لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈی سی آفس کوہاٹ صوبہ خیبرپختونخوا کا وزٹ کیا جہاں اُن کی ملاقات ADC بشیر احمد اور PA to DC عبدالباسط سے ہوئی۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


11 جنوری 2023ء بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے سندھ سیکریٹریٹ کا دورہ کیا ، دوران وزٹ عبد الغنی مہر (ایڈیشنل سیکریٹری اقلیتی محکمہ) ،عبد الرشید بروہی (ڈپٹی سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ)  اور محمد حنیف نوری (سیکشن آفیسر ہوم ڈیپارٹمنٹ)سے ذمہ داران نے ملاقات کی۔

مبلغ دعوتِ اسلامی نے انہیں راہِ خدا میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے مدنی قافلے میں جانے کی نیت پیش کی اسکے علاوہ ماہنامہ فیضانِ مدینہ بکنگ کرانے کا بھی ذہن دیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


11 جنوری 2023ء بروز بدھ لودہراں میں شعبہ رابطہ بالعلما کے نگران مولانا افضل عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے ملک محمد عابد سے ملاقات کی اور انہیں سینئر وائس پریزیڈنٹ وزیر اعلیٰ کمپلینٹ سیل ساؤتھ پنجاب بننے پر مبارک باد پیش کی۔

ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کی خدمات بیان کی نیز فیضانِ مدینہ لودہراں وزٹ کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی جبکہ امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی تصنیف تحفے میں پیش کی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات لودہراں / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈی پی او آفس کوہاٹ ڈسٹرکٹ صوبہ خیبرپختونخوا کا وزٹ  کیا۔

دورانِ وزٹ شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ڈی پی او عبد الرؤف قیصرانی، سپرنٹنڈنٹ ہدایت خان اور وہاں موجود دیگر عملے سے ملاقات کی۔

ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے حاضرین کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ روز فیصل آباد میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے سابق صدر ڈسٹرکٹ با ر کونسل فیصل آباد چوہدری نوید مختار گھمن کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی جبکہ نگران شعبہ نیو سوسائٹیز حاجی غلام الیاس عطاری نے نمازِ جنازہ پڑھائی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی نیز تدفین کے معاملات بھی ذمہ داران نے سرانجام دی۔

جنازے میں فیصل آباد شہر کے ذمہ داران سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات جن میں ممبر آف پنجاب بار کونسل امتیاز احمد لونا ، صدر انجمن تاجران ستیانہ روڈ و چیئرمین یونین کونسل پرویز اقبال کموکا،سابق ایم این اے اعجاز احمد ورک، سابق وفاقی پارلیمانی سیکریٹری و ایم این اے میاں فرخ حبیب، سابق صوبائی وزیر و ایم پی اے اجمل چیمہ، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار کونسل علی اختر ورک اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی ۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات میٹرو پولیٹن و ڈویژن فیصل آباد/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


10 جنوری 2023ء بروز منگل دینی کاموں کے سلسلے میں یوکے سے پاکستان آئے ہوئے نگرانِ ویلز یوکے سیّد فضیل رضا عطاری نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دعوتِ اسلامی کے شب و روز ڈیپارٹمنٹ کا وزٹ کیا۔

اس دوران نگرانِ ڈیپارٹمنٹ مولانا عمر فیاض عطاری مدنی نے سیّد فضیل رضا عطاری کو ڈیپارٹمنٹ کےحوالے سے بریفنگ دی اور دعوتِ اسلامی کے شب و روز ویب سائٹ کے متعلق چند اہم معلومات فراہم کیں نیز ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مکمل تعاون کرنے پر یوکے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔

آخر میں نگرانِ ویلز یوکے سیّد فضیل رضا عطاری نے ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا اور بیرونِ ملک میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بتایا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر چکوال میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن وقارالمدینہ عطاری نے دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ قاری شکیل چشتی صاحب سے عیادت کی۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے قاری شکیل چشتی صاحب کو بیمار ہونے کے فضائل بتاتے ہوئے انہیں صبر کرنے اور ہرحال میں اللہ عزوجل کا شکر ادا کرنے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے انہیں مکتبۃالمدینہ دعوتِ اسلامی کی مطبوعہ ”اے ایمان والو!“ تحفے میں دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

11 جنوری 2023 ءبروز بدھ  پنجاب کے شہر لاہور میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں سافٹ اسکلز ٹریننگ سیشن کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ ڈونیشن بکس ، شعبہ گھریلو صدقہ بکس کی ڈویژن لاہور کی مینجمنٹ نے شرکت کی۔

اس ٹریننگ سیشن میں کارپوریٹ ٹرینر سرشبیر عالم عطاری نے Personal effectiveness کےحوالے سے ذمہ داران کو ٹریننگ دی اور اچھی گفتگو کرنے کے حوالے سے نکات بتائے جس پر اسلامی بھائیوں نے عمل پیرا ہونے کی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد شہریار عطاری سوشل میڈیا ڈونیشن بکس پنجاب، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے زیرِ اہتمام11 جنوری 2023ء کو ضلع لیہ پیرجگی شریف میں قائم مدرسۃُ المدینہ   بوائزمیں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں مدرسۃُالمدینہ کے طلبہ و اساتذہ نے شرکت کی۔

ڈی جی خان اصلاحِ اعمال ذمہ دار غلام عباس عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں بچوں کو 40 نیک اعمال رسالہ پر عمل کرتے ہوئے روزانہ اس کا جائزہ کرنے کا ذہن دیا اور ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کی  جانب سے 9 جنوری 2023ء بروز پیر دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں پنجاب صوبہ ذمہ دار محمد رضا عطاری نے شعبے کی خودکفالت کے حوالے سے اب تک کی جانے والی کاوششوں سے آگاہ کیا نیز شعبے کے دینی کاموں کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی اور سال 2023ء کے طے کئے گئے اہداف بتائے۔

بعدازاں نگرانِ شعبہ محمد شاہ نواز عطاری نے ذمہ داران کو شعبے کے دینی کام کو مزید بڑھانے کے متعلق مدنی پھول دیئے نیز دیئے گئے اہداف کو پورا کرنے کا ذہن بھی دیا۔

اس کے علاوہ ذمہ داران کو 12 دینی کاموں کے ساتھ ساتھ شعبہ تحفظ اوراقِ مقدسہ کے باکسز میں اضافے کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے اپنی کوششیں بھرپور انداز میں جاری رکھتے ہوئے سال2023ء کے دیئے جانے والے اہداف پورے کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد ناصر عطاری شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ ڈسٹرکٹ شیخوپورہ ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام گزشتہ روز دھورا جی کالونی کراچی میں قائم جامعۃالمدینہ بوائز دارالحبیبیہ میں ٹریننگ سیشن ہوا جس میں طلبۂ کرام سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

قراٰنِ پاک کی تلاوت کرنے اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم پڑھنے کے بعد نگرانِ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور طلبۂ کرام کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

علاوہ ازیں نگرانِ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ نے طلبۂ کرام کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

بعدِ سیشن نگرانِ پورفیشنلز ڈیپارٹمنٹ ثوبان عطاری نے دیگر اسلامی بھائیوں کے ہمراہ دھورا جی کالونی میں نئے کھلنے والے دارالافتاء اہلسنت دعوتِ اسلامی کا وزٹ کیا۔

ا س موقع پر استاذُ الحدیث مفتی حسان عطاری مدنی، مفتی شفیق عطاری مدنی اور مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری بھی  موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ حج وعمرہ   دعوتِ اسلامی کے تحت 11 جنوری 2023ء کو ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے سکھر حاجی کیمپ کا دورہ کیا جہاں ڈپٹی ڈائریکٹر نور محمد سومرو ، عبدُالغنی قریشی سمیت دیگر اسٹاف سے ملاقاتیں کیں۔

تفصیلات کے مطابق نگرانِ شعبہ حج وعمرہ قاری محمد شوکت عطاری نے اتھارٹی پرسنز کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ حج و عمرہ کی کاوشیں بیان کرتے ہوئے انہیں سال2023 ء حج کے حاجیوں کی تربیت کے سلسلے میں اس شعبہ کے ذمہ داران کی خدمات حاصل کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے ذمہ داران کے ذریعے ٹریننگ کروانے کی نیت کا اظہار کیا۔

علاوہ ازیں انہیں دعوتِ اسلامی کی حج وعمرہ اپلیکیشن کا تعارف کروایا جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر نور محمد سومرو نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خدماتِ دعوتِ اسلامی کو سراہا ۔

آخر میں نگرانِ شعبہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت وہاں موجوددیگر اسٹاف کومکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ’’نماز کے احکام ‘‘اور سال 2023ءکے کیلنڈرز تحفتاً پیش کئے۔اس موقع پر رکنِ سکھر ڈویژن محمد آصف عطاری بھی تھے۔(رپورٹ: عبدُالرزاق عطاری رکن ڈویژن لاڑکانہ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)