12 ربیع ُالآخر , 1447 ہجری
یتیموں سے
بدسلوکی از بنت محمد سجاد،فیضان ام عطار شفیع کا بھٹہ سیالکوٹ
Mon, 15 Sep , 2025
20 days ago
اسلام نے یتیموں
سے نرمی، محبت اور عدل کا حکم دیا ہے۔ جو شخص یتیم کے ساتھ سختی، حق تلفی یا
بدسلوکی کرتا ہے، وہ نہ صرف انسانیت بلکہ دین کی بھی توہین کرتا ہے۔ قرآن میں اللہ
تعالیٰ نے فرمایا: کیا تم نے اس شخص کو دیکھا جو دین کو جھٹلاتا ہے؟ یہی وہ ہے جو
یتیم کو دھکے دیتا ہے۔
یتیموں پر
ہاتھ اٹھانا، ان کا مال دبانا، یا ان کی تحقیر کرنا ظلم ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ہم ان
کے سروں پر شفقت کا ہاتھ رکھیں، ان کے دکھ بانٹیں اور انہیں وہ محبت دیں جس کے وہ
حقدار ہیں۔ اسلام ہمیں نہ صرف یتیموں پر شفقت کا حکم دیتا ہے بلکہ ان کے حقوق کی
پامالی کو سخت گناہ قرار دیتا ہے۔