انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ غلام نبی میمن سے رکنِ
شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کی ملاقات
.jpg)
نیکی کی دعوت عام کرنے کے سلسلے میں پچھلے دنوں انسپکٹر
جنرل آف پولیس سندھ غلام نبی میمن سے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی یعفور رضا عطاری کی ملاقات ہوئی۔
اس ملاقات میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری
نے غلام نبی میمن کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح کی خدمات
کے حوالے سے چند اہم امور پر گفتگو کی جس کو انہوں نےسراہا اور اپنی طرف سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ نے غلام نبی میمن کو
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی
جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
کراچی میں گزشتہ روز سبی، بلوچستان سے نادرا آفیسر عبدالصمد سیلاچی، سابق ڈائریکٹر
لوکل گورنمنٹ سندھ مہدی حسن سولنگی، سوشل ایکٹوسٹ جاوید احمد سیلاچی اور PPHI سندھ کے اہلکار محمد راشد سولنگی کی آمد ہوئی۔
شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان کے صوبائی ذمہ
دار محمد وقار عطاری نے تمام شخصیات سے
ملاقات کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا اور
فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم مختلف ڈیپارٹمنٹس کا وزٹ کروایا۔بعدازاں عبدالصمد
سیلاچی کے بھائی راشد سیلاچی کی صحتیابی کے لئے دعا کروائی گئی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)

شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان
بھر میں 63 دن کے رہائشی مدنی کورسز کروانے والے معلمین کے لئے ضلع سرگودھا کی تحصیل بہرہ میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ المعروف جامع
مسجد چنگی شاہ مین بازار میانی میں 3 دن (3، 4 اور 5 دسمبر
2024ء) کا ٹریننگ سیشن منعقد ہوا ۔
اس
ٹریننگ سیشن میں شعبہ مدنی کورسز کے اراکین حافظ قاری محمد ندیم عطاری، حافظ محمد
اویس عطاری اور مولانا محمد احمد سیالوی عطاری مدنی نے مختلف موضوعات پر شرکا کی
رہنمائی کی جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
٭شرکا کی تربیت مزید بہتر انداز سے کیسے کی
جائے؟٭ معلم کی خصوصیات کیا ہیں؟٭ مدنی
قاعدہ اور نماز کے احکام کے مسائل جدید ٹولز کے مطابق کیسے سکھائیں؟ ٭ کم پڑھے لکھے اسلامی بھائیوں کو مسائل یاد
کروانے کے آسان انداز٭عقائد پڑھاتے ہوئے کیا احتیاطیں رکھی جائیں؟ ٭ مدنی کورسز کو کامیاب کرنے کے نکات٭معلمین کے
اہداف کا جائزہ٭شرکائے کورس میں سیکھنے کی دلچسپیاں کیسے پیدا کی جائیں؟ ٭ اپنے بیانات
اور سکھانے میں مزید بہتری کیسے لائی جائے؟ ۔(رپورٹ: محمداحمدسیالوی عطاری رکن مجلس مدنی کورسز ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
قونصل جنرل سری لنکا یاسین جوئیہ سے رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا
عطاری سے ملاقات

دنیا بھر کے مسلمانوں کو دینِ اسلام کی تعلیمات
سے آگاہ کرنے والی عالمی سطح کی دینی تحریک
دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں قونصل جنرل سری لنکا یاسین جوئیہ سے رکنِ مرکزی
مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کی اُن کے آفس میں ملاقات ہوئی۔
دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری
نے جنرل یاسین جوئیہ سےچند اہم نکات پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی دنیا
بھرمیں ہونے والی دینی و فلاحی ایکٹیوٹیز کے بارے میں بتایا اور انہیں عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔اس موقع پر سری لنکن قونصل خانہ کے
دیگر ممبران اور ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد دانش عطاری معاون رکنِ شوری حاجی وقار المدینہ عطاری
، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اسلام آباد میں میجر جنرل (ر) شاہد محمود کیانی
کی والدہ مرحومہ کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع

اسلام آباد میں میجر جنرل (ر) شاہد محمود کیانی
کی والدہ مرحومہ کے لئے عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ایصالِ ثواب
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے
عاشقانِ رسول کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔
اجتماع کے آغاز میں تلاوتِ قراٰن کی گئی اور نعت
خواں اسلامی بھائیوں نے حضور پُرنور صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کی بارگاہ میں
نذرانۂ عقیدت پیش کرکے حاضرین کے دلوں کو
منور کیا۔
تلاوت و نعت کے بعد دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے بیان کیا جس میں انہوں نے حاضرین کی
مختلف امور پر تربیت و رہنمائی کی۔
اجتماع کے اختتام پر رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے میجر
جنرل (ر) شاہد محمود کیانی کی والدہ مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کروائی جبکہ وہاں
موجود عاشقانِ رسول نےرکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ: محمد دانش عطاری معاون رکنِ شوری حاجی وقار المدینہ عطاری
، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

لاہور میں قائم جامعۃ المدینہ فیضانِ مدینہ میں
2 دسمبر 2024ء کو دورۃ الحدیث شریف کے طلبۂ کرام کے لئے ایک سیشن کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کے
ڈویژن ذمہ دار محمد رضوان افضل عطاری، ڈویژن تعلیمی ذمہ دار مولانا محمد وقاص
عطاری مدنی اور رکنِ شعبہ مبارک علی عطاری کی شرکت ہوئی۔

فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز دعوتِ اسلامی کے تحت
4 دسمبر 2024ء کو بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں بہاولپور،
ملتان اور ساہیوال ڈویژنز کے برانچ مینجرز کی آن لائن شرکت ہوئی۔
میٹنگ کی ابتدا میں رکنِ شعبہ مولانا غلام عباس
عطاری مدنی نے دعوتِ اسلامی کے اخراجات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون 2024ء کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے دیگر امور پر مشاورت کی۔
رکنِ شعبہ نے ماہِ مدنی قافلہ میں 1 ماہ 12 دن
اور 3 دن کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے نیز دیگر اسلامی بھائیوں کو بھی اس کی ترغیب
دلانے کے حوالے سے کلام کیا۔علاوہ ازیں رکنِ شعبہ نے اپنے اور اپنے اسٹاف کی
اسکلز میں اضافہ کرنے کا بھی ذہن دیا جس
پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری مدنی برانچ
ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

جنت اللہ عزوجل کی نعمتوں میں سے ایک بہت بڑی نعمت ہے، اللہ عزوجل نے مسلمانوں کے لئے جنت کے اندر بےشمار نعمتیں رکھی ہوئی ہیں جن میں
سے سب سے بڑی نعمت اللہ
پاک کا دیدار ہے۔
شیخِ
طریقت، امیرِ اَہلِ سنّت، بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد
الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مسلمانوں کو جنت کے بارے
میں انوکھی اور دلچسپ باتیں بتانے کے
لئےاس ہفتے 27 صفحات کا رسالہ ”جنت کے بارے میں دلچسپ
معلومات“
پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے نوازا ہے۔
دعائے عطار
یااللہ پاک! جو کوئی 27 صفحات کا رسالہ ”جنت کے بارے میں دلچسپ
معلومات“ پڑھ یا سُن لے اُسے ماں
باپ اور خاندان سمیت جنّت الفردوس میں اپنے پیارے پیارے آخری نبی صلی اللہ علیہ و سلم
کا پڑوسی بنا۔ اٰمین
بجاہِ خاتَم النبیّن صلی اللہ علیہ و سلم
یہ رسالہ آڈیو میں
سننے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:
آفندی ٹاؤن حیدر
آباد میں صوبہ سندھ کے صوبائی اور ڈویژن ذمہ داران کی میٹنگ
.jpg)
دعوتِ اسلامی
کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے
تحت میٹنگ منعقد ہوئی جس میں صوبہ سندھ کے صوبائی اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
میٹنگ کی
ابتدا تلاوتِ کلامِ پاک اور نعت شریف سے کی گئی جس کے بعد نگرانِ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ سیّد عمیر عطاری نے ”اپنی
صلاحیتوں میں اضافے“ کے موضو ع پر بیان کرتے ہوئے اسپیشل پرسنز کے مدنی قافلوں
میں سفر، رجب المرجب اور شعبان المعظم میں اسپیشل پرسنز کے سحری و تہجد اجتماعات
کے اہداف دیئے۔
اس کے علاوہ
نگرانِ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں اسپیشل پرسنز کا
حلقہ لگانے اورانہیں ہفتہ وار مدنی مذاکرے
میں میں شرکت کروانے کی ترغیب دلائی۔
بعدازاں شرکا
اسلامی بھائیوں کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے مدنی پھول اور ڈیزJDsبھی پیش کی
گئی۔(رپورٹ: اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
خالد بن ولید
روڈ چنیسر ٹاون کراچی میں واقع بن ابراھیم شوروم میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
.jpg)
رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت افریقی
مماملک سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں نے 29 نومبر 2024ء کو خالد بن ولید روڈ چنیسر
ٹاون کراچی میں واقع بن ابراھیم شوروم میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا ۔
اسلامی
بھائیوں نے گفتگو کرتےہوئے بیرونِ ممالک میں ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و
فلاحی ایکٹیویٹیز کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔
آخر میں بن
ابراھیم شوروم کے اونر محمد ابرھیم موتی والا، AYD ٹریڈرز
شوروم کے اونر محمد اسلم ڈھیڈی اور آٹو اسپائر موٹرز کے اونر محمد فرحان نے اپنی نیک
خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: عبدالوہاب عطاری زون ذمہ دار ساوتھ سینٹرل، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

3 دسمبر 2024ء کو پنجاب پاکستان کے شہر ملتان
میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں
پاکستان مشاورت اور صوبائی ذمہ دار اسلامی بھائیوں سمیت نگرانِ شعبہ مولانا افضل
عطاری مدنی کی شرکت رہی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی
نے اسلامی بھائیوں کی رہنمائی کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ
لیااور دینی کاموں کوبڑھانے کے لئے مدنی پھول سے نوازا۔
دورانِ مدنی مشورہ رکنِ شوریٰ نے ٹیلی تھون
2024ء کی کارکردگی پر کلام کیا اور اس میں نمایاں کردار ادا کرنے والے اسلامی
بھائیوں کو تحائف دیئے نیز اختتامی دعا بھی کروائی۔
آخر میں تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے رکنِ
شوریٰ سے ملاقات کی۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ پاکستان ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ملتان میں شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے صوبائی ذمہ دار
اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ

شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے تحت 1
دسمبر 2024ء کو پنجاب پاکستان کے شہر ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبائی ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
صوبائی ذمہ دار فہیم عطاری نے دعوتِ اسلامی کے
12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیلی تھون 2024ء کی کارکردگی پر کلام
کیا اور نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی بھائیوں کو تحائف دیتے ہوئے آئندہ کے
اہداف بھی دیئے۔(رپورٹ: حافظ نسیم عطاری سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)