام فرمایا۔ (سیرت الانبیاء،ص 530)

6۔ آپ علیہ السلام کواپنا قرب بخشا۔ (تفسیر صراط الجنان)

7۔ آپ علیہ السلام کی خواہش پرآپ کے بھائی حضرت ہارون علیہ السلام کو نبوت عطاکی۔ (تفسیر صراط الجنان)

8۔ آپ علیہ السلام اللہ پاک کی بارگاہ میں بڑی وجاہت والے ہیں۔(پ22،الاحزاب: 69)

9۔ اللہ پاک نے آپ علیہ السلام کو آپ کے زمانے میں تمام مخلوقات پر فضیلت بخشی۔ (سیرت الانبیاء،ص 531)

10۔ آپ علیہ السلام کو روشن غلبہ اور تسلط عطا فرمایا۔ (سیرت الانبیاء،ص 533)