
عاشقان
رسول کو علم دین سے آراستہ کرنے کےلئےشیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار
قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 25
صفحات کا رسالہ ” چوری ڈکیتی “ پڑھنے / سننے
کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے
عطار
یا
اللہ پاک ! جو کوئی 25 صفحات کا رسالہ ”چوری ڈکیتی“ پڑھ یا سُن لے اُس کو آسان اور خوب
برکتوں والی روزی عطا فرما۔ اٰمین
یہ
رسالہ آڈیو میں سننے اور اردو سمیت کئی زبانوں میں ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے
گئے لنک پر کلک کیجئے:
.jpeg)
علم
دین کے حصول کے لئے مجلس جامعۃ المدینہ کراچی سٹی و شعبہ تخصص فی الحدیث کے تحت
جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ انسٹیٹیوٹ آف اسلامک ایجوکیشن عالمی مدنی مرکز کراچی
میں ایک انتہائی اہم اور منفرد کورس ”اصول الجرح والتعدیل کورس“ کا آغاز
کیا گیا۔ کورس کی پہلی کلاس 09 دسمبر 2024ء کو منعقد ہوئی جس میں کثیر علمائے
کرام، اساتذۂ کرام اورطلبۂ کرام شریک ہوئے۔
شعبہ
تخصص فی الحدیث کے H.O.Dو ماہر فن اصول الجرح والتعدیل شیخ
الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ
العالی نےعلم حدیث کے اصول و ضوابط پر محققانہ اندازمیں
گفتگو کی جن میں سے چند یہ ہیں:
٭
علم الحدیث روایت ودرایت کی تعریف ٭حدیث
کی تعریف، علم الحدیث روایۃً کی تعریف، موضوع، غرض وغایت ٭ علم
الحدیث درایۃًکی تعریف،موضوع،غرض وغایت ٭انواع
علم الحديث درایۃ المتعلقۃ بعلم الجرح والتعدیل ٭تفصيل
علوم ثلاثہ ٭جرح
کی تعریف
٭تعدیل
کی تعریف٭اصول
الجرح والتعدیل کی تعریف ٭جرح کے جواز
پر دلائل
آج دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار اجتماع سیہون شریف
سندھ سے مدنی
چینل پر براہِ راست نشر کیا جائے

دعوتِ اسلامی حصولِ علمِ دین کا درس دینے ، لوگوں کی اسلامی تعلیمات کے مطابق تربیت کرنے
اور انہیں پیارے آقا مکی مدنی مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کی سنتوں کا عامل
بنانے والی عالمی سطح کی دینی تحریک ہے جس
کے تحت ہر جمعرات کو ملک و بیرونِ ملک کے
مختلف شہروں میں عاشقانِ رسول کی تربیت و رہنمائی کے لئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات
کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ان اجتماعات میں تلاوتِ قراٰنِ
پاک، حمدِ باری تعالیٰ، نعتِ رسولِ مقول صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم، منقبت،
بیانات، دعا اور اختتام پر سیکھنے سکھانے کے حلقوں کا اہتمام کیا جاتا ہےجن میں
عاشقانِ رسول کو سنتیں و آداب سکھائے جاتے ہیں۔
آج مورخہ 12 دسمبر 2024ء کو رات تقریباً 8:30
بجے جہاز چوک میلہ گراؤنڈ، سیہون شریف سندھ سے دعوتِ اسلامی کا ہفتہ وار سنتوں
بھرا اجتماع مدنی چینل پر براہِ راست نشر کیا جائے گا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری سنتوں بھرا بیان کریں گے۔
اسی طرح عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں
رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ہارون آباد روڈبہاولنگر
پنجاب میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ محبوب ٹاؤن اوکاڑہ میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری، مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ، مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں رکنِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری، مدنی مرکز فیضانِ مدینہ شاہ رکنِ عالم کالونی نزد
انصاری چوک ملتان میں رکنِ شوریٰ حاجی قاری محمد سلیم عطاری، مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ نزد سوئی گیس آفس سیٹلائٹ ٹاؤن سرگودھا میں رکنِ شوریٰ مولانا
حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، جامع مسجد سبحانی سیکٹر 15 نزد 13 نمبر بس اسٹاپ
میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی اور جامع مسجد
انوارِ مدینہ نایاب پارک سلامت پورہ لاہور میں رکنِ شوریٰ حاجی منصور عطاری
سنتوں بھرے بیانات کریں گے۔

اللہ
تعالیٰ نے انسان کو پاکیزہ اور حلال چیزوں کو اختیار کرنے کا حکم ارشاد فرمایا
ہے،تو اس اعتبار سےدینِ اسلام میں حلال و حرام کا علم بھی ایک عظیم نعمت کا درجہ رکھتا ہے، جس کے ذریعے
انسان اپنی زندگی کو شریعت کے مطابق گزار کر دنیا و آخرت کی کامیابیاں حاصل کر
سکتا ہے۔
الحمدللہ!
اسی مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے دارالافتاء اہل سنت کے تحت شعبہ حلال ریسرچ اینڈ
ایڈوائزری کونسل (Halal Research & Advisory Council) نے 15
نومبر2024ء بروز جمعہ ایک اہم ویبینار بعنوان "الکوحل کی
ٹیکنیکل اور شرعی حیثیت" (Technical
& Shariah Aspects of Alcohol) کا انعقاد کیا گیا۔ اس ویبینار میں
تقریباً 1400 افراد نے رجسٹریشن کروائی۔جس میں سنی جامعات و مدارس کے اساتذہ و
طلبہ، اسکول، کالجز اور یونیورسٹیزکے طلبہ، حلال انڈسٹری کے ماہرین، P.H.D
اسکالرز، M.B.B.S ڈاکٹرز، اور بیرونِ ممالک کے افراد کی ایک کثیر
تعداد نے شرکت کی۔
شرکائے
کورس میں برطانیہ، بھارت، آسٹریلیا، ماریشس، نیپال، اسپین، جنوبی افریقہ، اٹلی،
عمان، انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ، سری لنکا، سعودی عرب، ناروے، جرمنی، بحرین، قطر، متحدہ
عرب امارات، کینیا، پرتگال، ہنگری، کینیڈا، جنوبی کوریا، چین، مصر، نائجیریا، عراق
اور امریکہ جیسے ممالک کے افراد شامل تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ تخصص فی الفقہ الحنفی و
فقہ الحلال کے طلبائے کرام نے بھی اس ویبینار میں حصہ لیا۔
اس
سیشن کا آغاز اللہ تعالیٰ کی لاریب کتاب قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا،جس کے بعد نعت شریف پیش کی گئی۔ بعد
ازاں حلال ریسرچ اینڈ ایڈوائزری کونسل کا
تعارف پیش کرتے ہوئے حلال انڈسٹری کا مختصر خاکہ بھی پیش کیا گیا۔تعارف کے بعد
حلال انڈسٹری کے ٹیکنیکل ایکسپرٹ کی جانب سے الکوحل کی ٹیکنیکل حیثیت اور مختلف
اقسام پر بریفنگ دی گئی۔اس کے بعد حلال ریسرچ اینڈ ایڈوائزری کونسل کے ہیڈ مولانا
مفتی محمد ساجد عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے الکوحل کی شرعی حیثیت پر تفصیلا گفتگو فرمائی
جس میں سےچند عنوانات یہ ہیں:
٭
شراب کی حرمت کے متعلق آیات،احادیث و آثار ٭ شراب
کی مختلف اقسام و احکام ٭ الکحل حاصل کرنے کے
ذرائع مع شراب اور الکحل میں فرق ٭ الکوحل کی
آمیزش والی اشیاء کے استعمال کے شرعی احکامات ٭ الکحل کے
متعلق فتوے میں تبدیلی، اور اس کے اسباب
آخر
میں مفتی صاحب نے شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی عطا فرمائے ۔کورس کے متعلق شرکاء
کرام نے تاثرات بھی دئیے۔چند تاثرات ملاحظہ کیجئے۔
٭الحمدللہ،
حلال ریسرچ اینڈ ایڈوائزری کونسل کی طرف سے الکحل کے حوالے سےجو کورس کروایا گیا، وہ بہت ہی معلوماتی تھا۔ خاص
طور پر مفتی ساجد صاحب دامت برکاتہم العالیہ کا لیکچر بہت
زیادہ مفید رہا۔ آپ نے الکحل کے جدید مسائل کو بھی عمدگی سے بیان کیا۔ اللہ کریم
ہم سب کو اس سے مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔
٭ماشاء
اللہ، بہت معلوماتی سیشن تھا۔ الکحل کے متعلق سائنسی اور شرعی پہلوؤں کو سمجھنے
میں یہ کافی مددگار ثابت ہوا۔ پچھلے سال فقہ الحلال آگاہی کورس میں بھی اس موضوع
پر ایک کلاس تھی، جس سے کچھ معلومات ملی تھیں، لیکن یہ سیشن زیادہ تفصیلی اور
فائدہ مند رہا۔
٭ماشاءاللہ،
بہت کمال کا لیکچر تھا۔ اس طرح کے لیکچرز مزید بھی ہونے چاہییں تاکہ امتِ مسلمہ کو
فائدہ ہو۔اس سے بہت سی غلط فہمیاں دور ہوئیں۔
٭دعوتِ
اسلامی کا شکریہ کہ اس کے ذریعے ہمیں نہ صرف الکوحل کے بارے میں شرعی رہنمائی ملی
بلکہ اس کی ممانعت یا بعض صورتوں میں اجازت کی فقہی وجوہات بھی سمجھ آئیں۔
یہ ویبینار بحمداللہ ایک شاندار اور کامیاب سیشن
ثابت ہوا، جس سے شرکاء کو علمی و عملی
فائدہ حاصل ہوا ۔ کورس کے شرکاء کرام
کو حلال ریسرچ اینڈ ایڈوائزری کونسل کی
جانب سے ای- سرٹیفیکیٹ بھی دئیے گئے۔ اور افادۂ عام کےلیے اس کورس کی ویڈیوز کو
یوٹیوب چینل پر بھی اپلوڈ کر دیا گیا ہے۔(رپورٹ: قیصر عباس ، دار
الافتاء اہل سنت جوہرٹاؤن لاہور)
شعبہ
حلال ریسرچ اینڈ ایڈوائزری کونسل(HRAC)
دارُ
الافتاء اہل سنت دعوتِ اسلامی
اس
ویبینار کو دیکھنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

از قلم:مولانا سلمان بٹ عطاری
مدنی
موسمِ سرما کراچی میں اپنی آمد کا
احساس دِلا چکا تھا ،ماہِ دسمبر کا اتوار تھا اور تاریخ تھی آٹھ،رات کے تقریبًا آٹھ
بج کر دس منٹ ہو رہے تھے۔
نگران ِمرکزی مجلسِ شوری ٰحضرت مولانا حاجی ابوحامد محمد عمران عطاری کی دعوت پر ان کے گھر بیت الامان پہنچے۔نگرانِ
شوریٰ کے گھر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، اللہ تعالیٰ کی رحمت اور اس کے
محبوب پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی نگاہِ عنایت سے نگرانِ شوریٰ کے گھرنبی پاک صلی
اللہ علیہ وسلم کے موئے مبارک (بال مبارک) تشریف لا چکے تھے۔ موئے مبارک کی جلوہ
گری تھی ،اسی سلسلہ میں ایک محفل سجی تھی۔ نگرانِ شوریٰ نےبیرونِ ملک سے آئے ہوئے عاشقان رسول اور دیگر
مبلغین ِدعوتِ اسلامی کو رات پونے دَس بجے
اپنے گھر آنے کی دعوت دے رکھی تھی۔
مہمانوں کی سِٹنگ کا انتظام کیا جارہا
تھا،اسی دوران حاجی عمران عطاری بھی تشریف
لے آئے۔خبرِ فرحت اَثر ملی کہ امیر اہلسنت بھی تشریف لا رہے ہیں ۔ کمرے میں خوشبو
سلگائی گئی، عمدہ قسم کا بخور فضا کو معطر کر رہا تھا۔تیاریاں جاری تھیں کہ پانی
کا جگ اور گلاس لیے نگرانِ شوریٰ تشریف لے
آئے۔ وہاں موجود افراد نے پانی پیا اور اپنا کام بروقت مکمل کر لیا۔
9:30 پر
عاشقانِ رسول تشریف لا چکے تھے۔تلاوتِ قرآنِ پاک سے محفل پاک کی ابتدا ہوئی۔یوگینڈا
کے اسلامی بھائی نے اردو میں کلام پیش کیا۔انڈونیشیا کے عاشقِ رسول نے مخصوص انداز
میں عربی کلام پڑھا ،بنگلہ دیشی عاشق ِرسول نے بنگلہ زبان میں ہدیہ عقیدت پیش کیا،
پھر قصیدۂ بردہ شریف پڑھا گیا، مناجات اور کلام کا سلسلہ جاری تھا کہ شیخِ طریقت
امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ بھی
تشریف لے آئے۔ گھر میں موئے مبارک رکھنے کی برکات، موئے مبارک کی زیارت کے آداب بیان
کئے گئے۔ ہو گیا فضل خدا موئے مبارک آگئے ،یہ کلام پڑھا گیا۔ذوق و سوز کا مجموعہ محفل کی
روحانیت کو دو آتشہ کئے ہوئے تھا، وللہ الحمد۔
چونکہ انڈونیشیا کے عاشقانِ رسول کی واپسی تھی اس لئے امیر اہلسنت نے ان سے اور دیگر
عاشقان رسول سے ملاقات کی، تحفہ بھی عطا
فرمایا۔موئے مبارک کی زیارت بھی جاری تھی، عاشقان رسول موئے مبارک کی برکات سے فیض
یاب ہو رہے تھے اور انہیں لنگر ِموئے مبارک و نیاز صدیق اکبر بھی پیش کی جارہی تھی۔
امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ نے موئے
مبارک کی زیارت کی آپ کا عشق و ادب میں ڈوبا انداز زبان حال سے بتا رہا تھا کہ یہ
ہے موئے مبارک کی زیارت کا طریقہ اور دعا مانگنے کا سلیقہ۔مصطفےٰ جان رحمت پہ
لاکھوں سلام پڑھا جا رہا تھا امیر اہل سنت نے بھی شعر پڑھا:
اَلغرض اُن کے ہر مُو پہ لاکھوں
درود
ان کی ہر خُو و خَصلت پہ لاکھوں
سلام
اللہ
پاک ہمیں بھی ادب و شوق عطا فرمائے۔بعد ازاں سوالات و جوابات کی نشست سجی، عاشقان
رسول کی تنظیمی و شرعی معاملات پر تربیت کی گئی، اس موقع پر مدنی چینل کے دو کیمرہ مین
حضرات نے سنّت کے مطابق ایک مٹھی داڑھی شریف سجانےکی پکی نیت کی، ایک مٹھی سے گھٹانے کے گناہ سے توبہ کی ۔اس کا محرک ایک
بچہ بنا جس کا نام حسن رضا عطاری ہے۔ رات تقریباً 1:10 پر یہ سلسلہ اختتام پذیر
ہوا ۔
اللہ پاک نگرانِ شوری کے گھر میں خیر و
برکت عطا فرمائے اور ہمیں بھی اپنے گھروں میں ذکر خدا و مصطفی کرنے کی سعادت عطا فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
ملتان اور بہاولپور ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ
داران(مفتشین) کا ماہانہ مدنی مشورہ

لوگوں کو قراٰن و حدیث کی تعلیمات سکھانے والے
دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے تحت 9 دسمبر 2024ء کو ملتان
اور بہاولپور ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران(مفتشین) کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا۔
اس مدنی مشورے میں ڈویژن سطح کے تعلیمی امور ذمہ
دار مولانا آصف عطاری مدنی نے مفتشین سے شعبے سمیت دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے
متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہیں اپنے ماتحت افراد کو باصلاحیت اور ٹیکنیکلی اعتبار سے
مضبوط بنانے نیز اپنی طرح مضبوط متبادل اسلامی بھائی تیار کرنے کا ذہن دیا۔
تعلیمی امور ذمہ دار نے اسٹوڈنٹس کا ماہانہ
کورسز جائزہ فارم بنانے اور ہر ماہ اپنے مدرسین کے ماہانہ مدنی مشورے میں ان کو
تعلیمی اہداف دینے کے بارے میں مشاورت کی۔

شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت 6 دسمبر 2024ء کو
ماہانہ آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں فیصل آباد ڈویژن کے مفتشین نے
شرکت کی۔
ابتداءً رکنِ شعبہ مولانا محمد عرفان عطاری مدنی
نے اپنی صلاحیتیں بڑھانے اور انگلش لینگویج سیکھنے کے حوالے سے شرکا کی ذہن سازی کی جبکہ شعبے کے
تعلیمی ذمہ دار محمد عباد عطاری نے شرکا کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات
دیئے۔علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بھائیوں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور
پر حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: مولانا محمد وقار یعقوب عطاری مدنی
برانچ مینجر فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ساہیوال ڈسٹرکٹ ذمہ دار اور تحصیل ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کا مدنی مشورہ

ڈویژن ساہیوال کے ڈسٹرکٹ پاکپتن میں دعوت اسلامی
کے تحت 7 دسمبر 2024ء کو شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ساہیوال
ڈسٹرکٹ ذمہ دار اور تحصیل ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
شعبے کے صوبائی ذمہ دار محمد فہیم عطاری ڈویژن ذمہ دار مولانا عابد حسین عطاری مدنی نے
دینی کاموں کے متعلق کلام کرتے ہوئے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے
اہداف طے کئے نیز اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن بھی دیا۔
آخر میں صوبائی ذمہ دار نے تمام اسلامی بھائیوں کو مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والا رسالہ ”اوراقِ
مقدسہ کے آداب و مسائل“ دیا ۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا
ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں اجتماعی طور پر مدنی
مذاکرہ دیکھنے کا اہتمام

گزشتہ روز فیصل آباد پنجاب کے علاقے مدینہ ٹاؤن
میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت اجتماعی طور پر مدنی
مذاکرہ دیکھنے کا اہتمام کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، کئی اسلامی بھائیوں اور
اسپیشل پرسنز نے شرکت کی۔
اس دوران اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے مبلغِ
دعوتِ اسلامی نے مدنی مذاکرے کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی جبکہ نگرانِ
پاکستان مشاورت نے اسپیشل پرسنز کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے جس کی
اشاروں کے زبان میں ترجمانی بھی کی گئی۔
آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسپیشل
پرسنز کو تحائف دیئے اور اختتامی دعا کروائی۔اس موقع پر کراچی سے مدنی قافلے میں
سفر کرنے والے عاشقانِ رسول، ڈویژن ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ نعمان بدر عطاری اور پنجاب کے صوبائی ذمہ دار
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد وقاص عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد عمیر ہاشمی عطاری ، نگرانِ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

ہزارہ ڈویژن، صوبہ خیبرپختونخوا کے ڈسٹرکٹ ایبٹ
آباد میں 2 دسمبر 2024ء کو میڈیکل پروفیشنلز میٹ اپ کا انعقاد کیا گیا جس میں
میڈیکل اسٹوڈنٹس اور دیگر پروفیشنلز حضرات نے شرکت کی۔
میٹ اپ کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعت
خواں اسلامی بھائی نے حضور صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں نعت
شریف کا نذرانہ پیش کیا جس کے بعد یوکے کے مبلغِ دعوتِ اسلامی عبدالحنان عطاری نے ”پیارے
نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے ساتھ محبت و عشق“ کے موضوع پر بیان کیا۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی نے وہاں موجود اسٹوڈنٹس سمیت
دیگر پروفیشنلز حضرات کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی
گزارنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
اس موقع پر رابطہ برائے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ KPK کے
ذمہ دار غلام مرتضی عطاری اور ہزارہ ڈویژن کے ذمہ دار سرمد عطاری موجود تھے۔(رپورٹ: سرمد عطاری ہزارہ ڈویژن ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
1 دسمبر 2024ء کو صوبۂ پنجاب کے شہر
ملتان میں ایک میٹ اپ ہوا جس میں فیضانِ
صحابیات ملتان کے اسٹاف کی ذمہ دار اسلامی
بہنیں شریک ہوئیں۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی
بہن نےابتداءً دینی کاموں کا جائزہ لیا نیز فیضانِ صحابیات کو آباد کرنے اور اس کو
خود کفیل بنانے کے لئے مدنی پھول بیان کئے جس پر وہاں موجود اسلامی بہنوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔

پاکستان کے شہر ملتان میں دعوتِ اسلامی کے تحت 1
دسمبر 2024ء کو ملتان کی ڈویژن نگران، ڈویژن سطح کی شعبہ ذمہ
داران، ڈسٹرکٹ و میٹروپولیٹن نگران اور تحصیل و ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا
۔
ابتداءً صوبہ پنجاب کی نگران اسلامی بہن نے ذمہ
دار اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئےتقرری اور سالانہ اہداف کا جائزہ لیا جس کے
بعد نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران کی تقرری کے بارے میں
اہم مدنی پھول بیان کئے نیز دینی کاموں کے سلسلے میں ذمہ داران کی جانب سے کئے
جانے والے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔
آخر میں
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ٹیلی تھون کی نمایاں کارکردگی پر ذمہ دار اسلامی
بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف تقسیم کئے اور اُن سے ملاقات بھی کی۔