الحمدللہ عزوجل ہم مسلمان ہیں اور ہمارے اسلام نے ہر معاملے میں ہماری رہنمائی فرمائی ہے اور ہمارے پیارے اسلام نے حقوق اللہ کے بارے میں بھی بتایا ہے اور حقوق العباد کے بارے میں بھی ہماری رہنمائی فرمائی ہے اور اس کے علاوہ ہر چیز کےکچھ نا کچھ حقوق ہوتے ہیں اور آ ج ہم ان شاء عزوجل جانوروں کے حقوق میں سے کچھ حقوق کا مطالعہ کرتے ہیں:

(1) جانوروں کے دانہ پانی کا خیال رکھو: حدیث پاک میں ہے :حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک عورت جہنم میں گئی ایک بلی کے سبب کہ اسے باندھے رکھا تھا نہ خود کھانا دیا نہ چھوڑا کہ زمین کا گرا پڑایا جو جانور اس کو ملتا کھاتی۔ ( جامع الاحادیث ،جلد چہارم ،صفحہ،نمبر199)

(2)جانور کو مثلہ نہ کرو: حدیث پاک میں ہے : حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس پر اللہ کی لعنت ہے جوکسی جاندار کو مثلہ کرے۔ (حاشیہ مسند امام احمد ،صفحہ نمبر3)

(3) جانور بازی نا جائز ہے: حدیث پاک میں ہے : حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جانوروں کو باہم لڑانے سے سے منع فرمایا ۔ (فتاوی رضویہ، حصہ اول، 9/ 195)

(4)جانور کی سواری اس وقت کرنا جب وہ سواری کے لائق ہو: روایت ہے حضرت سہیل ابن حنظلہ سے فرماتے ہیں رسول اﷲ صلی اللہ علیہ و سلم ایک اونٹ کے پاس سے گزرے،جس کی پیٹھ پیٹ سے مل گئی تھی تو فرمایا: ان بے زبان جانوروں کےبارے میں اﷲ سے ڈرو ، ان پر سوار ہو جب وہ لائق سواری ہوں اور انہیں چھوڑ دو لائق سواری کی حالت میں ۔ ( مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد5 حدیث نمبر3370 )

(5)جانور کو ناحق قتل کرنا کیسا: حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وسلَّم نے فرمایا: جس نے چڑیا یا کسی جانور کو ناحق قتل کیا اس سے اﷲ تعالیٰ قیامت کے دن سوال کرے گا ، عرض کیا گیا یارسول ﷲصلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم اس کا حق کیا ہے فرمایا کہ اس کا حق یہ ہے کہ ذبح کرے اور کھائے یہ نہیں کہ سر کاٹے اور پھینک دے۔ (بہار شریعت حصہ 15 صفحہ نمبر323)

نوٹ: اللہ پاک سے دعا ہے کہ ہمیں ان حقوق پر عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے اور جنہیں ان حقائق کا علم نہیں ہے انہیں سیکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ امین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وبارک وسلم