اسلامی بہنوں کی مجلس شب و روز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی، بابری چوک ادریس گارڈن کے مدرسہ میں ریجن مشاورت  ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں شعبہ کفن دفن، شعبہ شارٹ کورسز اور شعبہ مکتبۃالمدینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شب و روز ریجن سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ریجن و زون سطح کی ذمہ داران کو مدنی پھول دئیے۔ مدنی خبر بنانے اور دینے، لینے کا طریقہ بتایا ۔ شب و روز ویب سائٹ کھولنے و چیک کرنے کا طریقہ سمجھایا۔ مدنی خبریں بروقت دینے کی ترغیب دلائی ۔ذمہ داران نے زیادہ سے زیادہ خبریں دینے کی اچھی نیتیں کیں۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام 5پچھلے دنوں کورنگی ،  ڈویژن ناصر کالونی کے ایک ذیلی حلقے میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے احترامِ مسلم کے موضوع پر بیان کیا اور نیک اعمال کا مقصد اور اہمیت بتائی روزانہ نیک اعمال کا جائزہ لینے کا ذہن بھی دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کورنگی 3 میں شعبۂ تعلیم کابینہ سطح  ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس ڈویژن مشاورتوں نے شرکت کی۔

شعبۂ تعلیم کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ کی کارکردگی سمجھائی۔ مسائل سن کر حل کرنے کی کوشش کی گئی۔مزید ادارے دعوت اسلامی سے منسک کرنے کی نیتیں کروائیں گئیں اور شرکاکی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف بھی دئیے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کورنگی 3 میں کابينہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابينہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ کے نکات سمجھائے۔ کارکردگی بہتر بنانے کا ذہن دیا۔ دینی کام کو آسان انداز میں کرنے کا طریقہ سمجھایا۔ کفن دفن کا ٹیسٹ دینے کے لئے نام بھی وصول کئے۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس ڈونیشن بکس کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کورنگی 3 میں کابينہ مشاورت  ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابينہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے دینی کام کو بہتر بنانے کے لئے اہداف دئیے ۔امیراہل سنت دامت برکاتھم العالیہ نے 25 بکس رکھوانے کی جو ترغیب دلائیں اور دعائيں دیں ہیں۔ اس حوالے سے ذمہ دار اسلامی بہن نے ذہن دیا کہ ذمہ داران گھریلو صدقہ بکس خود بھی رکھیں اور دوسروں کو بھی اسکی ترغیب دیں تاکہ دین کے کام میں آسانی ہو۔


دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت پچھلے دنوں فیضان مدینہ ڈیرہ اسماعیل خان میں امامت کورس کے طلباء اور معلمین کا مدنی حلقہ ہوا جس میں نگران مجلس و رکن مجلس امامت کورس،نگران طلباء اور معلمین سمیت انجم عطاری نگران مجلس مدنی چینل عام کریں نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی بشیر عطاری نگران زون نے شرکا کے درمیان ایک امام کو کیسا ہونا چاہیے کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو 12 مدنی کام کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے ۔

دوسری جانب 11 جنوری 2021ء بروز پیر شریف قاری ارشد عطاری ور ذمہ داری رکن مجلس امامت کورس نے فیضان مدینہ شیخوپورہ کا دورہ کیا جہاں امامت کورس کے شرکا کے درمیان خود داری اور حسن اخلاق کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے امامت کورس کے اسلامی بھائی اور اساتذہ کو دعوت اسلامی کے 12 دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ : عبدالستار مدنی ڈیرہ اسماعیل خان )


میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت08 جنوری 2021 بروز جمعہ فیضان مدینہ گوجرانوالہ میں 24 نیوز چینل کے بیوروچیف رانا زاہد اقبال کے والد مرحوم کے لیے ایصال ثواب اجتماع کا سلسلہ کیا گیا جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری صاحب نے بیان و دعا فرمائی۔

ایصال ثواب اجتماع میں بیوروچیف 92 نیوز، جنرل سیکرٹری پریس کلب، جنرل سیکرٹری پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن، جرنلسٹ یونین کے عہدیداران و ممبران نے شرکت کی،۔

واضح رہے ! اجتماع کے اختتام رکن شوریٰ سے صحافیوں نے خصوصی ملاقات کی جبکہ ذمہ داران دعوت اسلامی نے صحافیوں کو فیضان آن لائن اکیڈمی کا وزٹ بھی کرواتے ہوئے انہیں دعوت اسلامی کی دینی وسماجی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کے ان کاموں کو سراہا۔( رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


الحمد للہ عزوجل دعوت اسلامی کی مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت 09 جنوری 2021 بروز ہفتہ سوشل میڈیا ورکرز نے 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کیا جہاں شرکائے قافلہ نے نیکی کی دعوت، سنتیں اور آداب سمیت دیگر فرائض علوم سیکھنے کے حلقوں میں شرکت کی۔

ان صحافیوں میں سوشل میڈیا ورکرز کی ٹیم کے چیئرمین عمر علی قریشی، فاروق تبسم ریجنل بیوروچیف آواز چینل، سید نور عالم شاہ صاحب مالک و ایڈیٹر اخبار نو، سوشل میڈیا وائس آف پاکستان کے رپورٹر محمد ولید، محمد جنید، عمر دراز، اور رکن زون عارف عطاری سمیت رکن کابینہ عبدالغنی عطاری بھی شامل تھے۔( رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


دعوتِ اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام 9جنوری 2021 ء بروز ہفتہ  فیضان مدینہ خان پور برانچ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسین و ذمہ دران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی غلام عباس عطاری مدنی رکن مجلس نے شرکا ئے مشورہ کو مدنی کاموں کو کرنے ،گھریلو صدقہ بکس رکھنے ،انفرادی عبادت کرنے اور تنہائی میں فکر آخرت کرنے کا ذہن دیتے ہوئے 18 جنوری 2021کو ہونے والے ملتان کے تربیتی اجتماع کا ذہن دیا۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 09 جنوری 2021 بروز ہفتہ محمد رضا عطاری رکن مجلس لاہور  ریجن نے لاہور شمالی زون ذمہ داران اور خادمین اوراق مقدسہ کے ہمراہ شاہدرہ مرید فیضان مدینہ رحمان سٹی لاہور کا دورہ کیا جہاں مقامی اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع اور ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کا ذہن دیا ۔

اس موقع پر محمد رضا عطاری رکن مجلس لاہور ریجن نے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ لاہور شمالی زون ذمہ داران اور خادمین اوراق مقدسہ کے ذمہ داران اور اہل علاقہ اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور مدنی مشورہ کیا جس میں مبلغ دعوت اسلامی نے شرکا کے درمیان تحفظ اوراق مقدسہ کے حوالے سے کوشش کرنے کے فضائل بیان کئے اور اسلامی بھائیوں کو اس حوالے سےعملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیتے ہوئے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ کے مدنی کاموں کو بڑھانے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: محمد وارث عطاری)


10جنوری2021ء  بروز  اتوار کراچی محمود آباد نمبر6 میں اختر الہی عطاری مرحوم کے لئے ایصال ثواب اجتماع منعقد ہوا جس میں کابینہ، ڈویژن اور علاقہ سطح کے ذمہ داران سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

ایصال ثواب اجتماع میں مبلغ دعوت اسلامی مولانا منعم مدنی عطاری نے حاضرین کے درمیان ریا کاری کی مذمّت کے موضوع پر بیان کیا اور 12دینی کام کرنے کے متعلق شرکا کو مدنی پھول دیئے ۔

ایصال ثواب اجتماع میں 5 مرتبہ قرآن پاک ،7 لاکھ مرتبہ دورود پاک،500 مرتبہ سورہ ملک،12000مرتبہ سورہ فاتحہ، 500مرتبہ سورہ یٰسین،100 مرتبہ سورہ رحمن،1500مرتبہ کلمہ طیبہ سمیت 38 مختلف پارے پڑھنے کا ثواب شہید کاشف اعوان کو پیش کیا گیا۔ (رپورٹ:محمد اشفاق علی عطاری علاقہ مشاورت ذمہ دار) 


الحمد للہ عزوجل دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے زیر اہتمام مختلف مقامات پر عاشقان رسول کے لئے امامت کورس کا سلسلہ رہتا ہے اس ضمن میں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ باب المدینہ کراچی میں بھی امامت کورس کا درجہ جاری ہے جس میں مختلف شہروں سے تقریباً اس وقت 80 سے زائد اسلامی بھائی امامت کورس کرنے کے لئے حاضر ہیں ۔

واضح رہے!درجہ امامت کورس کے اسلامی بھائیوں کی تربیت کے لئے اراکین شوریٰ و دیگر مبلغین تشریف لاتے رہتے ہیں گزشتہ روز مورخہ 11جنوری2021ء بروز پیر امامت کورس کے رکن مجلس تعلیمی امور (پاکستان ) قاری شفقت اللہ مدنی تشریف لائے اور اسلامی بھائیوں کی تربیت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی قاری شفقت اللہ مدنی نے شرکا کے درمیان امامت جیسی عظیم نعمت کے موضوع پر بیان کرتے ہوئےامامت کی اہمیت اور اس کے تقاضے کے متعلق حاضرین کو مدنی پھول دیئے جبکہ امامت کورس میں زیادہ سے زیادہ داخلے کروانے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ : محمد شہزاد عطاری معلم امامت کورس )