.jpg)
13
نومبر 2022ءدعوت اسلامی کے زیر اہتمام بنگلہ دیش کے شہر چٹا
گانگ کے علاقے پٹیا اور بنش کھلی میں بڑی گیارہویں شریف کے سلسلے میں
اجتماعات ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیا جس
میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مبلغین
دعوت اسلامی نے ”سیرت غوث اعظم رحمۃ اللہ علیہ“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو اولیائے کرام کی سیرت کے مطابق زندگی
گزارنے کی ترغیب دلائی۔
ایک سال کے
دوران وار برٹن پنجاب میں ہونے والے دعوت
اسلامی کے دینی و فلاحی کام

دعوت
اسلامی ملک و بیرون ملک میں دینی، تعلیمی و فلاحی کاموں کی دھومیں مچارہی ہے، اس
کے علاوہ تبلیغ دین کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کی ضروریات کے مطابق مختلف
شہروں اور گاؤں میں مدارس و مساجد کا قیام
اور شعبہ FGRF
کے تحت مقامی لوگوں کی ضروریات زندگی کو پورا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
دعوت
اسلامی کی جانب سے ایک سال کے دوران اکتوبر
2021ء تا اکتوبر 2022ء تک پاکستان کے صرف
ایک شہر وار برٹن پنجاب میں جو خدمت انجام دی گئی ہیں ان کی کارکردگی ملاحظہ کیجئے:
٭23اکتوبر
2021ء کو حسن کالونی میں جامع مسجد ”فیضان غوث الاعظم“کا افتتاح کیا گیا ٭16 دسمبر 2021ء کو جامعۃ المدینہ امینیہ رضویہ میں
طلبۂ کرام کی سہولت و ضرورت کے مطابق واش رومز (Washrooms)
اور
وضو خانہ کو نئے سرے سے دوبارہ تعمیر کرکے افتتاح کیا گیا۔ ٭23 جنوری 2022ء کو مدینہ مسجد وار برٹن میں کثیر
کتب پر مشتمل ”المدینہ لائبریری“ کا افتتاح کیا گیا جہاں سے علم کے طالب
اپنی پیاس بجھاتے ہیں ٭1 اپریل 2022ء کو محمدی
کالونی میں ”جامع مسجد فیضان زم زم“ کا افتتاح کیا گیا ٭1اپریل 2022ء کو حسن کالونی میں عوام الناس کے لئے ”واٹر
فلٹر پلانٹ“ کا افتتاح کیا گیا ٭30 جولائی
2022ء کو گاؤں فرید آنہ میں ”واٹر فلٹر پلانٹ“ کا افتتاح کیا گیا ٭30 جولائی 2022ء کو سبزی منڈی کے قریب ”جامع
مسجد فیضان اہل بیت“ کا سنگ بنیاد رکھا گیا ٭ماہ
اگست 2022ء میں ملکی آب و ہوا کی بہتری کے
لئے واربرٹن و مضافات میں تقریباً 11 ہزار پودے لگائے گئے ٭20 اکتوبر 2022ء کو سندرانہ ٹاؤن میں ”جامع مسجد فیضان عشق
رسول“ کا افتتاح ہوا ٭20 اکتوبر 2022ء کو
سندرانہ ٹاؤن میں ”مدرسۃ المدینہ للبنات“کا افتتاح کیا گیا ٭ اس کے
علاوہ مختلف اوقات میں مستحق افراد اور سیلاب زدگان کے لئے تقریباً 30 لاکھ نقدی
وسامان کی صورت میں تقسیم کیا گیا ٭ وقتاً
فوقتاً ساداتِ کرام کی خدمت کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
زیر تعمیر پروجیکٹس:
٭سبزی
منڈی میں ”جامع مسجد فیضان اہل بیت“ کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، لینٹر ڈالنے
کا کام مکمل ہوچکا ہے ٭مدینہ کالونی میں ”جامع
مسجد ممتاز“ کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں ہے ، چند ماہ تک افتتاح کردیا جائیگا۔
دعوت اسلامی کو ملنے والے
پلاٹس:
٭ مدینہ کالونی میں جامع مسجد
ممتاز کے ساتھ 4 مرلہ کا پلاٹ مدرسۃ المدینہ گرلز کے لئے حاصل کیاگیا ٭ حسن کالونی میں
جامع مسجد فیضانِ غوث اعظم کے ساتھ 12 مرلہ پلاٹ مدرسۃ المدینہ بوائز اور جامعۃ
المدینہ بوائز کے لئے پلاٹ حاصل کیا گیا ٭ گاؤں
واربرٹن میں جامع مسجد انوار مدینہ کےلیے 10 مرلہ کا پلاٹ حاصل کیا گیا ٭ اس کے علاوہ
واربرٹن میں دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف اداروں میں سینکڑوں بچے و بچیاں مفت زیرِ
تعلیم ہیں جہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے ۔
وار
برٹن میں مساجد و مدارس کی مزید تعمیرات ، مختلف اداروں کی سیلریز، کچن اخراجات،
یوٹیلیٹیز بلز اور دیگر کاموں کے ماہانہ اخراجات 35لاکھ روپے ہیں۔

کنز
المدارس بورڈ پاکستان (دعوت اسلامی) کے زیر
اہتمام 12نومبر 2022ء کو تحقیقی مقالہ جات (Research
paper) کے حوالے سے مدنی مرکز فیضان
مدینہ اسلام آباد جی 11 میں تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں تخصصات اور دورۃ
الحدیث شریف کے طلبائے کرام نے شرکت کی۔
R&Dڈیپارٹمنٹ
کے نگران مولانا ڈاکٹر فرحان اختر عطاری مدنی اور سینئر ذمہ دار مولانا خرم عطاری
مدنی نے تحقیق مقالہ کے حوالے سے طلبہ کی رہنمائی کی۔
تربیتی
نشست میں تحقیقی مقالہ کی ہدایات، اصول و ضوابط کے ساتھ ساتھ درج ذیل چیزوں پر
طلبہ کی رہنمائی کی گئی:
٭مقاصد تحقیق ٭تحقیق
کے اقسام ٭طریقہ تحقیق کے مراحل ٭انتخاب موضوع، طریقہ کار اور خاکہ کی تیاری ٭حصول مواد کے ذرائع، اس کا مطالعہ اور درست طریقہ استعمال ٭فرضیہ تحقیق کی اہمیت ٭محقق کی خصوصیات ٭اقتباسات
اور حوالہ جات پیش کرنے کے مقاصد ٭اس
کے علاوہ المدینہ لائبریری اور مکتبہ الشاملہ سوفٹ ویئر کے حوالے سے طلبہ کی
رہنمائی کی گئی۔

12
نومبر 2022ء کو نگران کشمیر مشاورت حاجی سید جنید عطاری نے کھڑی شریف کشمیر میں
قائم فیضان اسلامک اسکول سسٹم کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والی تعلیمی سرگرمیوں کا
جائزہ لیا۔
حاجی
سید جنید عطاری نے اسکول کے اساتذہ سے
ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلۂ خیال ہوا۔
دعوتِ اسلامی کے تحت
اکتوبر 2022ء میں ہونے والے علاقائی دورہ کی کارکردگی

دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا کام پاکستان کے
ساتھ ساتھ دنیا کےمختلف ممالک میں بھی ہو رہا ہے جن میں سےچند یہ ہیں:عرب شریف، کویت، عمان، بحرین، قطر،
آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ساؤتھ کوریا، ہانگ کانگ، انڈونیشیا، سری لنکا، بنگلہ دیش،
ترکی، ساؤتھ افریقہ، کینیا، تنزانیہ، یوگنڈا، ماریشس، موزمبیق، ملاوی، یوکے،اٹلی،
اسپین،فرانس، ناروے، بیلجئیم، ڈنمارک، ہالینڈ،
سوئیڈن، آسٹریا،یوبہ سٹی، نیو یارک، کینیڈا، سرینم اور نیپال۔
تفصیلات کے مطابق ان ممالک میں اکتوبر 2022ء میں دعوتِ اسلامی کی تنظیمی ترکیب کے مطابق792 ذیلی حلقوں میں اسلامی بہنوں نے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے ذریعے اسلامی بہنوں کو مختلف دینی کاموں
میں شرکت کرنے کی دعوت دی نیز ان علاقائی
دوروں کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کا لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا جس میں 142 کُتُب
اور 2 ہزار 170 رسائل تقسیم کئے گئے۔
اسی طرح دعوتِ اسلامی کے
شعبہ مدنی قافلہ کے تحت اکتوبر 2022ء میں اسلامی بہنوں کی انفرادی کوشش
سے ان کے کم و بیش 73 محارم اسلامی بھائیوں نے 03 دن جبکہ 01 محارم اسلامی بھائی نے12 دن کے مدنی قافلے میں سفر کیا۔
پاکستان بھر میں اسلامی
بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی

لوگوں کو نیکی کی دعوت
دینے،اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے اور انہیں قراٰن و سنت کی تعلیمات سے آگاہ
کرنے والے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ماہِ اکتوبر 2022ء
پاکستان بھر میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کی ماہانہ
کارکردگی کا اجمالی جائزہ:
روزانہ گھر درس دینے والی
اسلامی بہنوں کی تعداد:76 ہزار 962
روزانہ امیرِاہلِ سنت دامت
برکاتہم العالیہ کا سنتوں بھرا بیان/ مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:96 ہزار
387
بڑی عمر کی اسلامی بہنوں
کے لئے لگائے گئے مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد:5 ہزار 207
ان مدرسۃالمدینہ بالغات میں
پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:64 ہزار 291
اسلامی بہنوں کے درمیان
منعقد ہونے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:9 ہزار 602
ان اجتماعات میں شرکت
کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:3 لاکھ
17 ہزار 374
دعوتِ اسلامی کے تحت ہفتہ
وار ہونے والے علاقائی دورہ کے شرکا کی تعداد:24 ہزار 893
امیرِ اہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی جانب سے ملنے والا ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:7
لاکھ 45 ہزار 801
اکتوبر 2022ء میں شعبہ
تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی سطح پر ہونےوالے دینی کاموں کی کارکردگی

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے
تحت عالمی سطح پر جن جن ممالک میں اسلامی بہنوں کے درمیان دینی کاموں
کا سلسلہ جاری ہے اُن میں سے چند یہ ہیں: یوکے، ساؤتھ افریقہ، ماریشس، نیپال، ترکی اورتنزانیہ۔
معلومات کے مطابق اکتوبر 2022ء میں شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں ) کے تحت یوکے، ساؤتھ افریقہ، ماریشس، ترکی، تنزانیہ اور نیپال
میں کل منسلک 45 اداروں میں سے 10 اداروں میں ماہانہ اور 13 اداروں میں ہفتہ وار درس منعقد ہوتا ہے۔
02 اداروں میں ایک گھنٹہ 12 منٹ نیز 02 اداروں میں 30 منٹ بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت مدرسۃ المدینہ بالغات لگائے
جاتے ہیں۔
اس ماہ مختلف اداروں کی
شخصیات اسلامی بہنیں جو دعوتِ اسلامی کے
شعبہ تعلیم سے وابستہ ہوئیں ان کی تعداد 972 ہے جن میں سے کم و بیش 77 نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کی سعادت حاصل کی۔
اسی طرح اکتوبر 2022ء میں شخصیات اسلامی بہنوں کے لئے07 خُصوصی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں شُرکا کی
تعداد 161 تھی۔

بانیِ دعوتِ اسلامی ، شیخ طریقت امیر اہل سنت حضرت
علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ عمرے کی ادائیگی
کے لئے گزشتہ روز (15 نومبر 2022ء کو) مکہ
شریف پہنچ گئے۔سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کئی ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں جن میں
امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کو طواف اور صفا مروہ کی سعی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا
ہے۔
حرمِ مکہ سے جاری ان ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے
کہ اس موقع پر ان کے ہمراہ جانشینِ امیرِ اہل سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی
مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا
حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی بھی موجود ہیں۔
امیر اہل سنت نے طواف اور صفا مروہ کی سعی سمیت
عمرے کے دیگر اراکان ادا کئے اور عاشقانِ رسول کے لئے دعائیں بھی کیں۔
اکتوبر 2022ء میں بین
الاقوامی سطح پر ہونے والے دینی کاموں کی ماہانہ
کارکردگی

اکتوبر 2022ء میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ محفل نعت (اسلامی بہنیں ) کے تحت دنیا بھر کے جن ممالک اور ریجن میں محفلِ نعت ہوئی ان میں عرب شریف، بحرین، کویت، قطر،
عمان، آسٹریلیا، ہانگ کانگ، ساؤتھ کوریا، انڈونیشیا، بنگلہ دیش، ترکی، ایران، ساؤتھ
افریقہ، تنزانیہ، کینیا، یوگنڈا، ماریشس،
موزمبیق، یوکے، اٹلی، ڈنمارک، اسپین، آسٹریا، بیلجئیم، ہالینڈ، ناروے، سوئیڈن،
فرانس، نیو یارک، ایسٹرن امریکہ، کینیڈا، سرینم اور نیپال شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شعبہ
محفلِ نعت دعوتِ اسلامی کے تحت کم و بیش 1
ہزار 430 محفلِ نعت منعقد ہوئیں جن میں
اسلامی بہنوں نے شرکا پر انفرادی کوشش کی جس
کے نتیجے میں 5 ہزار 478 اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی اور 103 اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لیا۔
ان محافلِ نعت میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والا لٹریچر تقسیم کیا گیا جس میں 108 دینی کُتُب اور 5 ہزار 279 رسالے شامل تھے۔
محافلِ نعت میں مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی
نیز ذمہ دار اسلامی بہنوں کی انفرادی کوشش سے کم و بیش 131 شخصیات اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے دینی
ماحول سے منسلک ہوئیں۔
اسی طرح دعوتِ اسلامی کے زیرِا
ہتمام اسلامی بہنوں کے لئے ماہانہ سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے جاتے ہیں۔اکتوبر
2022ءمیں دنیا بھر کے مذکورہ ممالک اور ریجن میں کل 120 سیکھنے سکھانے کے حلقے
لگائے گئے جس میں کم و بیش 1 ہزار 464اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پیارے آقا صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت ساؤتھ افریقہ ریجن میں ماہِ اکتوبر 2022ء میں لگنے والے فی سبیل اللہ روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:
1)دعوتِ اسلامی کے تحت
لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد:01
2)بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:44
3)تعویذاتِ عطاریہ کی
تعداد:176
4)اورادِ عطاریہ کی
تعداد:54
5)ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع کے شرکاء کی تعداد:135
6)مدنی مذاکرہ دیکھنے
/سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:23
7)امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی جانب سے ملنے والاہفتہ وار
رسالہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:23

حضور سرورِ کائنات صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت نارتھ ویسٹ ریجن میں ماہِ اکتوبر 2022ء میں لگنے والے فی سبیل اللہ
روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:
1)دعوتِ اسلامی کے تحت
لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد:04
2)بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:93
3)تعویذاتِ عطاریہ کی
تعداد:274
4)اورادِ عطاریہ کی
تعداد:241
5)ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع کے شرکاء کی تعداد:56
6)مدنی مذاکرہ دیکھنے
/سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:46

سرکارِ دوعالم صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت بریڈفورڈریجن میں ماہِ اکتوبر 2022ء میں لگنے
والے فی سبیل اللہ روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:
1)دعوتِ اسلامی کے تحت
لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد:02
2)بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:46
3)تعویذاتِ عطاریہ کی
تعداد:109
4)اورادِ عطاریہ کی
تعداد:59
5)ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع کے شرکاکی تعداد:18
6) مدنی مذاکرہ دیکھنے
/سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:18
7) امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی جانب سے ملنے والاہفتہ وار
رسالہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:18