13 جنوری 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں فیصل آباد ڈویژن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران ، شہر نگران (میٹروپولیٹن) ،ڈسٹرکٹ نگران ، نگران یوسی مشاورت، تحصیل و ٹاؤن نگران ، جامعۃ المدینہ بوائز ڈویژن و ڈسٹرکٹ، مدرسۃ المدینہ بوائز ڈویژن و ڈسٹرکٹ ، شعبہ فیضان مدینہ ڈویژن و ڈسٹرکٹ  ، مدرسۃ المدینہ بالغان ڈویژن و ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کی ابتدا تلاوتِ کلام پاک و نعتِ رسول مقبول ﷺ سے ہوئی ، نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داروں کو ٹیلی تھون و دیگر اخراجات کے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے نئے تقرری پر خصوصی مدنی پھول دیئے ، مدنی مشورے کے اختتام پر نگران پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور عاشقان رسول نے نگران پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔ (رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


سبی میں  دعوتِ اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے تحت تین دن کا روحانی علاج کورس منعقد کیا گیا جس میں سبی ڈویژن سے مختلف عاشقانِ رسول شریک ہوئے۔

تعویذاتِ عطاریہ لکھنے کے حوالے سے شعبہ روحانی علاج کورس کے معلم محمد عدنان عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی نیز انہیں دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ و احتیاطیں بتائیں۔

اس کے علاوہ شعبے کے دینی کام کرنے کے متعلق اپڈیٹس مدنی پھول سمجھائیں جبکہ آخر میں 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیااور غمخواری اُمّت کا جذبہ دلایا۔(رپورٹ : سمیر علی عطاری آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں دُکھیاری اُمّت کی خیر خواہی کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پشاور میں 3 دن پر مشتمل روحانی علاج کورس ہواجس میں پشاور ، ہزارہ اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن سے مختلف عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

معلم عبدُ الرؤف عطاری( شعبہ روحانی علاج) نے کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کی تعویذات عطاریہ لکھنے کے حوالے سے تربیت کی نیز انہیں دم کرنے اور کاٹ والے عمل کرنے کا طریقہ اور اس کی احتیاطیں بیان کیں ۔ مزید شعبے کا دینی کام کرنے کے حوالے سے اپڈیٹس نکات بتائے، ساتھ ہی ساتھ 12 دینی کاموں کو کرنے کا ذہن بھی دیا جس پر اسلامی بھائیوں نے عمل کرنے کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ : سمیر علی عطاری آفس اسسٹنٹ ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روز  سکھر ڈویژن میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ جات کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں ڈسٹرکٹ نگران، تحصیل ٹاؤن نگران / یوسی نگران ، جامعۃ المدینہ بوائز ، مدرسۃ المدینہ بوائز کے ناظمین، شعبہ فیضان مدینہ کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار، ناظمین ،شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران و ناظمین اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔

نگران پاکستان مشاورت نے مدنی کاموں اور شعبہ جات کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مزید اپنے شعبے میں بہتری لانے کے لئے مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں سکھر میں شعبہ محبت بڑھاؤ (دعوتِ اسلامی ) کے تحت مدنی حلقے کااہتمام ہوا جس میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا ،  نگران پاکستان مشاورت نے شرکا کو نیکی کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے بارے میں مدنی پھولوں سے نوازا۔

اس مدنی حلقے میں شعبہ محبت بڑھاؤ کے ذمہ داران اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ، حلقے کے اختتام پر شرکا نے نگران پاکستان مشاورت سے ملاقات کی ۔ (رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


گزشتہ روزنگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے بہاولپور ڈویژن کا دورہ کیااوریہاں کے شعبہ جات کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا، جس میں  ڈسٹرکٹ نگران، تحصیل ٹاؤن نگران / یوسی نگران ،جامعۃ المدینہ بوائز ، مدرسۃ المدینہ بوائز کے ناظمین ، شعبہ فیضان مدینہ کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار، ناظمین، شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران و ناظمین اور دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت نے مدنی کاموں اور شعبہ جات کی کار کردگی کا جائزہ لیا نیز ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرماتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے رہنمائی کی اور مشورے کے اختتام پر اسلامی بھائیوں نے نگران پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں نارووال میں دعوتِ اسلامی کےتحت رفیق عطاری (صوبائی ذمہ دار شعبہ مزارات اولیاء و ڈسٹرکٹ ذمہ دار ) اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ سجادہ نشین خانقاہ عالیہ کُلی شریف سید اظہر الحسن گیلانی المعروف چن پیر سرکار سے ملاقات کی ۔

دورانِ ملاقات دعوت اسلامی کے شعبہ جات کاتعارف بالخصوص شعبہ مزاراتِ اولیاء کے تحت مزارات پر کئے جانے والے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی اور مکتبۃ المدینہ کے کتب و رسائل تحفے میں پیش کی جبکہ ذمہ داران نے انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی اور صوبائی مرکز لاہور جوہر ٹاؤن وزٹ کی دعوت پیش کی۔

پیر سید اظہر الحسن نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو سراہتے ہوئے انہیں اپنی دعاؤں سے نوازا۔ (کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں  کے سلسلے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری یوگنڈا کے دورے پر ہیں جہاں عاشقانِ رسول سے ملاقاتیں کیں اور مختلف مقامات پر دینی کاموں کا جائزہ لیا ۔

رکن شوریٰ یوگنڈا کے علاقے ایگانگا میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کیا اور زیرِ تعمیر مدرسۃُ المدینہ کا جائزہ لیتے ہوئے مقامی اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور ان میں تحائف تقسیم کئے۔(کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری یوگنڈا کے دورے پر ہیں ، اس دوران یوگنڈا کے علاقے ایگانگا میں مقیم اسلامی بھائی کے سپر مارٹ اسٹور پر رکن شوریٰ کی آمد ہوئی اور وہاں پر موجود لوگوں سے ملاقات کی۔

رکنِ شوریٰ نے اسٹور پر نیکی کی دعوت پیش کی ، سپر اسٹور کے مالک کو تحائف دی اور انہیں دعاؤں سے بھی نوازا۔ (کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


گزشتہ روز  یوگنڈا کے شہر کمپالا کی کولولو مسجد میں دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں سمیت ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی منصور عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں شرکا کو اپنے اعمال کی اصلاح کرنے کا ذہن دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے اور مدنی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔

اجتماع کا اختتام درود و سلام پر ہوا بعد اجتماع لوگوں نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات کی ۔(کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


پچھلے دنوں فیضان آن لائن اکیڈمی  بوائزکی برانچ فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں رکنِ شعبہ مولانا غلام الیاس عطاری مدنی، کراچی سٹی کے ذمہ دار مولانا تبریز حسین عطاری مدنی، فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار محیط حسین عطاری اور معاون نگرانِ شعبہ فیضانِ آن لائن اکیڈمی گرلز مولانا یاسر عطاری مدنی نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انٹرنیٹ سے متعلق مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے ان کے حل پر غور کیا نیز سروسز کو مزید بہتر بنانے کے لئے آئندہ کے اہداف طے کئے۔(رپورٹ:علی حمزہ عطاری شب و روز ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


لاہور ڈویژن، ڈسٹرکٹ قصور کی تحصیل کوٹ رادھاکشن میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شعبہ اصلاحِ اعمال کے تحت تہجد و سحری اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران سمیت کثیر اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

اس اجتماعِ پاک کا آغاز نمازِ تہجد سے کیا گیا اور عاشقانِ رسول نے نفل روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کی جبکہ علاقے کے اسلامی بھائیوں کو نمازِ فجر کے لئے جگانے کا سلسلہ رہا۔

بعد نمازِ فجر ڈویژن ذمہ دار غلام شبیر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز تفسیر سننے/سنانے کا حلقہ بھی لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے صراط الجنان فی تفسیر القران سے  ترجمہ و تفسیر پڑھ کر سنائی۔آخر میں تمام اسلامی بھائیوں نے ملکر شجرہ عالیہ قادریہ پڑھا۔(رپورٹ: شعبہ اصلاحِ اعمال ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)