
پچھلے
دنوں کنز المدارس بورڈ دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان سطح پر 3
دن پر مشتمل ٹریننگ سیشن ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس سے وابستہ ذمہ
داران نے شرکت کی۔
ٹریننگ
سیشن میں آئی ٹی ذمہ داران نے مختلف سافٹ وئیر اور ویب سائٹ کے تعلق سے ٹیکنیکلی معلومات پر اسلامی بھائیوں کو اپڈیٹ دیں اور دینی کاموں میں سافٹ ویئر کے ذریعے جلد کام مکمل کرنے کےحوالے سے رہنمائی کی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ
:حافظ ساجد سلیم مدنی ذمہ دار شعبہ جاب پلیسمنٹ کنز المدارس بورڈ ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری
لاہور
کے علاقہ مزنگ میں قائم اسلامی بہنوں کی بلڈنگ فیضانِ صحابیات میں ٹریننگ سیشن

دعوتِ
اسلامی کی جانب سے 12 نومبر 2022ء کو لاہور کے علاقہ مزنگ میں قائم اسلامی بہنوں کی
بلڈنگ فیضانِ صحابیات میں ٹریننگ سیشن ہوا جس میں جامعۃُ المدینہ گرلز کے مدنی عملے کی اسلامی
بہنوں نے پردے کی حالت میں رہتے ہوئے بیان سنا۔
مرکزی
مجلسِ شوری کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری
نے جامعۃُ المدینہ گرلز کے مدنی عملے میں’’ نرمی
اور لالچ‘‘
کے موضوعات پر سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ بعدازاں انہیں
دعوتِ اسلامی کے لئے ٹیلی تھون کی مد میں مدنی عطیات کے ذریعے شعبے کے اخراجات کو
خودکفیل کرنے کے سلسلے میں اہداف بھی دئیے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

11
نومبر 2022ء کو دعوتِ اسلامی کےشعبہ مزارات اولیا کے تحت ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار ثناءُاللہ
عطاری نے چکوڑی شریف، ڈسٹرکٹ گجرات میں واقع حضرت صاحبزادہ محمد امین فاروقی علیہ
رحمہ
کے مزار پر حاضری دی۔
اس
موقع پر ثناءُاللہ عطاری نے سجادہ نشین
صاحبزادہ مولانا حسیب الامین فاروقی سیالوی سے ملاقات کی اور انہیں ملک و بیرون ملک ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کے حوالے سے بتایا
اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وزٹ کرنے کی
دعوت دی جس پر انہوں نے نیک خواہش کا اظہار کرتے ہوئے فیضانِ مدینہ آنے کی نیت کا اظہار کیا۔آخر میں انہیں ماہِ نومبر 2022ء کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ پیش کیا۔(رپورٹ
: دانیال عطاری پاکستان کارکردگی ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
کبیر
والا تحصیل ملتان میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت شخصیات
سےملاقات

دعوتِ
اسلامی کے تحت کبیر والا تحصیل ملتان میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت علاقائی
دورہ کا سلسلہ ہوا جس میں پنجاب صوبائی ذمہ دار محمد وقاص عطاری نے ڈویژن ذمہ دار ملتان عثمان عطاری کے
ہمراہ شخصیات سے ملاقات کی۔
دورانِ
ملاقات شخصیات کو عالمی سطح پر ہونے والی
دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے
حوالے سے معلومات دیں اور انہیں ٹیلی تھون مہم میں حصہ ملانے کا ذہن دیا نیز انہیں
3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن بھی دیا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہاتے ہوئے دینی کاموں میں تعاون کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ اس موقع پرسلطان عطاری اور
دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
کوٹری میں قائم گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اسکول میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ

دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں کوٹری میں قائم گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اسکول میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ
دار اسپیشل پرسنز عابد حسین عطاری، حیدر آباد ذمہ دار وقار حسین عطاری اورمیٹروپولیٹن
ذمہ دار شرافت علی عطاری نے شرکت کی۔
صوبائی
ذمہ دار سندھ عابد حسین عطاری نے اشاروں کی زبان میں طلبہ اور اسٹاف کے
درمیان ’’ پانی پینے کی سنتیں اور آداب‘‘بیان
کئے اور انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبے اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کرتے ہوئے دینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے صوبائی مدنی مرکز آفندی ٹاؤن حیدر آباد فیضانِ
مدینہ میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں گونگے
بہرے نابینا اور معذور افراد کی شرکت ہوئی۔
نگرانِ
مجلس اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان محمد عمیر ہاشمی عطاری نے اسپیشل پرسنز ( گونگے بہرے نابینا اور معذور
افراد)
کی آسانی کے لئے اشاروں کی زبان میں بیان کی ترجمانی کی اور شرکا کو دیگراسپیشل پرسنز گونگے بہرے اسلامی بھائیوں میں دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر
حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی
کیا۔(رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی
عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
دعوتِ اسلامی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا حکومتی وفد کے ہمراہ
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کا دورہ

12
نومبر 2022ء کو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے حکومتی وفد کے ساتھ عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی کا دورہ کیا جہاں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے
نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ
العالی ، رکن شوری
مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری اور دیگر ذمہ داران نے ان کا استقبال کیا۔ رکن شوریٰ
حاجی عبد الحبیب عطاری نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو فیضان مدینہ میں قائم
مختلف شعبہ جات (دار
الافتاء اہلسنت، اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیۃ)،
مدنی چینل، فیضان آن لائن اکیڈمی، ٹرانسلیشن ڈیپارٹ،آئی ٹی) کا دورہ
کروایا اور وہاں سے دنیا بھر میں ہونے والے علمی، دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں
بریفنگ دی۔ کامران خان ٹیسوری نے شعبہ جات کا وزٹ کرتے ہوئے دار الافتاء اہلسنت
میں شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری صاحب حفظہ اللہ اور
مفتی محمد سجاد عطاری مدنی صاحب حفظہ اللہ سے ملاقات کی
اور مختلف امور پر تبادلۂ خیال ہوا۔
گورنر
سندھ کامران خان ٹیسوری کو بذریعہ ویڈیو دعوت اسلامی کی پریزنٹیشن دکھائی گئی جبکہ نگران شوریٰ مولانا حاجی عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے دعوت اسلامی کے شعبہ جات اور دنیا بھر میں
ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بتایا۔آخر میں نگران شوریٰ نے گورنر
سندھ کو ”فیضان قرآن ڈیجیٹل پین“،
مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”اے ایمان والو“ اور ”معرفۃ القرآن“ تحفے میں
دی۔ اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور حاجی محمد رفیع عطاری بھی
موجود تھے۔
گورنر
سندھ کامران خان ٹیسوری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ الحمد اللہ
عزوجل
فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کا موقع ملا، بے شک دعوت اسلامی اپنے ہر شعبے میں
بے مثال کام کررہی ہے، اس کے علاوہ مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ یہاں سے بے سہارا
لوگوں کی مدد بھی کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دعوت اسلامی کا اپنے طالب علموں کو دینی علوم کے ساتھ ساتھ جدید علوم
فراہم کرنا خوش آئند ہے۔ دعوت اسلامی ایک ایسا ادارہ ہے جو اپنے سے منسلک ایک ایک
شخص کو مکمل ادارہ بنارہا ہے۔ کامران خان نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ انتہائی
منظم انداز سے کام کرنے پر ہم دعوت اسلامی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ گورنر سندھ
نے اپنی گفتگو میں اس بات کا بھی اظہار کیا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ صوبۂ سندھ کے
تعلیمی اداروں (اسکول،
کالجز)
میں قرآن پاک کے ترجمہ کو نصاب میں شامل کیا جائے۔
اسلام آباد سٹی کے چار زون، یوسی اور سیکٹر نگران اسلامی بہنوں کی آن
لائن میٹنگ

گزشتہ روز عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اسلام آباد سٹی کے چار زون، یوسی اور سیکٹر نگران اسلامی بہنوں کی آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت
اسلامی بہن نے صوبۂ پنجاب پاکستان کےشہر راولپنڈی سے بذریعہ انٹرنیٹ ذمہ دار اسلامی بہنوں سے دینی کاموں کا فالو اپ
لیا اور 13 نومبر 2022ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون کے بارے میں
چند اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
راولپنڈی شہر میں شعبہ
روحانی علاج کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ

امت کی خیر خواہی کا جذبہ
رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز راولپنڈی شہر میں شعبہ روحانی علاج کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ
پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے شعبے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے مختلف موضوعات پر گفتگو
کرتے ہوئے شعبے میں پیش آنے والے مسائل کے حل کے لئے مدنی پھول دیئے۔بعدازاں
نگرانِ پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے شعبے کی نیوز ذمہ دار اسلامی بہن کا تقرر
کیا۔

پچھلے دنوں پاکستان کے شہر راولپنڈی میں عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ دارالسنہ کی
ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے
ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں پیش آنے والے مسائل کا حل بتاتے ہوئےانہیں
شعبہ جات کی تقرری مکمل کرنے رہائشی کورسز کے داخلوں کی تعداد کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔
صوبہ بلوچستان کی تمام ڈویژن، ڈسٹرکٹ، تحصیل اور ٹاؤن نگران کے ہمراہ آن لائن میٹنگ

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ روز راولپنڈی شہر میں صوبہ بلوچستان کی تمام ڈویژن کی ڈویژن، میٹروپولیٹن، ڈسٹرکٹ، تحصیل اور ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں کی آن لائن میٹنگ ہوئی۔
اس میٹنگ میں نگرانِ پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے ڈویژن تا تحصیل اور ٹاؤن نگران
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون میں چندہ جمع کرنے کے حوالے سے مدنی
پھول دیئے۔
راولپنڈی شہر میں صوبہ خیبر پختونخواہ کی
پشاور ڈویژن کے ہمراہ مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں پاکستان کے شہر راولپنڈی میں پشاور ڈویژن صوبہ خیبر
پختونخواہ کی اہم سطح کی
نگران و ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی
مشورہ منعقد ہوا۔
دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مشاورت اسلامی
بہن نے ابتداءً دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا فالو اپ لیا نیز ڈویژن تا تحصیل و ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں کومدنی پھولوں کے مطابق ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ یونٹ جمع کرنے کی
ترغیب دلائی۔مزید نگرانِ پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران کو فیضانِ
صحابیات کے لئے ہونے والے ڈونیشن پورے
کرنے کا ذہن دیا۔