دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت 6 جنوری تا 12 جنوری 2023ء  پھول نگر تحصیل پتوکی میں قائم جامعۃ ُالمدینہ بوائز میں 7 دن پر مشتمل اشاروں کی زبان (Sign Language ) کا کورس منعقد ہوا ۔

کورس میں جامعۃُ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام کو ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد سہیل عطاری نے اسپیشل پرسنز (گونگے بہرے) سےگفتگو کا طریقہ سکھایا نیز اسلامی معلومات پر مشتمل اشارے بتائے اور گونگے بہرے افراد کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں لانے کا ذہن دیا جس پر طلبہ ٔکرام نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں ملتان میں قائم  دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں شعبہ ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ کے صوبائی ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی مشورے میں رکنِ شوریٰ حاجی فضیل رضا عطاری اور نگرانِ شعبہ حاجی محمد شاہد عطاری نے درج ذیل چیزوں پر گفتگو کی۔

موجودہ کارکردگی کے مطابق اہداف طے کئے گئے، دونوں شعبوں کی تقرری مکمل کرنے اور اس کے اہداف پر کلام ہوا ، ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ کی تنظیمی اہمیت بتائی گئی، ہفتہ وار اجتماع کے انتظامات کو بہتر کرنے، تمام ہفتہ وار اجتماع گاہ کی 4 رکنی مجلس کا ریکارڈ منظم کرنے، ان کی اور ان کے تحت ذیلی مجالس کی تربیت کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول  وطلبۂ کرام کو دینی تعلیم و تربیت سے آگاہ کرنے کے لئےجامعۃُ المدینہ (دعوتِ اسلامی ) مختلف اجتماعات و ورکشاپس کرتی رہتی ہے جس میں اسلامی عقائد ، انبیائے کرام وصالحین کی سیرت ، حسن معاشرت اور اخلاقیات جیسے کئی معلومات سننے اور سیکھنے کو ملتی ہے ۔ اسی سلسلے میں دعوتِ اسلامی 14 جنوری 2023ء بروز ہفتہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں یومِ صدیقِ اکبر کے موقع پر سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا جائے گا ۔

اس محفل پاک میں جامعاتُ المدینہ کے اساتذہ کرام ، طلبہ کرام اور مدنی عملہ کے افراد شرکت کرین گے جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا عمران عطاری ”شانِ صدیقِ اکبر “ کے عنوان پر اپنے خیالات کا اظہار فرمائیں گے ۔

اجتماع کا آغاز پاکستانی ٹائم کے مطابق صبح 08:30 بجے اور بیان کاآغاز 08:45 ہوگا ، یہ اجتماع مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیا جائےگا ۔ (کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


12 جنوری 2023ء  بروز جمعرات سویڈن کے علاقے مالمو میں سیکھنے سکھانے کے حوالے سے مدنی حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

ذمہ دار ڈاکٹر اعظم شیخ عطاری نے نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں ” Moral Development“ یعنی خیر و شر میں تمیز کی صلاحیت اور شعور کا حصول کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا ، اس کے علاوہ حاضرین کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کاذہن دیا ۔(کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


10 جنوری 2023ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات  کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے کوہاٹ ڈویژن خیبر پختونخواہ میں ڈپٹی کمانڈنٹ شاہجہان درانی ، اے ایس آئی حبیب اللہ خان ، اے ایس آئی توصیف ہزاروی اور دیگر اسٹاف سے ملاقاتیں کیں ۔

دورانِ ملاقات دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات بالخصوص FGRF کی جانب سے سیلاب زدگان کی امداد کے بارے میں بھی بتایا اس کے علاوہ ذمہ داران نے شخصیات کو نیکی کی دعوت پیش کی اور کتب و رسائل تحفے میں دیا ۔ (رپورٹ: کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی خیبرپختونخواہ / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی اظہر عطاری نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ  میں سنتوں بھرا بیان کیا۔

تفصیلات کے مطابق پچھلے دنوں ڈی ایس پی ٹریفک پولیس قیصر امین بٹ نے رکن شوریٰ سے ان کے گھر پر ملاقات کی اور ان کے ہمراہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ میں آمد ہوئی جہاں چیمبر صدر عبد الغفور ملک ، نائب صدر عامر مجید شیخ ، چئیر مین ایونٹ میاں خلیل ، چئیر مین کمیٹی برائے مذہبی امور میاں محسن گل اور دیگر ایگزیکیوٹیو ممبران نے رکن شوریٰ کا استقبال کیااور ان سے ملاقات کی ۔

رکن شوریٰ حاجی اظہر عطاری نے حاضرین کو اسلامی اصولوں کے مطابق تجارت کرنے کاذہن دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کا تعارف اور اس کی دینی و فلاحی خدمات بیان کی، بعد بیان رکن شوریٰ نے سوال و جواب کا سیشن بھی کیا اور شرکا کی طرف سے کئے گئے سوالوں کا خوش اسلوبی کے ساتھ جواب دیا۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات و تاجران ڈسٹرکٹ سیالکوٹ / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


12 جنوری 2023ء بروز جمعرات ضلع لودہراں کے علاقے گیلے والا میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران فدا علی عطاری ، قاری محمد وسیم عطاری اور  طارق منیر عطاری نے نئے تعینات ہونیوالے ایس ایچ او نزاکت علی سے ملاقات کی اور انہیں مبارک باد پیش کی ۔

ذمہ داران نے شخصیات کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا نیز امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی تصانیف تحفے میں پیش کی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات لودہراں / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


11 جنوری 2023ء بروز بدھ لودہراں میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نےلودہراں پولیس کلب کا وزٹ کیا اور وہاں گورنمنٹ کنٹریکٹر  مخدوم فیاض حسین قریشی ، جنرل سیکریٹری عبد اللہ ڈاہا و دیگر افسران سے ملاقاتیں کیں جبکہ مخدوم فیاض حسین کو پریس کلب کے نئے منتخب صدر بننے پر مبارک باد بھی پیش کی۔

ذمہ داران نے شخصیات کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا نیز امیر اہل سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی تصانیف تحفے میں پیش کی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات لودہراں / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)


اَفضلُ البشر بعدَ الانیباء، یارِ غار و جانثارِ مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم، سالار صحابہ، اسلام کے پہلے خلیفہ حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہُ عنہ کے عرس شریف کے موقع پر 14 جنوری 2023ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء رات 8:30 بجے دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائے گا۔

مدنی مذاکرے کا آغاز تلاوت قرآن و نعت مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے ہوگا جبکہ عاشق صحابہ و اہل بیت، بانیٔ دعوت اسلامی شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطاری قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سیرت صدیق اکبر رضی اللہُ عنہ پر گفتگو فرماتے ہوئے عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔

مدنی مذاکرے کے آغاز میں جلوس صدیقی جبکہ آخر میں لنگر صدیقی کا بھی اہتمام کیا گیا جائیگا ۔ اس کے علاوہ یہ پروگرام مدنی چینل پر براہ راست نشر ہوگا۔

تمام عاشقان رسول سے بھر پور انداز میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


ارشاد نبوی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ” دعا عبادت کا مغز“ ہے۔ (سنن ترمذی، باب الدعوات،جلد ۵،صفحہ ۴۵۶،حدیث نمبر۳۳۷۱،شاملہ)

مسلمانوں کو ہر وقت اپنی جائز حاجت کو پورا کرنے کے لئے اپنے رب عَزَّوَجَلَّ سے دعائیں کرنی چاہیئں۔ دعا سے بگڑتے کام سنور جاتے ہیں۔

امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے عاشقان رسول کو دعا مانگنے کے آداب کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لئے اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ دعا مانگنے کے 17 مدنی پھول پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعوت اسلامی کی مجلس تراجم کی جانب سے اس رسالے کا چھ زبانوں(انگلش، اردو ، رومن اردو، سندھی، ہندی، پشتو) میں ترجمہ بھی کیا گیا ہے، دعوت اسلامی کی ویب سائٹ پر ان زبانوں میں رسائل موجود ہیں، مذکورہ زبانوں کے جاننے والے درج ذیل لنک پر کلک کرکے رسائل کا مطالعہ کرسکتے ہیں۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ دعا مانگنے کے 17 مدنی پھول پڑھنے یا سن لے اُس کی نیک و جائز دعائیں مقبول ہوا کریں اور اُس کی بے حساب مغفرت ہوجائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں

Audio Book


10 جنوری 2023ء بروز منگل عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت  دینی کاموں کے سلسلے میں سٹی مئیر کوہاٹ صوبہ خیبرپختونخواہ کا شیڈول رہا۔

دورانِ شیڈول شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے قاری شیر زمان اور پی اے مئیر شیراز خان سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


12 جنوری 2023ء بروز  جمعرات ڈسٹرکٹ کورنگی میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار غلام محبوب عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں ڈی ایم سی پارک میں ڈپٹی ڈائریکٹر پارک کورنگی طارق احمد ، ڈپٹی ڈائریکٹر پارک لانڈھی ٹاؤن معین جت اور ڈپٹی ڈائریکٹر پارک ماڈل ٹاؤن مہتاب خان سے ملاقاتیں کیں ۔

ذمہ دارا سلامی بھائی نے انہیں دعوتِ اسلامی کی خدمات بیان کرتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی اور سنتوں بھرے جمعرات اجتماع میں آنے کی دعوت پیش کی ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرکٹ کورنگی/ کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)