13 جنوری 2023ء کو دعوت اسلامی کے وفد نے سندھ سیکریٹریٹ کا دورہ کیا  ، جہاں آغا فخر حسین (ایڈیشنل سیکریٹری انڈسٹڑیز ڈیپارٹمنٹ ) ، عبد الکریم سنگراسی (ڈپٹی سیکریٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ) اور ڈاکٹر لیاقت علی بھٹی (ایڈیشنل سیکریٹری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ) سے ملاقات کی ۔

وفد میں شریک ذمہ دار اسلامی بھائی نے افسران کو دعوت اسلامی اور اس کے شعبہ جات کا تعارف کروایا اور عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی وزٹ کی دعوت پیش کی، جس پر آغا فخر حسین اور عبد الکریم سنگراسی نے وزٹ کرنے کی نیت کی ۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


گزشتہ روز کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ شیخوپورہ (دعوت اسلامی )کے ذمہ دار اصغر علی گجر عطاری نے ڈی سی آفس شیخوپورہ  ملک شاہد اعوان ، پی ایس او چوہدری اعجاز احمد گجر ، پی اے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رئیس احمد سٹینو اور محمد حسن رضا عطاری اسسٹنٹ اے سی کوآرڈینیشن شیخوپورہ

سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات ذمہ دار اسلامی بھائی نے دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور مختلف شعبہ جات میں کی جانے والی خدمات بیان کیں نیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کرتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کے کتب و رسائل تحفے میں پیش کی ۔ (رپورٹ: اصغر علی گجر عطاری کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ شیخوپورہ / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں ڈسکہ میں دعوت اسلامی کی جانب سے جامع مسجد الحمید رضوی کے افتتاح کے موقع پر سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں ڈی ایس پی ڈسکہ عبد الجبار ، سب انسپکٹر اور دیگر  سیاسی وسماجی شخصیات سمیت اہل علاقہ نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی نے اس پُر مسرت موقع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مساجد اور نمازوں کی فضیلت پر روشنی ڈالی اور اہلِ علاقہ کو مسجد آباد رکھنے کا ذہن دیا نیز دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور اجتماعات وغیرہ میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات گوجرانوالہ ڈویژن / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضان مدینہ کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فیصل سلطان اور انچارج کنٹرول روم پروٹوکول آفیسر صادق صواتی نے وزٹ کیا   اور رکن شوری و نگران صوبائی مشاورت حاجی محمد اسلم عطاری اور نگران ڈویژن مشاورت حاجی محمد سلیم عطاری سے ملاقات کی۔

رکن شوری حاجی محمد اسلم عطاری نے دعوت اسلامی کی ڈاکومنٹری دکھائی اور مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اس موقع پر دعوت اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کے تحت 12 گاڑیاں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی طرف گرم بستر اور کمبل لے کر روانہ کی گئی جس پر فیصل سلطان نے دعوت اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا اور مدنی چینل پر اپنے تأثرات بھی دیئے۔ (رپورٹ: کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ میٹرو پولیٹن و ڈویژن فیصل آباد / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


گزشتہ روز لودہراں میں دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے نیشنل پریس کلب (لوہراں) کا وزٹ کیا اور سینئر صحافی  و امیدوار قومی اسمبلی ، نیشنل پریس کلب کے بانی عمران علی اعوان سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات ذمہ داران نے دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور مختلف شعبہ جات کی خدمات بیان کیں نیز فیضان مدینہ لودہراں وزٹ کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کرتے ہوئے امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکے کتب و رسائل تحفے میں پیش کئے۔(رپورٹ: کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


گزشتہ روز اوکاڑہ میں ایک اسلامی بھائی کے گھر شخصیات مدنی حلقے کا اہتمام ہوا جس میں  شخصیات و تاجران کے علاوہ دیگر ذمہ داران دعوت اسلامی نے بھی شرکت کی ۔

مدنی حلقے میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی آمد ہوئی اور ” نیکیوں میں سستیاں کیسے ختم کی جائیں “ کے بارے میں مدنی پھول ارشاد فرمائے نیز نیکی کرنے ، نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شامل ہونے کے ساتھ ساتھ نماز روزے کی پابندی کرنے اور آخرت کی تیاری کرنے کے بارے میں ذہن دیا ۔ (رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


13 جنوری 2023ء بروز جمعہ پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں  واقع رنگ پورہ ٹاؤن میں دعوتِ اسلامی کے تحت ڈسٹرکٹ سیالکوٹ اور میٹروپولیٹن سیالکوٹ تا یوسی نگران کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات و کفن دفن کی ذمہ داران نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے مختلف اہم امور پر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے پلاننگ کے ساتھ کام کرنے اور گناہوں سے بچنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے زیادہ سے زیادہ گھریلو صدقہ بکس لگانے اور سالانہ ڈونیشن کی تعداد بڑھانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کو اہداف دیتے ہوئے انہیں تحائف پیش کئے جبکہ اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی۔

پچھلے دنوں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری و دیگر ذمہ داران کے ہمراہ مرحوم مبلغ دعوت اسلامی حاجی خالد عطاری کی قبر پر تشریف آوری ہوئی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی ۔

اس دوران نگران پاکستان مشاورت نے مرحوم کے اہل خانہ سےملاقات و تعزیت کی اور لواحقین کو اللہ تبارک و تعالیٰ کی رضا پر راضی رہنے کے مدنی پھول دیئے ۔ (رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پاکستان کے شہر گجرات میں واقع دارالسنہ کالرہ خاصہ  میں ڈویژن تا یوسی نگران کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ روحانی علاج کی ذمہ داران بھی شریک تھیں۔

اس دوران نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو احساسِ ذمہ داری کے ساتھ دینی کام کرنےکا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے زیادہ سے زیادہ گھریلو صدقہ بکس لگانے اور سالانہ ڈونیشن کی تعداد بڑھانے کی ترغیب دلائی نیز انہیں آئندہ کے اہداف بھی دیئے۔

مدنی مشورے کے اختتام پر اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہنوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ملک میں ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہواجس میں برتھ (Australian cityنگران اسلامی بہن کی شرکت ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں دعائے حاجات اجتماع، محفل نعت کے شیڈول، فنانس ڈیپارٹمنٹ ٹیسٹ دینے اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کے علاوہ دیگر مختلف اہم نکات پر کلام کیا گیا۔

اس کے علاوہ برتھ میں قائم مکتبۃالمدینہ میں تنظیمی طریقۂ کار کے نفاذ کے بارے میں گفتگو کی گئی نیز آن لائن گجراتی اجتماع میں شرکت کرنے اور گجراتی لینگویج میں سنتوں بھرے بیانات کرنے کے مدنی پھول بیان کئے گئے۔

اسی طرح آسٹریلیا کے شہر لیکمبا میں مدنی مشورہ منعقد کیا جائے گا جس میں اسلامی بہنوں کی فنانس ٹیسٹ دینے اور ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کروانے کے متعلق تربیت کی جائے گی۔

پنجاب پاکستان کے شہر گجرات میں گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام (رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن کی سنتِ نکاح کے سلسلے میں) محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا۔

اس محفلِ نعت کی ابتداء تلاوتِ قراٰن اور نعتِ سولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کی گئی جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہنوں نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اللہ عزوجل کی نعمتوں پر شکریہ ادا کرنے کے متعلق اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے شادی کے موقع پر اللہ پاک کا شکر ادا کرنے، فضول  اور غلط رسم و رواج سے بچنے نیز دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔آخر میں شرکائے محفل نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن سے ملاقات کی۔

اسلامی بہنوں کی تربیت کرنے اور انہیں  علمِ دینِ سے آراستہ کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر گجرات میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اجتماعِ کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا اور مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اللہ کی رضا پر راضی رہنے کا طریقہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور وہاں موجود اسلامی بہنوں کو مصیبت و پریشانیوں میں صبر کرنے کی ترغیب دلائی۔

دورانِ بیان نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے سالانہ ڈونیشن جمع کرنے،مختلف مقامات پر گھریلو صدقہ بکس رکھنے اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے بچنے کے حوالے سے شرکائے اجتماع کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔