اسلام آباد، وفاقی دارالحکومت  پاکستان:

دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت 7 اگست 2026ء کو اسلام آباد سٹی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ماہانہ میٹنگ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جی الیون (G-11) ،اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

یہ میٹنگ نگرانِ شعبہ عمیر ہاشمی عطاری اور صوبائی ذمہ دار بدر شفیق عطاری کی موجودگی میں ہوئی جس میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے مختلف ذیلی شعبہ جات پر مشاورت کی گئی۔

میٹنگ میں صوبائی ذمہ دار کامران عطاری (نابینا افراد)، پاکستان سطح کے ذمہ دار (جسمانی معذور افراد) خالد محمود عطاری، نابینا افراد کے ذمہ دار بلائنڈ ٹیچر عرفان عطاری اور جسمانی معذور افراد کے ذمہ دار عبداللہ رحمٰن عطاری سمیت دیگر اہم ذمہ دار اسلامی بھائی شامل تھے۔

میٹنگ کے دوران اسلام آباد سٹی کے حدود میں رہنے والے اسپیشل پرسنز (گونگے، بہرے، نابینا اور جسمانی معذور افراد) کے درمیان دینی و فلاحی خدمات کو مزید مؤثر اور تیز بنانے کے لیے مختلف تجاویز بیان کی گئیں۔

نگرانِ شعبہ اور صوبائی ذمہ دار نے نیکی کی دعوت عام کرنے، معذور افراد تک دینِ اسلام کا پیغام بہترین انداز میں پہنچانے اور ان کی اخلاقی و دینی تربیت کے حوالے سے اہم امور پر تمام ذمہ داران کی رہنمائی کی۔

میٹنگ کے آخر میں تمام حاضرین نے اسلام آباد شہر میں اسپیشل پرسنز کے دینی و فلاحی کاموں کو مزید منظم، مؤثر اور وسیع پیمانے پر آگے بڑھانے کے لیے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( رپورٹ: کامران عطاری صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


20 اگست 2026ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نیکی کی دعوت کے سلسلے میں گورنمنٹ قندیل اسکول برائے نابینا افراد (Govt. Qandeel Secondary School for Visually Impaired) کے سینئر بلائنڈ ٹیچر مقصود حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

اس ملاقات میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ دار کامران عطاری، صوبائی ذمہ دار پنجاب قاری خالد عطاری اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار نعیم عطاری نے مقصود حسین سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمگیر دینی و فلاحی خدمات اور بالخصوص اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تفصیلی تعارف پیش کیا۔

ملاقات کے دوران ذمہ داران کی جانب سے مقصود حسین کو دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی گئی۔

ٹیچر مقصود حسین نے دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کی آمد اور نیکی کی دعوت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی ایکٹیویٹیز میں شرکت کرنے کے حوالے سے اچھی اچھی نیتیں کیں۔( رپورٹ: کامران عطاری صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی (بوائز) دعوتِ اسلامی لاہور سٹی کے تحت 21 اگست 2026ء کو پنجاب کے شہر لاہور میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کاہنہ نو برانچ میں مدرسۃ المدینہ آن لائن (نائٹ شفٹ) کے ذمہ داران اور مدرسین کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

اس مدنی مشورے میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی مدرسۃ المدینہ لاہور سٹی کے ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار مولانا فیصل ایاز صدیقی عطاری مدنی نے نائٹ شفٹ کے مدرسین اور ذمہ داران کی رہنمائی کی۔

گفتگو کے دوران ڈویژن تعلیمی امور ذمہ دار مولانا فیصل ایاز صدیقی عطاری مدنی نے تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے اور شعبے کے طے شدہ اہداف کو احسن طریقے سے پورا کرنے کے حوالے سے اہم نکات بتائے۔

مدنی مشورے کے اختتام پر مدرسۃ المدینہ آن لائن (نائٹ شفٹ) کے مدرسین اور وہاں موجود دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شعبے میں مزید ترقی لانے، تعلیمی معیار کو بلند کرنے اور دیے گئے اہداف کو پورا کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔( رپورٹ:مولانا محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

19 اگست 2026ء کو بینکنگ شعبے سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے پنجاب کے معروف شہر لاہور میں واقع مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ  فیضان آن لائن اکیڈمی (بوائز) کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر فیضان آن لائن اکیڈمی (بوائز) کے رکنِ مجلس مولانا مبارک علی عطاری مدنی نے بینکنگ شعبے سے آنے والی شخصیات کا استقبال کیا اور انہیں اکیڈمی کے مختلف امور و سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔

گفتگو کے دوران رکنِ مجلس مولانا مبارک علی عطاری مدنی نے آنے والی شخصیات کو شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی(بوائز) کا تفصیلی تعارف کروایا اور اکیڈمی کے تحت سرانجام دیے جانے والے کاموں بالخصوص تعلیمی خدمات کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

بینکنگ شعبے کی شخصیات نے فیضان آن لائن اکیڈمی (بوائز) فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن میں کیے جانے والے کاموں کو بےحدسراہا اور خوشی کا اظہار کیا۔ ( رپورٹ:مولانا محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

21 اگست 2026ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت سرائے عالمگیر شہر میں  ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں گجرات برانچ شفٹ قادری کے مدرسین نے شرکت کی۔

تفصیلی معلومات کے مطابق گجرانوالہ و راولپنڈی ڈویژن کے تعلیمی امور ذمہ دار حافظ جواد عطاری نے کلاسز کے مقررہ وقت پر آغاز و اختتام اور دیگر اہم تعلیمی معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے مدرسین کو آئندہ کے اہداف بتائے ۔

اس کے علاوہ تعلیمی امور ذمہ دار حافظ جواد عطاری نے مدرسین کے درپیش مسائل سنے، ان کے سوالات کے جوابات دیے نیز تعلیمی معیار برقرار رکھنے کا ذہن بھی دیا ۔

بعدازاں برانچ ناظم نے بھی کچھ امور پر مدرسین کی رہنمائی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔( رپورٹ:مولانا محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


20 اگست 2026ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت  گجرانوالہ برانچ شفٹ رضوی و عطاری کے مدرسین کا ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں گجرانوالہ برانچ کے مدرسین نے شرکت کی۔

اس دوران گجرانوالہ و راولپنڈی ڈویژن کے تعلیمی امور ذمہ دار حافظ جواد عطاری نے کلاسز کے مقررہ وقت پر آغاز و اختتام اور دیگر اہم تعلیمی معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے مدرسین کو آئندہ کے اہداف بتائے ۔

اس کے علاوہ تعلیمی امور ذمہ دار حافظ جواد عطاری نے مدرسین کے درپیش مسائل سنے، ان کے سوالات کے جوابات دیے نیز تعلیمی معیار برقرار رکھنے کا ذہن بھی دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔( رپورٹ:مولانا محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت  19 اگست 2026ء کو جہلم برانچ، شفٹ قادری کے مدرسین کا ماہانہ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں جہلم کے تمام اساتذہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر گجرانوالہ و راولپنڈی ڈویژن کے تعلیمی امور ذمہ دار حافظ جواد عطاری نے کلاسز کے مقررہ وقت پر آغاز و اختتام اور دیگر اہم تعلیمی معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں آئندہ کے اہداف بتائے ۔

اس کے علاوہ تعلیمی امور ذمہ دار حافظ جواد عطاری نے مدرسین کے درپیش مسائل سنے، ان کے سوالات کے جوابات دیے نیز تعلیمی معیار برقرار رکھنے کا ذہن بھی دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔( رپورٹ:مولانا محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ منیجر شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن (FGRF) کے تحت 21 اگست 2026ء کو فیصل آباد، پنجاب کے ”جناح باغ“ میں ایک پروقار شجر کاری تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور سبزہ زاروں کے فروغ کے لیے شجر کاری کی گئی۔

اس تقریب میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی عبد الحبیب عطاری، علاقائی شخصیات اور متعدد سرکاری افسران نے خصوصی شرکت کی نیز اپنے ہاتھوں سے پودے لگا کر سبز پاکستان “مہم میں اپنا حصہ ڈالا۔

تقریب کی اہم تفصیلا ت:

شجر کاری مہم: رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، سرکاری افسران اور دیگر معززین نے جناح باغ میں پودے لگائے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ترغیب دی۔

خصوصی دعا: تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور ماحولیاتی بہتری کے لیے رقت انگیز دعائیں کی گئیں۔

میڈیا سے گفتگو: اس موقع پر نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے رکنِ شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری نے FGRF کی جانب سے دنیا بھر میں کی جانے والی دینی و فلاحی خدمات کا تفصیلی ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ دعوتِ اسلامی نہ صرف مذہبی تعلیمات کو عام کر رہی ہے بلکہ شجر کاری، امدادی سرگرمیوں اور سماجی بہبود کے ذریعے انسانیت کی خدمت میں بھی پیش پیش ہے۔

سرکاری افسران نے FGRF کے اس اقدام کو بے حد سراہا اور ماحولیات کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کا اعتراف کیا۔ 

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری اور حاجی محمد وقار المدینہ عطاری نے نیشنل ڈیساسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (NEOC) ہیڈ کوارٹر کا اہم دورہ کیا۔

اس دورے کے دوران اراکینِ شوریٰ نے ادارے کے اعلیٰ حکام اور افسران سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی سطح پر جاری دینی، تعلیمی اور بالخصوص فلاحی و امدادی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

ملاقات کی اہم تفصیلات:

خدمات کا جامع تعارف: اراکینِ شوریٰ نے NDMA کے حکام کو آگاہ کیا کہ دعوتِ اسلامی قدرتی آفات، سیلاب اور دیگر ناگہانی صورتحال میں بلا تفریق رنگ و نسل کس طرح ریلیف اور بحالی کے کام سرانجام دیتی ہے۔

NDMA کی جانب سے تعریف:ادارے کے اعلیٰ حکام نے دعوتِ اسلامی کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں کی جانے والی انسان دوست خدمات، بالخصوص آفات کے دوران بروقت امدادی کاموں کو بے حد سراہا اور خراجِ تحسین پیش کیا۔


لوگوں کے دلوں میں عشقِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و اٰلہ و سلم کا چراغ جلانے والی عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 12 ربیع الأول 1448ھ بمطابق 25 اگست 2026ء بروز منگل عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سالانہ عظیم الشان اجتماعِ میلاد “کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ہزاروں عاشقانِ رسول کی شرکت متوقع ہے۔

تفصیلات:

یہ عظیم الشان اجتماع منگل کی رات تقریباً 9:30 بجے باقاعدہ شروع ہوگا۔ شب بھر جاری رہنے والی اس روحانی محفل میں مختلف دینی مراحل شامل ہوں گے:

سنتوں بھرا بیان: بانیِ دعوتِ اسلامی، امیرِ اہل سنت حضرت علامہ مولانا اابو بلال محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ اور نگرانِ شوریٰ حاجی عمران عطاری حضور سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ و اٰلہ و سلم کی سیرتِ طیبہ، آپ کی تعلیمات اور فلسفہ میلاد کے حوالے سے جامع اور حکمت سے بھرپور بیانات فرمائیں گے۔

نعت خوانی: دعوتِ اسلامی کےمختلف ثنا خوانِ مصطفیٰ بارگاہِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ و اٰلہ و سلم میں عقیدت کے پھول نچھاور کریں گے اور محفل کو ایمانی حرارت بخشیں گے۔

جلوسِ میلاد و صبحِ بہاراں: رات کے آخری پہر اور ولادتِ با سعادت کے مبارک وقت پر خصوصی جلوسِ میلاد کا اہتمام ہوگا جبکہ صبحِ بہاراں کے دلنشین مناظر پر محفل کا اختتام ہوگا۔

لنگرِ میلاد: تقریب کے اختتام پر تمام حاضرین اور عاشقانِ رسول کے لیے فیضانِ مدینہ کراچی کی جانب سے وسیع پیمانے پر لنگرِ میلاد (کھانے) کا اہتمام کیا گیا ہے۔

براہِ راست نشریات:جو عاشقانِ رسول کسی وجہ سے فیضانِ مدینہ کراچی میں بالمشافہ حاضر نہیں ہو سکتے ان کے لیے اس تمام تقریب کو مدنی چینل پر عالمی سطح پر لائیو نشر کیا جائے گا تاکہ دنیا بھر کے مسلمان گھر بیٹھے اس بابرکت محفل سے فیضیاب ہو سکیں۔

دعوتِ عام:دعوتِ اسلامی کی جانب سے تمام عاشقانِ رسول کو دوست احباب کے ہمراہ اس ایمانی و روحانی اجتماع میں بروقت شرکت کی پرخلوص دعوت دی گئی ہے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام بنگلہ دیش کے شہر چٹا گانگ میں ایک عظیم الشان اجتماعِ میلاد و صبحِ بہاراں “کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں خلیفہ امیرِ اہل سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی بالخصوص سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

یہ عظیم الشان اجتماع 25 اگست 2026ء بروز منگل جمعیت الفلاح جامع مسجد گراؤنڈ (واسا موڑ، چٹا گانگ ، بنگلہ دیش) میں منعقد ہوگاجس کی تفصیلات درج ذیل ہے:

٭تاریخ:25 اگست 2026ء بروز منگل۔

٭مقام: جمعیت الفلاح جامع مسجد گراؤنڈ، واسا موڑ، چٹگرام، بنگلہ دیش۔

٭اجتماع کا آغاز: رات 10:26 ٭بیان: رات 2:00 بجے (مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی)۔

٭براہِ راست نشریات: یہ عظیم الشان اجتماع مدنی چینل بنگلہ (Madani Channel Bangla) اور مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مدظلہ العالی کے آفیشل یوٹیوب و فیس بک پیجز پر لائیو دکھایا جائے گا۔

چٹا گانگ ، بنگلہ دیش مین رہنے والے عاشقانِ رسول عظیم الشان اجتماعِ میلاد و صبحِ بہاراں “ میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں اور خوب خوب علمِ دین حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ آقا کریم کی ولادت کا جشن بھی منائیں۔

عقائد "عقیدہ" کی جمع ہے، جس کے معنیٰ "پختہ یقین" کے ہیں۔ اسلامی زندگی میں عقائد کی حیثیت وہی ہے جو ایک عمارت میں بنیاد کی ہوتی ہے۔ اگر بنیاد درست اور مضبوط نہ ہو تو اس پر کھڑی ہونے والے اعمال کی عمارت کبھی پائیدار نہیں ہو سکتی۔مطالعہ عقائد کی ضرورت و اہمیت کو درج ذیل نکات سے سمجھا جا سکتا ہے:

(1)اعمال کی قبولیت کی بنیاد:اسلام میں کسی بھی عمل (نماز، روزہ، زکوٰۃ وغیرہ) کی قبولیت کے لیے درست عقیدہ پہلی شرط ہے۔ اگر انسان کا عقیدہ توحید یا رسالت درست نہ ہو تو اس کے نیک اعمال اللہ کے ہاں وزن نہیں رکھتے۔

(2) انسانی ذہن کا اطمینان اور سکون:انسان کی فطرت ہے کہ وہ اپنی تخلیق، کائنات کی حقیقت اور موت کے بعد کے حالات کے بارے میں سوالات کرتا ہے۔ مطالعہ عقائد ان بنیادی سوالات کے تسلی بخش جوابات فراہم کرتا ہے:ہمیں کس نے پیدا کیا؟ (توحید)ہمیں زندگی گزارنے کا طریقہ کس نے سکھایا؟ (رسالت) مرنے کے بعد کیا ہوگا؟ (آخرت)ان حقائق کو جان لینے سے انسان کو ذہنی اور قلبی سکون میسر آتا ہے۔

(3) فتنوں اور گمراہی سے تحفظ:موجودہ دور میں مختلف قسم کے نظریاتی فتنے، اور شکوک و شبہات عام ہیں۔ عقائد کا گہرا مطالعہ انسان کو ان باطل نظریات کے سامنے ڈھال فراہم کرتا ہے۔ جب ایک مسلمان کو اپنے عقائد کی عقلی اور نقلی دلیلیں معلوم ہوں گی، تو کوئی اسے گمراہ نہیں کر سکے گا۔

(4) اخلاق و کردار کی تعمیرات :عقائد براہِ راست انسان کے کردار پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

خوفِ خدا: جب انسان کا عقیدہ ہو کہ اللہ اسے دیکھ رہا ہے اور اسے ایک دن جوابدہی کرنی ہے، تو وہ برائیوں سے دور رہتا ہے۔

صبر و شکر: تقدیر پر ایمان رکھنے والا شخص مشکل میں ہمت نہیں ہارتا اور نعمت ملنے پر غرور نہیں کرتا۔

(5) زندگی کا مقصد متعین کرنا:مطالعہ عقائد انسان کو بتاتا ہے کہ وہ اس دنیا میں محض اتفاقاً یا کھیل کود کے لیے نہیں آیا، بلکہ اس کی زندگی کا ایک عظیم مقصد ہے۔ یہ علم انسان کو خود غرضی سے نکال کر رضائے الٰہی کے حصول کی طرف مائل کرتا ہے۔

مطالعہ عقائد ایک روحانی ضرورت ہے۔ یہ وہ روشنی ہے جو زندگی کے اندھیروں میں صحیح راستے کی نشاندہی کرتی ہے اور انسان کے ظاہر و باطن کی اصلاح کرتی ہے۔ بغیر عقیدے کے عمل ایسا ہے جیسے بغیر روح کے جسم۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین بجاہ خاتم النبیین ﷺ