پاکستان کے مختلف صوبوں میں ہونے والے دینی کاموں کا فالو اپ لینے کے لئے پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت صوبہ بلوچستان کی سبی ڈویژن کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ صوبہ بلوچستان، نگرانِ سبی ڈویژن و ڈسٹرکٹ اور نگرانِ تحصیل کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اس مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے آئندہ کے اہداف دیئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینِ اسلام کی خدمت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تمام اخراجات کو پورا کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کروائیں۔