استاذالاساتذه فقیہ العصر علامہ مفتی محمد قاسم گڑھی یاسینی علیہ الرحمہ بن استاذالعلماء علامہ مفتی محمد ہاشم گڑھی یاسینی رحمۃُ اللہِ علیہ کی ولادتِ باسعادت 16 ربیع الآخر 1305ھ بروز اتوار بوقت صبح گڑھی یاسین ضلع شکارپور سندھ میں ہوئی۔ ( مہران سوانح نمبر صفحہ 118 )

تعلیم و تربيت:

استاذالاساتذه فقیہ العصر علامہ مفتی محمد قاسم گڑھی یاسینی علیہ الرحمہ نے درس نظامی کی تمام کتب اپنے والد گرامی استاذالعلماء علامہ مفتی محمد ہاشم گڑھی یاسینی رحمۃُ اللہِ علیہ کے پاس پڑھیں اور ان کے وصال کے بعد آخری دو تین کتب برصغیر کے فقیہِ اعظم رئیس العلماء سند الفقہاء علامہ عبدالغفور مفتون ہمایونی رحمۃُ اللہِ علیہ کے پاس ہمایوں شریف میں پڑھیں اور 1323ھ میں انہیں کے پاس دستار فضیلت ہوئی۔ ( مختصر سوانح حیات مفتی محمد قاسم گڑہی یاسینی صفحہ 07 )

درس و تدريس:

مولانا محمد حسین کہاوڑ رحمۃُ اللہِ علیہ لکھتے ہیں کہ آپ کے پاس مکران، بلوچستان، پنجاب اور سندھ کے دور دراز علاقوں سے طالب علم دینی تعلیم حاصل کرنے آتے اور فیضیاب ہوکر لوٹتے، ( مختصر سوانح مفتی محمد قاسم گڑھی یاسینی صفحہ 7-8 ) مفتی محمد قاسم گڑھی یاسینی رحمۃُ اللہِ علیہ علم و ادب اور عربیت کے بہت بڑے عالم تھے ،سندھ میں ان کے ہمعصر علماء میں سے کوئی بھی ان کا ہم پلہ نہ تھا ، انہیں فقہ کے مسائل حل کرنے اور فتوی نویسی میں مہارت حاصل تھی، علامہ عبدالغفور مفتون ہمایونی رحمۃُ اللہِ علیہ کے وصال کے بعد بلوچستان اور جنوبی سندھ کے لوگ فتوے کے لئے آپ کے پاس آتے تھے اس کے ساتھ درس و تدریس کا سلسلہ بھی جاری تھا۔ ( تذکرہ مشاہیر سندھ صفحہ 257 )

تصنیف و تاليف:

مفتی محمد قاسم گڑھی یاسینی رحمۃُ اللہِ علیہ کی تصانیف میں (01)فتاوی قاسمیہ (02) اہلسنت کے عقائد کے متعلق تحریر کردہ رسالہ’’عقائد نامہ اہلسنت‘‘ (03)”عمدة الآثار فی تذکرة الاخیار الکٹبار مشائخ درگاہ کٹبار شریف“ (4) دربارہ تقلید (05) الفاظ القرآن با معنی فارسی (6) مجموعہ اشعار۔ ( انوار علمائے اہلسنت سندھ صفحہ 803 )

بیعت:

مفتی محمد قاسم گڑھی یاسینی رحمۃُ اللہِ علیہ غوث الزمان حضرت خواجہ عبدالرحمان مجددی نقشبندی فاروقی رحمۃُ اللہِ علیہ سے سلسلہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ میں بیعت ہوئے ۔( مہران سوانح نمبر صفحہ 120 )

تلامذہ:

مفتی محمد قاسم گڑھی یاسینی رحمۃُ اللہِ علیہ کے تلامذہ کی فہرست میں کثیر علماء کے نام شامل ہیں جن میں سے چند کے نام یہ ہیں: آپ کے چھوٹے بھائی استاذالعلماء مفتی محمد ابراھیم گڑھی یاسینی رحمۃُ اللہِ علیہ ، مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد صاحبداد خان جمالی رحمۃُ اللہِ علیہ، مولانا احمد صاحب رحمۃُ اللہِ علیہ قاضی مکران بلوچستان، مولانا نصير الدين صاحب رحمۃُ اللہِ علیہ شہدادکوٹ، مولانا محمد حسين کہاوڑ رحمۃُ اللہِ علیہ جیکب آباد، مولانا میاں فخر الدین رحمۃُ اللہِ علیہ کٹبار شریف بلوچستان، صاحبزادہ عبدالغفار جان سرہندی رحمۃُ اللہِ علیہ و صاحبزادہ غلام احمد جان سرہندی رحمۃُ اللہِ علیہ ٹنڈو محمد خان وغیرہ ۔(انوار علماء اہلسنت سندھ صفحہ 803-804 )

شعر و شاعری:

مفتی محمد قاسم گڑھی یاسینی رحمۃُ اللہِ علیہ شاعری کا بھی ذوق رکھتے تھے، عارف کامل سیّد احمد خالد شامی رحمۃُ اللہِ علیہ جوخود بلند پائے کے شاعر تھے وہ بھی آپ علی کی اشعار سن کر آپ کو داد دیتے تھے، آپ عربی زبان فصاحت کے ساتھ بولتے تھے جس کے خود اہل عرب بھی معترف تھے، ایک بار سید جمال الدین جیلانی سید عبدالرحمان ( سجاہ نشین خانقاہ عالیہ حضور غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانی قدس سرہ ) کے فرزند علامہ مفتی محمد قاسم گڑھی یاسینی رحمۃُ اللہِ علیہ کی فصیح عربی زبان سن کر بے انتہا محظوظ ہوئے اور حاضرین مجلس کو کہنے لگے میں نے قلات سے لیکر سو رت تک سارا ہندوستان دیکھا ہے لیکن ان جیسا عالم کہیں نہیں دیکھا، شاعری میں آپ علیہ الرحمہ کا تخلص " قاسم " تھا، آپ علیہ الرحمہ نے سندھی کے علاوہ عربی و فارسی زبان میں بھی شاعری کی ہے، آپ رحمۃُ اللہِ علیہ کی شاعری میں قصائد، قطعات، منظومات و مناجات وغیرہ شامل ہیں۔( مہران سوانح نمبر صفحہ 120 انوار علمائے اہلسنت سندھ صفحہ 804 )

وصال:

مفتی محمد قاسم گڑھی یاسینی رحمۃُ اللہِ علیہ نے 44 برس کی عمر میں 18 ذوالقعد الحرام 1349ھ بمطابق 1929ء کو اس عالم فانی سے وصال فرمایا، آپ کی نماز جنازہ آغا عبدالستار جان سرہندی رحمۃُ اللہِ علیہ نے پڑھائی جس میں کثیر تعداد میں آپ کے تلامذہ و عقیدت مند شریک ہوئے۔ ( مختصر سوانح حیات مفتی محمد قاسم گڑھی یاسینی صفحہ 25 )

صاحب تکبیر کا لقب:

علامہ مفتی محمد قاسم گڑھی یاسینی رحمۃُ اللہِ علیہ کو صاحب تکبیر بھی کہا جاتا ہے وہ اس لئے کہ آپ کی نماز جنازہ پڑھاتے ہوئے جیسے ہی امام صاحب نے اللہ اکبر کی آواز بلند کی اسی وقت آپ رحمۃُ اللہِ علیہ کے کفن کے اندر سے بھی اللہ اکبر کی آواز بلند ہوئی۔ ( انوار علمائے اہلسنت سندھ صفحہ 804 )

مزار شریف:

مفتی محمد قاسم گڑھی یاسینی رحمۃُ اللہِ علیہ کا مزار شریف گڑھی یاسین ضلع شکارپور میں واقع ہے۔ اللہ کریم ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے صدقے ہماری مغفرت فرمائے۔ آمین یارب العالمین،

از:قمرالدين عطاری عفی عنہ

05 رمضان المبارک 1443ھ

06 اپریل 2022ع شب پنجشنبہ


الحمد الله ! دعوت اسلامی نے ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

یوکے ویسٹ مڈلینڈ کے سٹی ڈڈلی Dudleyمیں عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کا شعبہ خدام المساجد والمدارس کے تحت غیر مسلموں کی عبادت گاہ کی جگہ خرید کر اس جگہ پر مسجد کے تعمیراتی کاموں کا آغاز کیا گیا تھا جو کچھ عرصے میں عالی شان مسجد بن کر تیار ہوگئی جس کا نام شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ”فیضان فاروق اعظم“ رکھا۔

اس مسجد کا افتتاح نماز جمعہ پڑھاکر کیا گیا۔ جمعہ کی نماز سےقبل سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور دیگر عاشقان رسول سمیت ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

نگران ویلز حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔اجتماع کے بعد مسجد میں پہلی اذان دی گئی اور پہلی نماز بھی ادا کی گئی۔ آخر میں نگران ویلز نے اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی۔

افتتاحی تقریب میں شریک حضرت مولانا میر مصباحی صاحب مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، حضرت مولانا نیاز احمد مصطفوی مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور کونسلر شوکت علی نے دعوت اسلامی کو مبارکباد دی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعائیں کیں۔


4 اپریل 2022 ءکو تلونڈی میں مدرسۃالمدینہ بالغانکے تحت معلمین کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تلونڈی کابینہ کے معلمین نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے”رمضان المبارک میں فیضان تلاوت قراٰن کورس “پر گفتگو کرتے ہوئے ہر مسجد میں مدرسۃالمدینہ بالغان لگانے کا ذہن دیا او ررمضان المبارک میں عطیات جمع کرنے پر مدنی پھول دیتے ہوئے معلمین کو اہداف دیئے۔(رپورٹ: صغیر عطاری لاہور زون ذمہ دار کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )


17 اپریل 2022 ء کو کراچی کے علاقے مراد میمن ٹاؤن کی مدینہ مسجد میں شعبہ کفن دفن کے ذمہ دار نے بعد نماز فجر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے حاضرین میں ”غسل میت دینے کی فضیلت “پر بیان کیانیز میت کو غسل دینے کا عملی طریقہ بتایا اور کفن کاٹنے اور میت کو پہنانے کا طریقہ بھی سکھایا ۔

اس موقع پر ٹاؤن ذمہ دار ذوہیب عطاری ، ڈویژن ذمہ دار سراج عطاری اور علاقہ ذمہ دار منصور عطاری بھی شامل تھے۔(رپورٹ :عزیرعطاری ذمہ دار شعبہ کفن دفن ، کانٹینٹ محمد مصطفی انیس )  


پچھلے دنوں بہاولپور کی سیاسی شخصیت میاں دلشاد احمد کی بہاولپور میں واقع فیضان آن لائن اکیڈمی میں آمد ہوئی جہاں ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے برانچ کا وزٹ اور تعارف کروایا۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے فیضان آن لائن اکیڈمی کے آفس میں سیاسی شخصیت کو دعوتِ اسلامی کی ڈاکومنٹری دکھائی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر مولانا محمد وقار یعقوب عطاری مدنی اور ڈویژن ذمہ دار مولانا نعیم عطاری مدنی سمیت دیگر اہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی بہاولپور برانچ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


15 اپریل 2022 ء کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں نگران مجلس خدام المساجد و المدارس  مولانا عبدالسمیع عطاری مدنی نے ذمہ داران کےساتھ کشمیر کے دار الحکومت مظفرآباد کا دورہ کیا ۔

دوران وزٹ کشمیر کی اہم شخصیات سے ملاقات کی ، ذمہ داران کے درمیان مدنی حلقہ کااہتمام کیا جس میں مساجد و مدارس کے لئے دعوت اسلامی کو وقف کی جانے والی زمین پر گفتگو کی نیز نگران مجلس نے ان زمینوں پر ہونے والی تعمیرات کے متعلق اہم مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ :پاک مجلس خدام المساجد و المدارس ، کانٹینٹ محمد مصطفی انیس )


16 اپریل 2022 ء کو شہداد کوٹ کی ایک مسجد میں شعبہ تعلیم کے تحت افطار اجتماع ہوا جس میں ٹیچرز ، اسٹوڈنٹس اور دیگر اسلامی  بھائیوں نے شرکت کی۔

شعبہ تعلیم لاڑکانہ ڈویژن کے ذمہ دار مولانا منصور احمد مدنی نے اجتماع پاک میں سنتوں بھرا بیان کیا جس میں رمضان المبارک کے آخری عشر ے میں اعتکاف کرنے کا ذہن دیا جس پر حاضرین نے اعتکاف کرنے کی نیت کیں۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم لاڑکانہ ڈویژن ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 16 اپریل 2022ء بروز ہفتہ پتوکی میں فیضان اسلامک اسکول سسٹم کے لئے لی گئی جگہ کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران نگرانِ تحصیل مولانا فیضان عطاری مدنی اور نگرانِ ڈویژن مشاورت مولانا نصیر عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان سے چند اہم نکات پر مشاورت کی نیز فیضان اسلامک اسکول سسٹم میں بچوں اور بچیوں کے داخلے کروانے اور فیضان اسلامک اسکول سسٹم کی تشہیر و انتظامات کو مکمل کرنے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کے تحت آخری عشرے کا اعتکاف کروانے کے سلسلے میں اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی اور اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

واضح رہے فیضان اسلامک اسکول سسٹم کا افتتاح بہت جلد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کریں گے۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 17 اپریل 2022ء بروز اتوار ججز کے لئے افطار اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں کراچی ڈسٹرکٹ ساؤتھ، ڈسٹرکٹ ویسٹ اور ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ میں تعینات تقریباً 12 ججز سمیت سندھ ہائی کورٹ کے 3 جسٹس کے پرائیویٹ سیکرٹریز نے شرکت کی۔

اس موقع پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ کراچی مشاورت حاجی محمد امین عطاری سے ملاقات ہوئی، رکنِ شوریٰ نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:ابو مصعب محمد صہیب عطاری مجلسِ وکلاء کراچی ساؤتھ سنٹرل زون، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اندورنِ سندھ کے شہر عمر کوٹ میں قائم جامع مسجد فیضان مرشد میں دعوتِ اسلامی کے تحت 16 اپریل 2022ء بروز ہفتہ سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس حلقے میں پاکستان سطح کے ذمہ دار شعبہ ائمہ مساجد حافظ محمد فیضان عطاری نے ’’صدقے کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں اپنی زکوٰۃ و صدقات دعوتِ اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کو سنت اعتکاف پر عمل کرتے ہوئے ماہِ صیام کے آخری عشرے کا اعتکاف کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکائے حلقہ نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 16 اپریل 2022ء بروز ہفتہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اوکاڑہ میں ایک ماہ کا اعتکاف کرنے والے عاشقانِ رسول کے درمیان بعد نمازِ فجر تفسیر سننے/ سنانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں معتکفین سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ حلقہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت رابطہ بالعلماء کےگوجرانوالہ ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد نوید عطاری مدنی اور نگرانِ شہر قاری رحمت علی عطاری نے عالمی مبلغ مولاناپیر محمد اجمل قادری صاحب سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں دعوتِ اسلامی کی اہم اپڈیٹس کے حوالے سے آگاہ کیااور 26 رمضانُ المبارک کوامیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی ولادت کے موقع پر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ غیاث الدین عطاری)