شعبہ رابطہ برائے شخصیات للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت ڈی سی کالونی المنصورہ بلاک ٹاؤن میں شخصیات اسلامی بہنوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔

دورانِ حلقہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کے ذریعے دنیا بھر میں ہونے والے دینی کاموں کا تعارف کروایا۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے علمِ دین کی اہمیت بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو فرض علوم سیکھنے کی ترغیب دلائی نیز ماہانہ سنتوں بھرا اجتماع شروع کرنے اور ہفتے میں 2 دن مدرسۃالمدینہ بالغات و فرض علوم سیکھنے کے اہداف دیئے۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے تحت  16 جنوری 2023ء کو ڈویژن حیدرآباد کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی اور صوبائی ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں شعبے کی پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے ماہانہ کارکردگی و کارکردگی شیڈول کا جائزہ لیا اور اسلامی بہنوں کو آئندہ کے اہداف پورا کرنے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں پاکستان سطح کی ذمہ دار نے زیادہ سے زیادہ مقامات پر گھریلو صدقہ بکس رکھنے کے اہداف پر کلام کیا اور شعبے میں بہتری کے لئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو نیتیں کروائیں۔بعدازاں اسلامی بہنوں سے ڈیٹا انٹری کا فالو اپ لیا گیا اور نمایاں کارکردگی پر اُن کی حوصلہ افزائی کی گئی۔


پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے تحت ڈویژن میرپور خاص کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن تا ذیلی ڈونیشن بکس ذمہ دار اور صوبائی  ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبے کی پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے ماہانہ کارکردگی و کارکردگی شیڈول کا جائزہ لیا اور اسلامی بہنوں کو آئندہ کے اہداف پورا کرنے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں پاکستان سطح کی ذمہ دار نے زیادہ سے زیادہ مقامات پر گھریلو صدقہ بکس رکھنے کے اہداف پر کلام کیا اور شعبے میں بہتری کے لئے ذمہ داران کو نیتیں کروائیں۔آخر میں اسلامی بہنوں سے ڈیٹا انٹری کا فالو اپ لیا گیا اور نمایاں کارکردگی پر اُن کی حوصلہ افزائی کی گئی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن بکس للبنات کے تحت ماہانہ مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں تمام صوبائی و سٹی ڈونیشن بکس ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق شعبے کی پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں ماہانہ کارکردگی، کارکردگی شیڈول اور ماہانہ ہونے والے مدنی مشوروں پر کلام ہوا۔

دورانِ مدنی مشورہ پاکستان سطح کی ذمہ دار نے اسلامی بہنوں کو انفرادی طور پر ان کی کارکردگی بتائی جبکہ شعبہ طبی علاج کی جانب سے جاری ہونے والا نوٹیفکیشن سمجھایا۔

مزید پاکستان سطح کی ذمہ دار نے آئندہ شعبے کے اہداف اور تقرریوں کے اہداف پر مشاورت کی نیز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ شعبے میں بہتری لانے کا اظہار کیا ۔


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت گجرانوالہ ڈسٹرکٹ، ناروال ڈسٹرکٹ اور گجرانوالہ میٹروپولیٹن کی ڈویژن تا یوسی نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں گلی گلی مدرسۃ المدینہ اور قرآن ٹیچر کورس کی ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں ابتداءً نگرانِ عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے احساسِ ذمہ داری کے ساتھ دینی کام کرنے، اپنے وعدے کو پورا کرنے، نرمی اختیار کرنے اور گناہوں سے بچنے کے متعلق شرکا کو مدنی پھول دیئے۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے دارالسنہ میں داخلے بڑھانے، سافٹ ویئر میں انٹری کرنے اور دینی کاموں کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی۔

مدنی مشورے کے اختتام پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی نیز نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔

گزشتہ روز سیالکوٹ اور ڈسکہ کی ادارتی شعبہ ذمہ داران، جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ گرلز، دارالمدینہ اور فیضان آن لائن اکیڈمی کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کی میٹنگ ہوئی۔

اس میٹنگ میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے مختلف دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے انفرادی عبادت کرنے، نرمی اختیار کرنے، مدنی مذاکرہ اوّل تا آخر سننے اور سنوانے کے بارے میں ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔

آخر میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اُن کے درمیان تحائف تقسیم کئے اور اُن سے ملاقات بھی کی۔

لوگوں کے دلوں میں بزرگانِ دین کی محبت پیدا کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ملک بھر کے مدرسۃ المدینہ گرلزمیں شانِ صدیق اکبررضی اللہ عنہ کے حوالے سے سنتوں بھرے اجتماعات منعقدکئے گئے۔

معلومات کے مطابق ان اجتماعات میں خصوصیت کے ساتھ تذکرۂ صدیق اکبررضی اللہ عنہ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے گئے جبکہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی شان کے بارے میں مدرسۃالمدینہ گرلز کی بچیوں نے امیرِاہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے عطا فرمائے ہوئے نعرے لگائے ۔ان اجتماعات کا اختتام دعا اور صلوۃ وسلام پر ہوا نیز ایصالِ ثواب کا بھی اہتمام کیا گیا۔


19 جنوری 2023ء کو فیضان مدینہ حیدرآباد میں شعبہ رابطہ برائے ہومیوپیتھک  (دعوت اسلامی ) کی جانب سے فری طبّی کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں حیدرآباد کے ہومیوپیتھک ڈاکٹروں نے بارہ ماہ مدنی قافلوں میں سفر کرنے والوں کا فری چیک اپ کیا اور ادویات دیں ۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے ڈاکٹروں کو فیضان مدینہ میں مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا اور انہیں ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکروں میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی۔ ذمہ داران نے ڈاکٹروں کو ماہانہ فری میڈیکل کیمپ کااہتمام کرنے کی ترغیب بھی دلائی جس پر ڈاکٹروں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ : محمد محسن مدنی عطاری صوبہ سندھ / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


دعوتِ اسلامی  کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت 14 جنوری 2023ء کو کینیا میں قائم جامعۃ ُالمدینہ بوائز ممباسا کے طلبۂ کرام میں 7 دن پر مشتمل اشاروں کی زبان کےرہائشی کورس کا آغاز کیا گیا۔

کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کو محمد حنیف عطاری( نابینا افرادپاکستان ذمہ دار) نے ابتدائی طور پر ذکر ُاللہ اور دیگر نیکی کی دعوت پر مشتمل اشارے سکھائے نیز انہیں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرنے کےلئے اشارے بھی بتائے ۔(رپورٹ : محمد رضوان مدنی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس ذمہ دار، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


گزشتہ روز فیضان مدینہ شیخو پورہ میں سحری اجتماع کا اہتمام  ہوا جس میں ڈسٹرکٹ شیخوپورہ نگران حاجی عبد الرشید عطاری ، لاہور ڈویژن شعبہ اصلاحِ اعمال ذمہ دار غلام شبیر عطاری سمیت کئی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

اس اجتماع میں عاشقان رسول نے باجماعت نماز تہجد ادا کی اور سحری کا اہتمام کیا نیز نمازِ فجر کے لئے صدائیں لگائیں ، بعد نماز فجر تفسیر سننے / سنانے کا حلقہ لگایا جبکہ اجتماع کا اختتام شجرہ شریف اور نماز چاشت و اشراق پر کیا گیا۔ (رپورٹ : غلام شبیر عطاری شعبہ اصلاح اعمال لاہور ڈویژن / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس) 


13جنوری2023ء کو کراچی گلستان جوہر میں  قائم مدرسۃُ المدینہ برائے نابینا افراد فیضانِ عطار مسجد میں یومِ صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ کے موقع پر سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں مدرسۃُ المدینہ کے طلبہ سمیت دیگر مدنی عملے نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا۔ بعدازاں شعبہ نابینا افراد کراچی ذمہ دار محمد جمیل عطاری نے ’’شانِ صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور بچوں کو سیرت صدیق اکبر کو اپناتے ہوئے ہمیشہ سچ بولنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں فاتحہ خوانی اور دعاکا سلسلہ بھی ہوا۔(رپورٹ : محمد رضوان عطاری (اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس)، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی  دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے 16 جنوری2023ء کو  فیصل آباد سٹی میں قائم گورنمنٹ سیکنڈری ایجوکیشن اسکول برائے نابینا اور الفیصل مرکز برائے نابینا افراد میں سیکھنے سکھانے کے حلقوں کا انعقاد ہوا جن میں اسکولز کے طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی۔

اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار عابد علی عطاری نے اساتذہ اور طلبہ کو دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا اور اس شعبے کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے آگاہی دی۔مزید اس کے ساتھ ہی اسٹوڈنٹس کو مدنی مرکزفیضان ِمدینہ فیصل آباد میں ہونے والے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ : محمد رضوان مدنی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس ذمہ دار، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)