19 رجب المرجب, 1446 ہجری
یورپین
یونین ریجن کے ملک جرمنی میں بذریعہ انٹرنیٹ تین مقامات پر سنتوں بھرے اجتماعات کا
انعقاد
Fri, 22 Oct , 2021
3 years ago
دعوت
اسلامی کےزیراہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین
ریجن کے ملک جرمنی(Germany) میں بذریعہ انٹرنیٹ تین مقامات
پر سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں فرانکفرٹ(Frankfurt)، کوبلنز(Koblenz) ، ڈیٹزن باخ (Dietzenbach) اور اوفن باخ (Ofanbach) کی تقریبا40 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے”درود و سلام کے فضائل“ کے موضوع پر بیانات کرتےہوئے
اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن
و احادیث کی روشنی میں درود و سلام کی فضیلت بیان کی نیز خلوص نیت اور ادب کے ساتھ
کثرت سے درود شریف پڑھنے کا ذہن دیا۔