دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے  لندن ریجن میں 13مختلف مقامات پر ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 437اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے،ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم کے علاقے( Alumrock) میں انگلش زبان میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم وبیش 36 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ رابطہ برائےتاجران کےذمہ داران نےدینی کاموں کےسلسلےمیں 5دسمبر2021ءبروزاتوار صدر کراچی کادورہ کیا جس دوران انہوں نےصدرکےمختلف تاجران سےملاقات کی۔

اس کےعلاوہ ذمہ داراسلامی بھائیوں نےتاجران کونیکی کی دعوت دیتےہوئےانہیں دعوتِ اسلامی کےتحت عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں منعقدہونےوالےتاجراجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت دی جس پرتاجران نےاچھی اچھی نیتوں کےساتھ اس اجتماعِ پاک میں شرکت کرنےکااظہار کیا۔(رپورٹ: بلال اعوان کارکردگی ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 

پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےوفدکی عاشقانِ رسول کے قدیم دینی درسگاہ جامعہ مدینۃالعلم میں حاضری ہوئی جہاں انہوں نے ناظمِ اعلیٰ مولانا قاری اکرام اللہ کیلانی صاحب سے ملاقات کی۔

اس دوران وفدنےانہیں دعوتِ اسلامی کےدینی وفلاحی خدمات کےحوالےسےگفتگوکی اورمختلف شعبہ جات کاتعارف پیش کیاجس پرناظمِ اعلیٰ نےدعوتِ اسلامی کی کاوشوں کوسراہا۔

بعدازاں انہوں نےدعوتِ اسلامی کی ترقی اور امیرِ اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کی صحت یابی کےلئےدعابھی فرمائی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام یوکے برمنگھم ریجن آسٹن ( Aston) میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو کفن کاٹنے اور بچھانے کا طریقہ، غسل اورکفن پہنانے کا عملی طریقہ سکھایا نیز اسلامی بہنوں کو کفن دفن اجتماعات میں شرکت کرنے اور دوسری اسلامی بہنوں کو ساتھ لانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں تنزانیہ دارالسلام کے علاقے اہلالہ میں ماہانہ سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں 7 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” علم کے دینی و دنیاوی فوائد“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو علم دین حاصل کرنے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


اَذان ایک عظیم عبادت،ذکرِ الہٰی کاعُمدہ انداز،اسلامی شعار،باعثِ نُزولِ برکت اوردافعِ مصیبت و وَبا ہے۔پانچ فرض نمازوں بشمول نمازِ جمعہ کےلئےاَذان سنتِ مؤکدہ ہےجبکہ یہ نمازیں جماعتِ مستحبہ کےساتھ مسجد میں وقت پرادا کی جائیں مگرنمازکےعلاوہ بھی کئی مَقاصداورمَواقع کےلئےاَذان کو شرعاًمستحب قرار دیا گیاہے۔دفعِ بَلا اور وَبا کےلئےاَذان بڑا مجرَّب وَظیفہ ہےکہ فقہائےکرام نے کئی مصیبتوں اوروباؤں سےخلاصی پانے کےلئےاَذان کہنےکی ترغیب دلائی ہے۔رنج وغم کودُور کرنےکےلئے اَذان دِلوانےکا حکم تو خود حدیثِ پاک میں صراحت کےساتھ موجودہے۔  

اذان دافعِ رنج و غم ہے :

شیخ علامہ علی قاری رحمۃاللہ علیہ اورمجدِّدِ اعظم،اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ’’مسندالفردوس‘‘کےحوالےسےمولا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کی روایت نقل کرتے ہیں کہ حضرتِ سیِّدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ نےارشاد فرمایا: راٰنی النبیُ حَزیناً، فقال: یاابن ابی طالب انی اراک حزیناً،فَمُر بعضَ اَھلِک یؤذن فی اُذُنِک فانہ درءالھمیعنی مجھےحضورسیِّدعالمﷺنےغمگین دیکھا، ارشاد فرمایا: اے ابوطالب کےبیٹے(علی)! میں تجھےغمگین پاتاہوں اپنے کسی گھروالےسےکہہ کہ تیرے کان میں اَذان کہے،اَذان غم و پریشانی کی دافِع (دُور کرنےوالی)ہے۔(مرقاۃالمفاتیح،کتاب الصلاۃ،باب الاذان،2/310) (فتاویٰ رضویہ،5/668)

اَذان عذاب سےاَمان دِلواتی ہے :

حضرت سیِّدنااَنس رضی اللہ عنہ سےروایت ہے کہ حضورجانِ عالَمﷺنےارشادفرمایا: جس بستی میں اَذان کہی جائے،اللہ عزوجل اپنے عذاب سےاُس دن اُسےاَمن دیتاہے۔(المعجم الصغیرللطبرانی،باب الصاد،1/179)

اَذان دیناکب کب مستحب !

علامہ سیّدمحمدامین ابن عابدین شامی رحمۃُاللہ علیہ نے’’ردالمحتار‘‘میں’’مَطلب:فی المَواضعِ التی یُنْدَبُ لَھَا الْاَذَانُ فی غَیْرِ الصَّلاۃِ‘‘کےعُنوان سےتحقیق فرمائی ہے کہ نماز کے علاوہ کن کن جگہوں پراَذان کہنا مستحب ہے۔علامہ شامی رحمۃُاللہ علیہ کی اس تحقیق کا خلاصہ صدرالشریعہ،بدرالطریقہ مفتی محمد امجدعلی اَعظمی رحمۃُاللہ علیہ کےقلم سے ملاحظہ ہو: بچے اورمغموم(غمگین)کےکان میں، مِرگی والے، غضب ناک ، بدمزاج آدمی یا جانور کےکان میں ،لڑائی کی شدّت اورآتش زدگی(آگ لگنے)کےوقت ،بعد دفنِ میت، جِن کی سرکشی کےوقت ،مسافرکےپیچھے،جنگل میں جب راستہ بھول جائےاورکوئی بتانے والا نہ ہواس وقت اَذان(دینا)مستحب ہے۔ (ردالمحتار،کتاب الصلاۃ،باب الاذان،2/50،مکتبہ امدادیہ) (بہارِ شریعت،حصہ3،اذان کا بیان،مسئلہ12)

مفتی احمدیارخان نعیمی رحمۃُاللہ علیہ’’مراٰۃالمناجیح‘‘میں تحریرفرماتےہیں:نماز کےعلاوہ 9 جگہ اَذان کہنا مستحب ہے۔بچےکےکان میں،آگ لگتے وقت،جنگ میں،جِنات کےغلبہ کےوقت،غمزدہ اورغصّےوالےکےکان میں،مسافرجب راستہ بھول جائے،مِرگی والے کےپاس اورمیت کودفن کرنےکےبعدقبرپر(درمختار و شامی)۔ (مراٰۃالمناجیح،1/399،نعیمی کتب خانہ)

دفعِ وَبا کےلئےاَذان کہنا:

وَبا دُورکرنے کی نیت سےاَذان دینے کے بارےمیں جب امامِ اہلسنت،اعلیٰ حضرت رحمۃُاللہ علیہ سے خاص سوال ہوا کہ دفعِ وبا کےلئے اَذان درست ہے یا نہیں؟ تو مجدِّدِ اعظم،اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ نے جواباً ارشاد فرمایا: درست ہے،فقیر نےخاص اس مسئلہ میں رسالہ’’نَسِیْمُ الصَّبَا فِیْ اَنَّ الْاََذَانَ یحول الْوَبَا‘‘لکھا۔ (فتاویٰ رضویہ،5/370)

وَبا دُور کرنے کےاِرادے سےاَذان کہنے کےجواز سےمتعلق جب ایک اورمقام پرسوال ہوا کہ:کیافرماتےہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ لوگ وَباءپھیلنے کے وقت و بَلِیّات و آندھی و طوفان شدید وغیرہ کےاَذان کہتےہیں،یہ امرشرعاً جائزہےیا نہیں؟ تواعلیٰ حضرت رحمۃُاللہ علیہ نے جواب دیتےہوئے تحریرفرمایا: جائزہےاورجوازکےلئے حدیثِ صحیح(موجودہے) ۔

مَا مِنْ شَئ اَنْجَی مِنْ عَذَابِ اللہِ مِنْ ذِکْرِِ اللہِ فَاِذَا رَاَیْتُمْ ذٰلِکَ فَافزعوا اِلی ذِکرِ اللہ۔(ذکرِ الٰہی سےزیادہ کوئی شےاللہ عزوجل کےعذاب سے چُھڑانےوالی نہیں۔پھر جب تم عذاب دیکھوتواس(گھبراہٹ کی)حالت میں اللہ عزوجل کےذکر کےذریعےپناہ حاصل کرو۔) (جامع الترمذی،2/173)

اور آیۂ کریمہ: اَلَابِذِکْرِ اللہِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوْبُ۔(سُن لو اللہ کی یاد ہی میں دِلوں کاچین ہے۔) (الرعد:28) (فتاویٰ رضویہ،23/174)

صدرالشریعہﷺ،بدرالطریقہ مفتی محمدامجدعلی اَعظمی رحمۃُاللہ علیہ بھی’’بہارِشریعت‘‘میں خاص وَبا دُورہونےکی نیت سےاَذان کہنےکاشرعی حکم بیان فرماتےہیں کہ: وَباکےزمانے میں بھی(اَذان)مستحب ہے۔(بہارِ شریعت،حصہ3،اذان کا بیان،مسئلہ12)

تنبیہ:اَذان صرف مَرد حضرات یا سمجھدار بچے ہی دیں،خواتین کو اِس کی اجازت نہیں۔خواتین پردے کی حالت میں نماز،تلاوت،ذکرو تسبیح اوردُرود وغیرہ پڑھیں،وہ بھی اِس احتیاط کےساتھ کہ اُن کی آواز کسی نامحرم(اجنبی مرد) تک نہ پہنچے۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

کتبہ: ابوالحقائق راشدعلی عطاری مدنی



گزشتہ دنوں سندھ کےشہرحیدرآبادکےعلاقےآفندی ٹاؤن میں قائم مدنی مرکزفیضان مدینہ حیدرآبادمیں مولاناثمرعباس قادری صاحب کی تشریف آوری ہوئی،شعبہ رابطہ بالعلماءکےذمہ داران،رکنِ زون اوررکنِ کابینہ نےاُن کااستقبال کرتےانہیں شعبہ مکتبۃالمدینہ کےتحت شائع ہونےوالی مختلف کُتُب ورسائل تعارف پیش کیاجبکہ دعوتِ اسلامی کےدینی وفلاحی کاموں کےحوالےسےبریف کیا۔

دوسری جانب ذمہ داران نےانہیں حیدرآباد کے کلاتھ مارکیٹ میں قائم دعوتِ اسلامی کےشعبے فیضان آن لائن اکیڈمی کابھی وزٹ کروایاجہاں انہیں مختلف شعبہ جات تعارف پیش کیاگیا۔

 بعدازاں مولاناثمرعباس قادری صاحب نے مدنی چینل کواپنےتاثرات دیتےہوئےدعوتِ اسلامی کےذمہ داران کی کوششوں کو سراہا بالخصوص  امیرِ اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کےلئےدعائیہ کلمات کہے۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ بالعلماء ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت 30 نومبر2021ء  کو ميراں حسين زنجانی کابینہ ڈویژن باغبان پورہ میں قائم جامعۃ المدينہ گرلز اُمِّ عطار ميں12 دينی کام کورس کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے طالبات کو دينی کام کرنے کے حوالے سے تربیت دی او ر تنظیمی ذمہ داری لينے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کيا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم(اسلامی بہنیں) کے تحت 30 نومبر2021ء کوواہگہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن سلامت پورہ میں قائم گلستان پبلک ہائی اسکول میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا یہاں پہلے سے ہفتہ وار درس کا سلسلہ جاری تھا۔

اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے اسکول کا وزٹ کیا اور وہاں کی پرنسپل سے ملاقات کرکے انہیں مدنی قاعدہ کے بارے میں بتايا اور درست تجويد کے ساتھ قراٰن پاک پڑھنے/ پڑھانے کا ذہن دیا، اس پر انہیں تحفے میں مدنی قاعدے پیش کئے جس پر انہوں نے مدرسہ کو بطور ٹيچر ہائير کرليا اور ہاتھوں کلاسز میں پڑھنے کا سلسلہ بھی بنایا ۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام ماہ نومبر 2021ء میں ملک و بیرون ملک ہند(دہلی ،ممبئی، کلکتہ ، اجمیر،بریلی) ،یوکے برمنگھم ، لندن ، مانچسٹر ، بریڈ فورڈ،اسکاٹ لینڈ ، آسٹریلیا سڈنی، ملبرن، نیوزی لینڈ، ترکی، ہالینڈ، سویڈن، فرانس، ڈنمارک،اٹلی ، جرمنی ، ساؤتھ افریقہ، امریکہ، کینیڈا،بوٹسوانا، تنزانیہ، سری لنکا، عرب شریف، کویت، ساؤتھ کوریا، ملائشیا اور پاکستان (کراچی ، اسلام آباد اور لاہور) مقامی مدرسات اور دیگر ذرائع کے ذریعے سیشن بنام ” احکام وراثت “ کا 63 مقامات پر انعقاد ہوا جن میں تقریباً 801 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے اور اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں پڑھنے کا ذہن دیا گیا جس پر اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے لئے دعائیں بھی کیں اور 130اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ بالغات میں شرکت کی جبکہ 173 نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیز323نے صراط الجنان جلد دوم سے سورۂ نساء مکمل ترجمہ و تفسیر کے ساتھ پڑھنے کی نیتیں پیش کیں۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ  (اسلامی بہنیں) کے زیر اہتمام 30 نومبر 2021ء کو جھنگ زون میں رکن زون ذمہ دا ر اسلامی بہن نے کابینہ سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ لیاجس میں اسلامی بہنوں کو ذیلی حلقوں میں شیڈول کے مطابق علاقائی دورہ کرنے اور تقرریاں مکمل کرنے کی ترغیب دلائی۔ اس کے علاوہ دینی کام کرنے کے متعلق مدنی پھول سمجھائے نیز کارکردگی وقت پر جمع کروانے کی نیتیں کروائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔