19 رجب المرجب, 1446 ہجری
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کےذمہ داران کا اسپیشل ایجوکیشن
سینٹر لودھراں کادورہ
Mon, 6 Dec , 2021
3 years ago
دعوت اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کےتحت گزشتہ
دنوں اسپیشل
ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ملتان ریجن کےذمہ دار مولانا آصف عطاری مدنی نے لودھراں میں
قائم اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کا وزٹ کیا۔
اس دوران انہوں نے گونگےاور بہرے اسٹوڈنٹس کو
نمازوں کے نام اور ان کی رکعتیں اشاروں کی زبان میں سیکھائی او ر پرنسپل و اسٹاف کےدرمیان
سیکھنےسکھانےکا حلقہ لگایا۔
بعدازاں بچوں اوراسٹاف کو دعوت اسلامی کے شعبےمکتبۃ
المدینہ سے شائع ہونےوالی کتاب’’باتصویر نماز‘‘تحفے میں دی گئی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)