ہزارہ ڈویژن، صوبہ خیبرپختونخوا کے ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد میں 2 دسمبر 2024ء کو میڈیکل پروفیشنلز میٹ اپ کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیکل اسٹوڈنٹس اور دیگر پروفیشنلز حضرات نے شرکت کی۔

میٹ اپ کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا جس کے بعد یوکے کے مبلغِ دعوتِ اسلامی عبدالحنان عطاری نے ”پیارے نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ساتھ محبت و عشق“ کے موضوع پر بیان کیا۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے وہاں موجود اسٹوڈنٹس سمیت دیگر پروفیشنلز حضرات کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس موقع پر رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ KPK کے ذمہ دار غلام مرتضی عطاری اور ہزارہ ڈویژن کے ذمہ دار سرمد عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: سرمد عطاری ہزارہ ڈویژن ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 1 دسمبر  2024ء کو صوبۂ پنجاب کے شہر ملتان میں ایک میٹ اپ ہوا جس میں فیضانِ صحابیات ملتان کے اسٹاف کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےابتداءً دینی کاموں کا جائزہ لیا نیز فیضانِ صحابیات کو آباد کرنے اور اس کو خود کفیل بنانے کے لئے مدنی پھول بیان کئے جس پر وہاں موجود اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


پاکستان کے شہر ملتان میں دعوتِ اسلامی کے تحت 1 دسمبر 2024ء کو ملتان کی ڈویژن نگران، ڈویژن سطح کی شعبہ ذمہ داران، ڈسٹرکٹ و میٹروپولیٹن نگران اور تحصیل و ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا ۔

ابتداءً صوبہ پنجاب کی نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئےتقرری اور سالانہ اہداف کا جائزہ لیا جس کے بعد نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران کی تقرری کے بارے میں اہم مدنی پھول بیان کئے نیز دینی کاموں کے سلسلے میں ذمہ داران کی جانب سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ٹیلی تھون کی نمایاں کارکردگی پر ذمہ دار اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف تقسیم کئے اور اُن سے ملاقات بھی کی۔


29 نومبر 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے مختلف دینی کاموں کے سلسلے میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کینٹربری کاؤنسل نگران اور شعبہ اصلاحِ اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے 8 دینی کاموں کے حوالے سے کلام کرتے ہوئے نئے مقامات پر سنتوں بھرے اجتماعات، شارٹ کورسز اور سیشنز شروع کروانے کے بارے میں مشاورت کی جس پر ہر ایک نے اپنی اپنی رائے دی۔


ملک و بیرونِ ملک میں اسلام کی دعوت عام کرنےوالی عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 29 نومبر  2024ء کو ایک میٹنگ ہوئی جس میں نگرانِ وکٹوریا سٹی اور کاؤنسل ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

میٹنگ میں مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں نے درسِ نظامی (عالمہ کورس) کے متعلق چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا نیزسمر کیمپ اور اس کی مختلف activities پر اپنی اپنی رائے پیش کی۔


مسلمانوں کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے والی عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 28 نومبر  2024ء کو کراچی شہر میں واقع جامعۃ المدینہ گرلز حبیبیہ میں ایک سیشن منعقد ہوا جس میں تخصص فی الفقہ اور تخصص فی الدعوہ کی طالبات شریک ہوئیں۔

سیشن کے دوران نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نےطالبات کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی ذہن سازی کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا نیز طالبات کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات بھی دیئے ۔ 


افریقی شہر ملاوی کی خواتین میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 15 نومبر 2024ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں رکنِ عالمی مجلسِ مشاورت اور سب کانٹیننٹ نگران اسلامی بہنیں آن لائن شریک ہوئیں۔

ابتداءً دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے 8 دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ملاوی میں کس طرح دینی کام کو بڑھایا جائے اس پر کلام کیا نیز ملاوی میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کے حوالے سے بھی تبادلۂ خیال کیا۔


13 نومبر 2024ء کو کراچی میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کی کثیر اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اجتماع کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قراٰن و نعتِ شریف سے ہوا جس کے بعد نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”راہِ خدا میں خرچ کے فضائل“ کے موضوع پر بیان کیاجبکہ صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے اختتامی دعا کروائی۔

علاوہ ازیں تمام اسلامی بہنوں نے صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت سے ملاقات کی ۔بعدِ اجتماع صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے دیگر اسلامی بہنوں کے ہمراہ لیاقت آباد میں ایک ذمہ دار اسلامی بہن سے اُن کی رہائش گاہ پر جاکر ملاقات کی۔


کراچی میں ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں بیرونِ ملک سے آنے والی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے انتظامات کے لئے ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں اراکینِ عالمی مجلسِ مشاورت نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے انتظامات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بیرونِ ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان جو شیڈول چلایا جائے گا اس پر مشاورت کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔


بیرونِ ملک کی خواتین کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں 10 نومبر 2024ء کو ایک میٹنگ ہوئی جس میں  ایٹوبیکوک، کینیڈا کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

اس میٹنگ میں نگرانِ سب کانٹیننٹ اسلامی بہن نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور دینی کاموں کے سلسلے میں سفر پر موجود اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی تاکہ دینی کاموں کا فالو اپ لیا جاسکے۔

اسی طرح نگرانِ سب کانٹیننٹ نے ٹیلی تھون 2024ء کی کارکردگی پر بھی کلام کیا جس پر تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دینی کاموں میں ترقی کے لئے اپنی اپنی رائے پیش کی۔


8 نومبر 2024ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت بیرونِ ملک کینیڈا میں شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات اور شعبہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔

کینیڈا کی سب کانٹیننٹ نگران اسلامی بہن نے مختلف موضوعات پر کلام کرتے ہوئے ٹیلی تھون 2024ء کی کارکردگی کا فالو اپ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے جس میں گلی گلی مدرسۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ سب کانٹیننٹ اسلامی بہن نے مدرسۃ المدینہ گرلزکے حوالے سے مشاورت کی جس میں مدرسات کے اذکارِ نماز اور مسائلِ نماز کا ٹیسٹ دینے کے متعلق گفتگو ہوئی ۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ ا سلامی کے زیرِ اہتمام 4 دسمبر 2024ء کو  پولیس لائن ملتان کے آڈیٹوریم ہال میں اجتماعِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں افسران،مختلف برانچزکےانچارج اور جوانوں نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰن و نعتِ رسولِ مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا جس کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد سلیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

اجتماع کے بعد پولیس لائن میں ہی ایک میٹنگ ہوئی جس میں رکنِ شوریٰ نے CPO محمدصادق ڈوگر، سابق ایم این اےملک عبدالغفارڈوگر، CTO سردار موارہن خان، DSP ہیڈکواٹرسیدجعفربخاری، چیف سیکیورٹی آفیسرمحمدابراہیم اور دیگر افسران سے مختلف امو رپر گفتگو کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)