صوبہ بلوچستان میں اسلامی بہنوں کے درمیان دینی کام کرنے والی ذمہ داران کی تربیت کے لئے گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کےتحت  صوبہ بلوچستان کی لورالائی اور رخشان ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ صوبہ بلوچستان ، نگران ِلورالائی ڈویژن ، نگرانِ رخشان ڈویژن و ڈسٹرکٹ اور تحصیل نگران کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذیعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دین متین کی خدمت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت ِ اسلامی کے جملہ اخراجات کو پورا کرنے کے لئے دیئے گئے سالانہ ڈونیشن کے اہدف کو کیسے پورا کیا جائے ؟اس پر کلام کیا اور ذمہ داران کو اپنے اہداف جلد از جلد پورا کرنے کی ترغیب دلائی۔