دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے
بریڈفورڈ ریجن کی ڈویژن نیو کاسل میں مدنی
مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں جملہ ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
یوکے
ریجن نگران اسلامی بہن نے ترغیبی بیان
کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں
کی کارکردگی کافالواپ کرتے ہوئے تربیت کی نیز ظاہر کے ساتھ ساتھ باطن کی
اصلاح کرنے کی ترغیب دلائی،اسلامی بہنوں کو دینی ماحول سے منسلک کرنے کے لئے لوگوں
کے ساتھ تعلقات بڑھانے کا ذہن دیا ، کمیونٹی کی اسلامی بہنوں میں کام کرنے کے حوالے سے کلام ہوا،یوکے میں رہنے والے بچیوں اور بچوں کو دین اور دعوت
اسلامی کے قریب لانے کے لئے مختلف انداز سے کام کرنے کے لئے اسلامی بہنوں نے اپنے
مشورے دئیے۔
٭علاوہ
ازیں یوکے ریجن نگران اسلامی بہن کا گزشتہ دنوں بریڈفورڈ ریجن و کابینہ نگران
کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں یوکے ریجن
نگران اسلامی بہن نے کارکردگی سافٹ ویئر پر درست جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔