
پیارے آقا صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت یورپین یونین ریجن میں ماہِ اکتوبر 2022ء میں لگنے والے فی سبیل اللہ روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:
1)دعوتِ اسلامی کے تحت
لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد:02
2)بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:46
3)تعویذاتِ عطاریہ کی
تعداد:136
4)اورادِ عطاریہ کی
تعداد:30
5)ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
کے شرکا کی تعداد:70
6)مدنی مذاکرہ دیکھنے
/سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:05
7)امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی جانب سے ملنے والاہفتہ وار
رسالہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:12

13
نومبر 2022ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت کراچی سینٹرل ڈسٹرکٹ ناظم آباد ٹاؤن
میں نابینا اسلامی بھائیوں نے ٹیلی تھون کا بستہ لگایا جس میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
کراچی سٹی کے ذمہ دار محمد جمیل عطاری نے بھی شرکت کی ۔
ذمہ
دار محمد جمیل عطاری نے اسپیشل پرسنز کے ساتھ ٹیلی تھون کیا اس موقع پر ساجد عطاری
اور محمد یوسف عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری ، اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی/ کانٹینٹ:
محمد مصطفیٰ انیس )

گزشتہ
روز کھیوڑا جہلم میں اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں نے مدنی قافلے میں سفر کیا جس
میں نابینا اسلامی بھائی ، اسلام آباد سٹی
وراولپنڈی ڈویژن نابینا اسپیشل پرسنز ذمہ دار محمد کامران عطاری شامل تھے ۔
مبلغِ
دعوتِ اسلامی نے نابینا اسلامی بھائیوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول اور نابینا
افراد کے دینی کاموں سے آگاہی دیتے ہوئے عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا نیز
نابینا افراد کو موبیلٹی کورس بھی کروایا۔
اس کے
علاوہ فیضان ِقرآن ڈیجیٹل پن کا تعارف اور نابینا افراد کے لئے اس کے فوائد بیان کئے
۔
کامران
عطاری نے کھیوڑا جہلم کے اسپیشل ایجوکیشن سینٹرکا وزٹ کیا جہاں اسٹاف اور طلبا کو
دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ ُالمدینہ ، مدارسُ المدینہ ، سوشل میڈیا اور شعبہ
اسپیشل پرسنز کا تعارف پیش کرتے ہوئے بریل
رسائل اور اشارے کی زبان نماز اور وضو والے رسائل بھی دیکھائے۔ (رپورٹ:محمد
سمیر ہاشمی عطاری ، اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی/ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس )

پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈسٹرکٹ ذمہ دار وسیم احمد
عطاری کا کراچی کے مختلف مقامات پر شیڈول
رہا جس میں عظیم گوٹھ اور گلشن ٹاؤن یو سی 5 شامل تھے۔
ذمہ
دار وسیم احمد عطاری نے مقامی اسلامی بھائیوں کو شعبہ اسپیشل پرسنز کا تعارف پیش
کیا نیز دعوتِ اسلامی کے تحت ہونیوالے شارٹ کورسز کرنے کاذہن دیا اس کے ساتھ ہی اسپیشل
پرسنز کے ساتھ ٹیلی تھون کے لئے اسٹال لگایا و عطیات جمع کئے ۔
اس دوران اسٹال پر اراکینِ شوریٰ و ڈسٹرکٹ نگران
کی آمد ہوئی اور اسپیشل پرسنز کے سرپرست سے ملاقاتیں بھی کیں۔(رپورٹ:محمد
سمیر ہاشمی عطاری ، اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی/ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس )
لاہور شالیمار ٹاؤن کے علاقے شاد باغ میں حاجی یعفور
رضا عطاری کا شیڈول

13
نومبر 2022ء کو دعوتِ اسلامی کے مرکزی مجلسِ شوری کے رکن و لاہور ڈویژن نگران حاجی یعفور رضا
عطاری کا لاہور شالیمار ٹاؤن کے علاقے شاد
باغ میں مدنی مشورہ ہوا۔
مدنی
مشورے میں رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور اسلامی بھائیوں کو 12 دینی کاموں کو کرنے کی ترغیب دلاتے ہوئے ٹیلی تھون مہم میں حصہ لینے کا ذہن دیا نیز اس سلسلے میں نکات بھی
بتائے جس پر اسلامی بھائیوں نے نیک خواہشات
کا اظہار کیا۔(
کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 14 نومبر 2022ء بروز پیر سرگودھا ڈویژن میں
قائم جامعۃُالمدینہ بوائز خوشاب
میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہوا جس
میں رکنِ شوریٰ مولاناعقیل عطاری مدنی نے ’’ علمِ
دین اور امامت ‘‘کے
موضوعات پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے جامعۃُالمدینہ کے طلبہ کرام و ذمہ داران کو خوش دلی سے علم
دین حاصل کرنے اور امامت کرنے کا ذہن دیتے ہوئے 12 دینی کاموں کو کرنے کا
ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(
کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
.jpg)
پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں فیصل آباد ڈویژن کے شعبہ ڈونیشن سیل ، ڈونیشن بکس ،گھریلو
بکس اور مجلس عشر کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ذمہ
داران نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی
محمد شاہد عطاری کی بارگاہ میں شعبے کےدینی کاموں کی کار کردگی پیش کی جس پرنگرانِ پاکستان مشاورت نے کار
کردگی کا جائز لیا اور شرکاکو ٹیلی تھون کے سلسلے میں زیادہ سے زیادہ شخصیات و متعلقین سے ملاقات کرنے نیز دیگر کوترغیب دینے کے حوالے سے ذہن دیا جس پر ذمہ
داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

پچھلے
دنوں فیصل آباد کے علاقے کھڑڑیانوالہ میں ایک اسلامی بھائی کے گھر سیکھنے سکھانے کے حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں تاجران، شخصیات،
علمائے کرام ، ذمہ داران اور دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
اس میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی خصوصی آمد ہوئی ۔
سیکھنے سکھانے کے حلقے میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کروایا نیز
حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والی ٹیلی تھون مہم میں چندہ جمع کروانے کا ذہن
دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا اور نگرانِ پاکستان مشاورت کو ہاتھوں
ہاتھ چندہ بھی جمع کروایا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے تحت 13 نومبر 2022ء کو سمن آباد ٹاؤن، لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں
مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں رکنِ شوریٰ
حاجی یعفور رضا عطاری نے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ٹیلی تھون کے سلسلے میں اسلامی
بھائیوں کی ذہن سازی کی۔ بعدازاں ذمہ داران نے ٹیلی
تھون کے لئے جمع کئے ہوئے یونٹس رکنِ شوریٰ کو پیش
کئے اور مزید یونٹس جمع کرنے کی نیت کی۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
عامر
ٹاؤن لاہور میں قائم میں مدرسۃُ المدینہ بوائز میں سنتوں بھرا اجتماع
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے تحت13 نومبر 2022ء کو لاہور کے علاقے عامر ٹاؤن میں قائم مدرسۃُ المدینہ
بوائز میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس
میں طلبہ،اساتذہ اور بچوں کے سرپرست نے شرکت کی۔
اس
موقع پر رکنِ شوری حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے ان میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بتایا۔اس کے بعد رکنِ شوریٰ نے سامعین کو شیخِ طریقت امیر اہلِ سنت دامت
برکاتہم العالیہ کی دعاؤں میں حصہ پانے کے لئے ٹیلی تھون مہم میں کوششیں کرنے کا ذہن دیا ۔( کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)

ٹیلی
تھون کے سلسلے میں 13 نومبر 2022ء کو دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے لاہور کے علاقے کینٹ میں شخصیات اجتماع منعقد ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و لاہور ڈویژن نگران
حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان
کیا۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے احیائے سنت کو عام کرنے میں دعوتِ
اسلامی ٹرسٹ کے ساتھ تعاون کرنے کی دعوت دی جس پر شخصیات نے ٹیلی تھون مہم میں حصہ ملانے
کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ ( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)
.jpg)
ہربنس
پورہ لاہور میں 13 نومبر 2022ء کو دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام شخصیات اجتماع کا
انعقاد ہوا جس میں رکنِ شوری حاجی یعفور رضا عطاری نے’’ صدقات
کے فوائد‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔
اس موقع
پر رکنِ شوریٰ نے شخصیات کو عالمی سطح پر ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے
حوالے سے بتایا اور انہیں ٹیلی تھون مہم میں
حصہ ملانے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب
دی جس پر وہاں موجود شخصیات نے خدمات
دعوت اسلامی سراہتے ہوئے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی
تھون کے لئے یونٹس جمع کروائے۔( کانٹینٹ:
رمضان رضا عطاری)