دعوتِ اسلامی کےشعبہ
ائمہ مساجدکےتحت گزشتہ دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سنتوں
بھرےاجتماع کاانعقادہواجس میں اسلام آباد ریجن مدرسۃالمدینہ
بوائزکے مدرسین ، ریجن ذمہ دار اور نگران شعبہ سمیت دیگراسلامی بھائیوں نےکثیرتعدادمیں
شرکت کی۔
اس موقع پرمرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمد عقیل
عطاری مدنی نے ’’امامت کی اہمیت ‘‘کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےشرکا کو امامت کرنے کا ذہن دیا ۔
اس کےعلاوہ رکنِ شوریٰ نے درودشریف کی فضیلت
بیان کرتے ہوئےروزانہ درودِ پاک پڑھنےکی ترغیب دلائی جس پر وہاں موجود اسلامی
بھائیوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔(رپورٹ: محمدشعبان عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام پاکستان کی ٹاپ رینکنگ LUMS یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی
کے اسٹوڈنٹس، پرنسپل اور پروفیسرز نے شرکت کی۔
نگران
پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے ”سیرت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنے کی
ترغیب دلائی۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام میلسی ملتان میں پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
ڈاکٹرز، پروفیسرز، انجینئرز اور دیگر شعبے سے وابستہ پروفیشنلز حضرات نے شرکت کی۔
نگران
پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں اپنی صلاحیتوں کو
دینی کاموں میں صرف کرنے اور سنت نبوی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔
ربیع
الاول کا مہینہ جاری وساری ہے۔ دنیا بھر میں جشن عید میلاد النبی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کے سلسلے میں محفل میلاد منعقد کی جارہی ہے اور
جلوس میلاد کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
اسی
سلسلے 24 اکتوبر 2021ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام برمنگھم یوکے میں جلوس میلاد
کا انعقاد کیا گیا۔
عاشقان
مصطفٰے نے مرحبا یا مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا نعرہ لگاتے ہوئے پُرجوش انداز میں جلوس میلاد میں شریک ہوئے۔
سائمن
فوسٹر (پولیس
اینڈ کرائم کمشنر برائے ویسٹ مدلینڈز) اور وسیم علی (اسسٹنٹ
پولیس اینڈ کرائم کمشنر) نے مدنی مرکز فیضان مدینہ اسٹچفورڈ برمنگھم کا
دورہ کیا۔ عہدیداران کو ایک پریزنٹیشن کے ذریعے دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کام،
شعبہ جات کا تعارف اور ان کاموں کے ذریعے کمیونٹی پر پڑنے والے مثبت اثرات کے بارے
میں بریفنگ دی گئی۔
پچھلے
کئی مہینوں کے دوران دعوت اسلامی کے پلیٹ فارم سے ہر عمر کے ہزاروں لوگوں میں آنے
والی مثبت تبدیلیاں مثلاً تیز رفتاری، منشیات، کاؤنٹی لائنز، غنڈہ گردی، چاقو
اٹھانے کے نتائج اور موسمیاتی تبدیلی سے مہمانوں کو آگاہ کیا گیا۔
ویسٹ مڈلینڈز پولیس اینڈ کرائم کمشنرسائمن فوسٹر
نے دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہا اور
تمام کاوشوں کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔
21 اکتوبر کو ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں
نگرا ن پاکستان مشاورت حاجی شاہد عطاری نے بیان فرمایا
21
اکتوبر 2021ء کو بعد نماز عشاء دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ
سرگودھا میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں
عاشقان رسول نے شرکت کی۔
نگران
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”اخلاق مصطفٰے کی جھلکیاں“ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان فرمایا۔
اس
بیان کو مدنی چینل پر بھی براہ راست نشر کیا گیا۔
لاہورکےعلاقے سلامت پورہ واہگہ ٹاؤن کابینہ شمالی
زون میں آل ڈیف برادرز لاہور کے زیر ِاہتمام ڈیف صدر محمد عابد عطاری کے گھر پر اسپیشل پرسنز کےلئے اجتماع ِمیلاد ہوا جس میں اسپیشل پرسنز نے شرکت کی ۔
اس اجتماع ِ پاک میں مبلغِ دعوتِ اسلامی و رکن ِریجن
لاہور اسپیشل پرسنز محمد علی عطاری نے اشاروں کی زبان میں’’ کمالات مصطفی ﷺ اورنماز
کی پابندی ‘‘کےموضوع پرسنتوں بھرابیان کیا۔
اس دوران رکنِ زون عبدالوارث عطاری اور رکنِ کابینہ
محمد اشرف عطاری سمیت دیگر ذمہ دران بھی موجودتھے۔(رپورٹ: محمدسمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کےزیرِاہتمام ڈسٹرکٹ ملیر
جیل میں سنتوں بھرےاجتماع کاانعقادکیاگیا جس میں DSP، SP
ڈسٹرکٹ ملیر جیل ارشد حسین شاہ اورDIG جیل خانہ جات سندھ ناصر خان سمیت
دیگرعاشقانِ رسول نےشرکت کی۔
اس موقع پر رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد امین
عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےاسلامی بھائیوں کی دینی اور اخلاقی اعتبارسے تربیت
ورہنمائی کی۔
اس کےعلاوہ رکنِ شوریٰ نےدعوتِ اسلامی کےہفتہ
وارسنتوں بھرےاجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔(محمد ابرار عطاری کراچی ریجن ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کےتحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون
شعبہ تعلیم کےذمہ داراسلامی بھائیوں کامدنی مشورہ ہواجس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ
کےرکن حاجی محمدعلی عطاری نےذمہ داران کی تربیت کی۔
رکنِ شوریٰ نےشعبےکےدینی کاموں کےحوالے سےگفتگو
کرتے ہوئےمزید بہتری کےلئےمدنی پھول دیئےجس پرذمہ داراسلامی بھائیوں نےاچھی اچھی
نیتوں کا اظہارکیا۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نے شعبے کی ترقی کے لئےذمہ
داران کونئےاہداف بھی دیئے۔(
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ
برائےتاجران کےزیرِاہتمام الرحیم ٹیکسٹائل کمپنی میں
اجتماعِ میلادکاانعقادکیاگیاجس میں فیکٹری مالکان، ورکر زاوراسٹاف کی بڑی
تعداد نے شرکت کی ۔
کراچی ریجن ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے تاجران
حمزہ علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےعاشقانِ رسول کی دینی اوراخلاقی
اعتبار سےتربیت کی۔
اس کےعلاوہ ریجن ذمہ دارنےشرکائےاجتماع کوفیضانِ
نمازکورس اورمدنی قافلےمیں سفرکرنےکےحوالےسےذہن سازی کی جس پر وہاں موجود اسلامی
بھائیوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔(رپورٹ: حمزہ علی عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ
برائےتاجران کےزیرِاہتمام جشن عیدمیلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں منڈیا ایکسپورٹ 2
کمپنی میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد ہوا۔
اس دوران شعبہ رابطہ برائے تاجران کراچی ریجن کے
ذمہ دار حمزہ علی عطاری نےسنتوں بھرا بیان کرتےہوئےدعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی
سرگرمیوں کےبارےمیں بتایا۔
اس اجتماعِ پاک میں فیکٹری مالکان سمیت ورکرزاور
اسٹاف نےکثیرتعدادمیں شرکت کی۔بعدازاں
شرکائےاجتماع نے نماز کورس میں داخلہ لینے اور مدنی قافلے میں سفرکرنے کی نیتیں بھی
کیں۔(رپورٹ: حمزہ علی عطاری،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بھکر میں مدنی مشورہ، شعبہ روحانی علاج کے ذمہ داران کی شرکت
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ روحانی علاج
کےتحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بھکر میں مدنی مشورےکااہتمام ہواجس میں بھکر کابینہ
سے آنے والے شعبہ روحانی علاج کے ذمہ داران نےشرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد عامر عطاری نےذمہ
داراسلامی بھائیوں سے گفتگوکرتےہوئےشعبے کی ترقی کےحوالےسےاہم نکات پرمشاورت کی۔
اس کےعلاوہ ذمہ داران کودعوتِ اسلامی کے12دینی
کاموں میں شمولیت اختیارکرنے کاذہن دیاگیاجس پرانہوں نےاچھی اچھی نیتوں
کااظہارکیا۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری
دفتر ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami