ہر شخص کی خواہش ہوتی ہےکہ معاشرے میں میرا کوئی مقام ہو ،لو گ میری  طرف متوجہ ہوں،میری عزت کی جائے ،مجھے اہمیت دی جائے ۔ یاد رکھئے !معاشرےمیں اپنا مقام بنانے کےلئے، ایک اچھا انسان بننے کے لئے کچھ کام اپنے اوپر نافذ کرنے ہوتے ہیں، کچھ پابندیاں برداشت کرنی پڑتی ہیں، اپنا رویے تبدیل کرنے پڑتے ہیں اور لوگوں کے حقوق ادا کرنے ہوتے ہیں۔ قرآن و حدیث میں غور وفکر ، بزرگان ِدین کی سیرت کے مطالعے اور نیک لوگوں کی صحبت کی برکت سے جو باتیں سیکھنے کو ملیں ان میں سے کچھ یہاں بیان کی جاتی ہیں ۔ان باتوں پر عمل کیجئے ! اِنْ شَاءَ اللہ دین و دنیا میں کامیابی ملے گی اور آپ معاشرے میں ایک معزز و باوقار فر د بَن کر ابھریں گے ۔یہ ضرور پیشِ نظر رہے کہ ان تمام باتوں پر عمل کرنے سے مقصود فقط اپنےربِّ کریم کی خوشنودی کا حصول ہو کہ اللہ پاک کی رضا ہی تمام کامیابیوں کی اصل ہے ۔وہ کریم ربّ راضی ہوگیا تو سب راضی ہوجائیں گے ۔؏

جس کا عمل ہو بے غرض اس کی جزا کچھ اور ہے

دین ودنیامیں عزت دلانے والے42 کام:

(1)سلام میں پہل کیجئے،جاننے والے ہوں یا انجان ، سب سے آگےبڑھ کر خود ملئے، سلام سے محبت میں اضافہ ہوتا ہے، سامنے والے کے دل میں نرم گوشہ پیدا ہو جاتا ہے ،سلام میں پہل کرنا،کسی کو اچھے نام سے مخاطب کرنا، دلوں میں مقام ومرتبہ بنانے کاپہلا زینہ ہے۔(2) ملاقات کے وقت خوشی کااظہار کیجئے۔ (3) مسکراہٹ اپنی عادت بنالیجئے۔ (4) اپنے متعلقین پر بھر پور توجہ دیجئے۔ ( 5)دوسروں سے عزت سے پیش آئیے۔(6) دوسروں کے مقام و مرتبے کا لحاظ کیجئے۔(7) ہر معاملے میں نرمی اختیارکیجئے۔نرمی سےبڑے بڑے بگڑے ہوئے کام بن جاتے ہیں اور بے جا سختی بنے بنائے کام بگاڑ دیتی ہے۔(8)لوگوں کے دکھ درد میں شریک رہئے ، ان سے غمخواری کیجئے،ڈھارس بندھائیے،غموں میں شریک رہنے والا برسوں یاد رہتا ہے۔ (9) لوگوں کی غلطیاں معا ف کر دیجئے،بدلہ لینےپر قادر ہونے کے باوجود معاف کردینا بہادروں کاکام ہے ، یہ عمل بندوں کو بےدام غلام بنادیتا ہے۔(10) دوسروں کے عیبوں پر پردہ ڈالئے۔ ہاں! تنہائی میں حسبِ موقع ضرور سمجھائیے۔(11)کسی پر کتنا ہی غصہ آرہا ہو کبھی بھی بدتمیزی نہ کیجئے ۔ باوقار انداز میں دلائل کے ساتھ اپنا موقف واضح کیجئے۔ (12) لوگوں کو اپنائیت کا احساس دلائیے، جو آپ کے قریب ہوں انہیں اپنائیت محسوس ہو ، اجنبیت و وحشت محسوس نہ کریں۔(13) لوگوں سے بھلائی فقط اللہ کریم کی خوشنودی کے لئے کریں کسی قسم کاکوئی دنیاوی لالچ ہر گز نہ ہو۔(14) مشکل وقت میں لوگوں کے کام آئیے، ان کی مدد کیجئے۔ (15)کبھی کسی کا برا نہ سوچیئے، سب کے ساتھ بھلائی اور خیر خواہی کیجئے ۔ (16) کوئی آ پ سے اپنا راز شیئر کرے تو اسے کبھی کسی پر ظاہرنہ کیجئے۔دوسروں کے مال ودولت اور عزت کے محافظ بن کر رہئے کہ انہیں آپ کی طرف سے خیانت کا خوف نہ ہو، بلکہ اس معاملے میں آپ کی طرف سے بالکل مطمئن ہوں ۔(17)دوسرں کے مال ودولت سے بے نیاز ہوجائیے ،کسی سے کوئی لالچ نہ رکھئے۔(18)کنجوسی سے بچئے، سخاوت اپنائیے ،اپنے اہل وعیال اور دیگر متعلقین کی ضروریات کا خیال رکھئے۔ اچھے کاموں میں خرچ کر نے سے مال بڑھتاہے گھٹتانہیں ،کنویں سے جتنا پانی لیں بڑھتا ہی جائے گا۔(19) بے مُروّتی سے بچئے ،چالاکی ، خود غرضی،لالچ، یہ چیزیں انسان کی شخصیت کو عیب دار کر دیتی ہیں۔(20) چھوٹی چھوٹی کامیابیوں پر بھی لوگوں کی حوصلہ افزائی کیجئے۔ اِس سے اُن میں خود اعتمادی بڑھےگی، آگے بڑھنے کا ذہن بنے گا، مایوسی اور احساسِ کمتری جیسی خطر ناک سوچ سے نجات ملے گی۔ (21) اپنوں کے احوال سے واقف رہئے کہ کہیں کسی مشکل میں تو نہیں،اپنوں سے رابطےمضبوط رکھئے۔ (22)کبھی بھول کربھی کسی کی عزتِ نفس مجروح نہ کیجئے ،ورنہ نفرت کی ایسی دیوار قائم ہوجائے گی جسے گرانا بہت مشکل ہوگا۔دوسروں کو عزت دیجئے اورخود عزت پائیے۔ (22)کسی کی غیر موجودگی میں اس کی برائی ہرگز نہ کیجئے ،غیبت اور چغلخوری دوستی کو تلوار کی طرح کاٹ دیتی ہیں۔ (23)کسی کی غیر موجودگی میں اس کی برائی کی جارہی ہوتو حسبِ موقع اس کا دفاع کیجئے ۔لوگوں کو اس کی عزت اچھالنے سے روکئے ،یقین کیجئے جب اُسے معلوم ہوگا کہ آپ نے اُس کا دفاع کیا ہے تو وہ آپ کا شکر گزار ہوگا،آپ کو اپنامحسن سمجھے گا۔ (24)اپنا رویّہ ہمیشہ درست رکھئے کہ غلط رویّے دشمنی کا بیج بوتے ہیں۔ (25)قابلِ تعریف عمل پر لوگوں کی دل کھول کر تعریف کیجئے، انہیں حوصلہ ملےگا،آپ کے دو تعریفی جملے ہوسکتا ہے کسی کی زندگی بدل دیں۔(26) لوگوں کی خوشیوں میں شامل رہئے۔ (27)آپ کے متعلقین میں سے کوئی اگر غلط راستےپر چل پڑے تو اسےہر گز تنہا نہ چھوڑئیے ، کیونکہ اُس وقت اُسے آپ کی مدد کی اشد ضرورت ہے،پوری کوشش کر کے اسے برائیوں کی دلدل سے نکال کر ا چھائیوں کا مسافر بنا دیجئے(28)اپنے متعلقین کو نیک کاموں میں شریک رکھئے،اچھی محافل ،دینی اجتماعات میں انہیں ساتھ لے جائیے کہ مؤمن جو اپنے لئے پسند کرتا ہے وہی اپنے بھائی کے لئے بھی پسند کرتا ہے۔(29)اپنوں پر اعتمادکیجئے اور انکے اعتماد کو بھی ٹھیس نہ پہنچائیے۔(30) وعدہ سوچ سمجھ کر کیجئے،جب وعدہ کرلیں تو ضرور پورا کیجئے۔(31)جب کوئی مشورہ چاہے تو اپنے تجربات کی روشنی میں اچھا مشورہ دیجئے۔ (32) دوسروں کے مزاج کو سمجھئے ،لوگوں کےمزاج کے خلاف نہ چلیئے ،اگر ایسا کچھ ضروری بھی ہوتو حکمت ِ عملی اختیار کیجئے کہ حکمت و دانائی مؤمن کا گمشدہ خزانہ ہے۔(33) وفا دار رہئے ،بے وفائی سے بچئے۔(34) اپنوں کی دعوت قبول کیجئے، خود بھی ان کی دعوت کیجئے،حسبِ حیثیت تحائف بھی دیجئے آپس میں محبت بڑھے گی۔ (35) ہرگز کبھی کسی کو طعنہ مت دیجئے ،کبھی کسی پر احسان نہ جتائیے کہ اللہ پاک طعنہ دینے والوں اور احسان جتانے والوں کو پسندنہیں فرماتا۔ (36)غرور وتکبر، خود پسندی ، اور بڑا بول بولنے سے ہر دم بچئے۔(37) ایثار کیجئے لوگ دل سے دعائیں دیں گے ۔(38) آسان بن جائیے کہ لوگوں کی رسائی آپ تک ممکن ہو ،ایسا مشکل نہ بنئے کہ لوگ آپ سے ملنے کو ترس جائیں۔(39) بے جا مطالبات سے بچئے کہ اس سے آدمی کا وقار کم ہوتا ہے ۔( 40) کسی کو سب کے سامنے مت ٹوکئے ،نہ جھڑکئے، بلکہ علیحدگی میں سمجھائیے ورنہ نفرت و ضد پیدا ہوگی ۔ (41) اپنوں کے لئے دعائے خیر کرتے رہئے ۔ (42) خو د بھی نیک عمل کیجئے ،اپنے متعلقین کو بھی نیکی کی راہ پر چلائیے، اللہ پاک اپنے نیک بندوں کی محبت لوگوں کے دلوں میں ڈال دیتا ہے ۔

اللہ کریم کی رحمت سے امید ہے کہ ان باتوں پر عمل کر کے بندہ معاشرے کا معزز اور باوقار فرد بن سکتا ہے ۔اللہ کریم اپنے پیارے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے صدقے ہم سب پر اپنا فضل و کرم فرمائے ۔آمین

حکیم سید محمد سجاد عطاری مدنی

اسلامک سکالر، اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیۃ)

مدرِّس: مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ انسٹیٹیوٹ آف اسلامک ایجوکیشن عالمی مدنی مرکز کراچی


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے زیر اہتمام یکم اپریل 2022 ء بروز جمعۃ صوبۂ بلوچستان کی سرکاری ڈویژن سبی میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح کی شعبہ اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے انفرادی کوشش کرنے، مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں جائزہ کے نفاذ پر مدنی پھول دیئے ساتھ ہی مدنی مذاکرے میں چھوٹی بچیوں کے ذریعے سوالات شامل کرنے پر کلام ہوا ۔ اس کے علاوہ مدنی مشور میں یوم قفل مدینہ و ایام قفل مدینہ منا تے ہوئے رسالہ خاموش شہزادہ پڑھنے کی ترغیب دلائی گئی نیز شعبہ اصلاح اعمال کے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔

مزید کارکردگی شیڈول پر بھی تربیت کی اور سفری شیڈول کو مضبوط بنانے کا ہدف دیا۔ اسی کے ساتھ ساتھ سو فیصد تقرریاں مکمل کرنے کا بھی ہدف دیا جس پر تمام ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ  المدینہ بالغات کے تحت پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ ساؤتھ گلشن اقبال کا بینہ دارسنہ میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں پاکستان مشاورت شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسات سے تعلیمی نظام کے حوالے سے مشاورت کی ۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بہن نے شرکا کو دینی کام اور تعلیمی معیار بڑھانے کا ذہن دیا نیز کورس میں کامیابی کے بعد کورس کرنے والی اسلامی بہنوں کو تدریسی خدمات انجام دینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


31 مارچ2022ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ  المدینہ بالغات کے تحت کراچی سٹی ناظم آباد گلبہار ڈویژن میں تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا۔ اس موقع پر پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے رمضان المبارک میں ہونے والےتلاوت قراٰن کورس کے حوالے سے تربیت کی، نیز دینی کام اور تعلیمی معیار بڑھانے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

٭اسی طرح گزشتہ دنوں علاقہ جہانگیر آباد میں قائم مدرسۃ المدینہ بالغات میں تربیتی سیشن کا سلسلہ رہا جس میں پاکستان مشاورت شعبہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہ رمضان المبارک میں تلاوت قراٰن کورس کروانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو نکات بتائے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے تحت st 1اپریل 2022 ءبروزجمعۃ کراچی سٹی کے ویسٹ ڈسٹرکٹ بلدیہ ٹاؤن میں اجتماع تقسیم اسناد کا سلسلہ ہوا جس میں شخصیات، تنظیمی ذمہ داران و سرپرست اسلامی بہنوں نیز اسناد لینے والی بچیوں اور مدرسۃ المدینہ گرلزکے اسٹاف نے شرکت کی جن کی تعداد کم و بیش ایک ہزارتھی۔

صاحبزادی عطارسلمھا الغفار نے حفظ و ناظرہ قراٰن مکمل کرنے والی طالبات اورکورسزکی اسلامی بہنوں کو اسناد وتحائف تقسیم فرمائیں نیز صاحبزادی عطارسلمھا الغفار کی آمد پر اسلامی بہنوں و بچیوں کو بہت خوشی ہوئی جس پر طالبات نے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی بھی نیتیں کیں۔ 


واربرٹن میں قائم دعوتِ اسلامی کی جامع مسجد فیضانِ غوث اعظم میں شعبہ FGRF کے تحت یکم اپریل 2022ء بروز جمعہ واٹر فلٹر پلانٹ کے افتتاح کے سلسلے میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری سلمہ الباری کی خصوصی آمد و بیان ہوا ۔

حاضرین سے گفتگو کرتے ہوئے رکنِ شورٰی نے فرمایا کہ پانی پلانا آسان اور افضل ترین نیکیوں میں سے ہےنیز دعوتِ اسلامی صحرائے تھر سمیت جگہ بجگہ واٹر فلٹر پلانٹ لگانے کے ساتھ ساتھ دیگر فلاحی کاموں میں مصروف عمل ہے۔

بعد ازاں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری سلمہ الباری نے واٹر فلٹر پلانٹ کی افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی۔اس موقع پر مبلغ دعوتِ اسلامی حاجی نصر اقبال عطاری، امیر سنی علماکونسل واربرٹن علامہ اشفاق احمد رضوی، مولانا سجاد احمد سیالوی، مبلغِ دعوتِ اسلامی فرحان رشید عطاری، مولانا محمد عرفان مدنی، جامعۃ المدینہ امینیہ رضویہ کے اساتذہ عظام، چوہدری جاوید اقبال بگڑ، میاں خرم ہنس، رانا عبد الجبار و دیگر سماجی و مذہبی شخصیات سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔(رپورٹ: محمد رمضان عطاری مدنی مدرس جامعۃالمدینہ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دین کا کام کرنے والی عالمی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ  خدام المساجد والمدارس کے تحت محمدی کالونی (احاطہ سوڈیاں والا) واربرٹن میں جامع مسجد فیضانِ زم زم کی تعمیرات مکمل ہوتے ہی یکم اپریل 2022ء بروز جمعہ مسجد کے افتتاح کی تقریب منعقد کی گئی۔

اس موقع پر رکن شورٰی حاجی محمد اظہر عطاری نے ’’ فضائل و برکاتِ رمضان ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھر ا بیان کیا۔ بیان اور نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد رکن شوریٰ نے اپنے مبارک ہاتھوں سے افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی۔

جامع مسجد فیضانِ زم زم کو جدید برقی آلات ، اعلی کوالٹی کی ٹائل و ماربل، خوبصورت کلرز اور دورِ جدید کی دیگر سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے ۔ جبکہ محراب میں شیشے کا کام اپنی مثال آپ ہے۔

اس تقریب میں مبلغِ دعوتِ اسلامی حاجی نصر اقبال عطاری، امیر سنی علما کونسل واربرٹن علامہ اشفاق احمد رضوی ، دعوتِ اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کے ڈسٹرکٹ ننکانہ کے ذمہ دار علی فیاض عطاری، مبلغِ دعوتِ اسلامی فرحان رشید عطاری ، اقبال گرینڈ ایونٹس کے چیف ایگزیکٹو چوہدری جاوید اقبال بگڑ ، میاں خرم ہنس ، رانا عبد الجبار سمیت دیگر سیاسی و سماجی و مذہبی شخصیات اور کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ (رپورٹ: محمد رمضان عطاری مدنی مدرس جامعۃالمدینہ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں لاہور سے آئے ہوئے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے عاشقانِ رسول کے لئے ایک میٹ اپ کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کےاراکین حاجی یعفور رضا عطاری اور حاجی محمد اطہر عطاری نے عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہتے ہوئے دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے وکلاء کی میٹنگ ہوئی جس میں سندھ اور بلوچستان کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی اور انہیں احسن انداز میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:غلام یاسین عطاری دفتر ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


Prayer Times App کا رمضان پیکج

Mon, 4 Apr , 2022
2 years ago

رجب المرجب کا مہینا شروع ہوتے ہی کلہ گو ’’اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْ رَجَبٍ وَّ شَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا رَمَضَان‘‘ کے دعائیہ کلمات کے ساتھ رمضان المبارک کے استقبال کی تیاری شروع کردیتے ہیں، معمولاتِ زندگی کو حسب توفیق الٰہی عبادات کے جدول میں ڈھالنے کی کوشش کرنے لگتے ہیں، مساجد کی رونقین بحال ہونے لگ جاتی ہیں، محراب سے متصل دیوار پر آویزاں نمازوں کے اوقات بتلاتی گھڑیاں ہر نمازی کی توجہ کا مرکز بننے لگ جاتی ہیں، کچھ نمازی اوقات ِصلاۃ کے شیڈول کے مطابق فرض نماز اور نوافل پڑھنے کے لئے ذہن بناتے ہیں، کچھ نمازی ان نمازیوں کے بارے میں گفتگو شروع کردیتے ہیں جن کے موبائل کی گھنٹی ہر وقت بجتی رہتی ہے، بعض حضرات اوقات ِنماز اور سحری وافطاری کے شروع واختتام کے بارے میں شک و شبہات پیدا کرنے لگ جاتے ہیں۔

یوں ہر طرف عبادات کے ساتھ ساتھ عبادات کے اوقات کے بارے میں بھی گفت وشنید ہونے لگ جاتی ہے۔امت مسلمہ کے اس عمومی رویے کے پیش ِنظر دعوت اسلامی کے شعبہ اوقات الصلوٰۃ نے نہایت عرق ریزی سے اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ کی تحقیقی کو پیشِ نظر رکھ کر ملک وبیرون ملک کے دورداز علاقوں، میدانی وپہاڑی، سطح سمندر کی بلندی کو چھوتے پہاڑوں پر بسنے والے کلمہ گو کے لئے مستند اور درست اوقاتِ صلاۃ سے متعلق پورے سال کا شیڈول پیش کرنے کی سعادت حاصل کی اور تھوڑے ہی وقت میں شعبہ اوقات الصلوٰۃ کے پیش کردہ اوقاتِ صلاۃ کودنیا بھر میں پزیرائی ملی نیز دعوت اسلامی ہی کے ایک ڈیپارٹمنٹ آئی ٹی (I T) نے شعبہ اوقات الصلوٰۃ کی تحقیقی کو پوری دنیا میں عام کرنے کے لئے اوقاتِ صلاۃ سے متعلق ایک موبائل ایپلی کیشن بنام Prayer Timesبنائی۔

یہ Prayer Times موبائل ایپلی کیشن اپنی خصوصیات اور فوائد کے لحاظ سے ایک مسلمان عبادت گزار نمازی کے لئے کتنی ضروری ہے اس کا اندازہ ہم اس کے پیش کردہ نظام سے لگاتے ہیں۔

اس ایپلی کیشن کی سب سے بڑی اور اہم خصوصیت کہ یہ ہمیں نمازوں سے جوڑتی ہے، ہمیں نماز کی یاد دلاتی ہے، نماز کے وقت کا احساس دلاتی ہے، کس وقت نماز پڑھنا ہے اور کس وقت نہیں پڑھنا ہماری توجہ اس جانب مبذول کرتی ہے۔

پورے سال کی نمازوں کا جدول، پھر ہر روز کی نماز کا ٹاٹم ٹبیل اور وہ بھی موبائل استعمال کرنے والے کے شہر، علاقے کے مطابق درست حنفی وشافعی نظام صلاۃ کا چاٹ منظر ِاسکرین پر ہمہ وقت موجود رہتا ہے۔

تارکِ صلاۃ کے لئے قضانمازوں کی ادائیگی کا مکمل طریقہ آخرت میں نماز سے متعلق سوال سے بچنے کا ذریعہ بنتا ہے۔قاریِ قراٰن کے لئے قراٰنِ پاک ترجمہ وتفسیر سے پڑھنے کا آپشن اور تلاوتِ قراٰن کے لئے جدول بنانے کا مکمل طریقہ جہاں ہر شخص اپنی سہولت کےمطابق وقت مقرر پر تلاوت کرسکے۔

نماز کے بعد اپنی حاجت اورضرورت کے مطابق ذکر و اذکار کرنے کے لئے چالیس اسماءِ الٰہی کی فہرست، کسی بھی اسم الٰہی کو مخصوص تعداد میں پڑھنے کے لئے تسبیح کی سہولت۔

مسجد میں اور دوران ِنماز موبائل بجنے سے خود کو اور دوسروں کو بچائیے۔اس ایپلی کیشن کے Mode Silent کے آپشن سے جب تک آپ چاہیں گے آپ کا موبائل شور وغوغہ سے خاموش ہوجائے گا اور آپ صرف عبادت میں منہمک ہوجائیں گے۔

دورانِ سفر سمتِ قبلہ کے بارے میں شک و شبہات بھی دور ہوجائیں کیونکہ اس موبائل ایپلی کیشن میں قبلہ ڈائریکشن سے قبلے کی پہچان کرنا آسان نیز گاڑی میں بیٹھ کر ریڈیو کے ذریعے مدنی چینل کے پروگرام سننے کا بھی آپشن موجود ہے۔

یہ ایپلی کیشن آپ کے قیمتی وقت کو ضائع ہونے نہیں دیتی بلکہ آپ کوعلمِ دین کی طلب کی دعوت دیتی رہتی ہے، گاہے بگاہے علم کے سنہری موتی اس موبائل ایپلی کیشن کی زینت بنتے رہتے ہیں۔

یوں پوری دنیا میں موجود اہل ایمان کی نمازوں اور روزوں کے سحر وافطار کے اوقات کے بارے میں ایک جامع موبائل ایپلی کیشن کا تعارف پیش کیاگیا لیکن حقیقت میں اس ایپلی کیشن کی اہمیت اس کے استعمال سے پتا چلے گی تو دیر مت کیجئے اس ایپلی کیشن کو اپنے موبائل میں ڈاؤن لوڈ کریں اور دوسروں تک اس کی افادیت عام کریں۔(منجانب آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی)

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.dawateislami.namaz&hl=en_US

iOS link:

https://apps.apple.com/in/app/prayer-times/id430204572


گزشتہ روز شعبہ تعلیم کے تحت  قاسم آباد حیدرآباد کالجز میں ”استقبال رمضان “ کے سلسلے میں پروفیسرز کے لئے تربیتی سیشن ہوا جس میں شعبے کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سمیت کالج کے ڈائیریکٹر ، پرنسپلز اور پروفیسرز نے شرکت کی۔

سیشن میں دعوت اسلامی اور اسکے شعبے جات کا تعارف پیش کیا گیا نیز رمضان المبارک میں عبادات کے حوالے سےگفتگو کرتے ہوئے مسجد میں اعتکاف کرنے کا ذہن دیا۔ پروفیسرز کو فیضان آن لائن اکیڈمی وزٹ کرنے کی دعوت دی گئی اور مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ ”کنزالعرفان “ تحفے میں پیش کیا گیا۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


شعبہ تعلیم دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں گوجرانوالہ میں قائم گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج بوائز میں استقبالِ ماہِ رمضان سیمینار منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر آف کالجز سیّد حسین شاہ، پرنسپل نذیر احمد، مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ہیڈز اور ٹیچرز سمیت کثیر تعداد میں اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

اس سیمینار میں نگرانِ شعبہ مولانا عبدالوہاب عطاری نے ’’ماہِ رمضان کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے رمضان کا استقبال کیسے کریں؟ اور رمضان کیسے گزاریں؟ سمیت مختلف موضوعات پر اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔(رپورٹ:محمد فیاض عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ تعلیم گوجرانوالہ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)