دعوتِ اسلامی کےتحت پچھلےدنو ں عارف والا ضلع پاکپتن پنجاب پاکستان میں ہفتہ
وارسنتوں بھرےاجتماع کاانعقادکیاگیاجس میں عارف والاکےکثیراسلامی بھائیوں نےشرکت
کی۔
اس سنتوں بھرےاجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ
کےرکن ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہدعطاری نےسنتوں بھرابیان کرتے ہوئے اسلامی
بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کی۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 3 دسمبر 2021ء کو جامعۃ المدینہ چوبارہ پنجاب میں سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ، اساتذۂ کرام اور ناظمین
نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے ”مطالعہ کی اہمیت“ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو نصابی کتب کے ساتھ ساتھ خارجی مطالعہ کرنے اور
خوب محنت کرکے اخلاص کے ساتھ علمِ دین حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ
اسلامی شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلزکے تحت 3 دسمبر2021ء بروز جمعۃ المبارك ٹیچرٹریننگ
کورس کی معلمات کا بذریعہ آڈیو لنک مدنی
مشورہ ہواجس میں عالمی مجلس مشاورت کی رکن ذمہ دار اسلامی بہن نے معلمات کو تربیت کے مدنی پھول دیئے اور ٹیچرٹریننگ کورس کی معلمات کے پیشگی و کارکردگی
شیڈول کا جائزہ لیا اورمتفرق دینی کام کرنے کے متعلق نکات بتائے جس پر اسلامی بہنوں نے بہتری کے لئے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ اسلامی کی طرف سے 2 دسمبر 2021ء کو لیاری کابینہ میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت کی نگران
اسلامی بہن نے ’’ آخرت کی تیاری ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع کے آخر میں نگران اسلامی بہن نے
مرحوم کے لئے دعائے مغفرت بھی کروائی ۔
آخر میں اسلامی بہنوں سے ملاقات کر کے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں
شرکت کا ذہن دیا گیا۔
٭اسی
طرف عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے نانک
واڑا کی محفل نعت میں شرکت کی وہاں پر غوث اعظم رضی اللہ عنہ کے باوقار سلسلے کی
اہمیت بتائی اور آخرت کی تیاری کا ذہن
دیتے ہوئے اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔
دعوتِ اسلامی کےتحت دنیابھر میں دین کےپیغام
کوعام کرنےاورمسلمانوں کودین ِاسلام کی تعلیمات سیکھانےکےلئےمدنی قافلوں کی
آمدورفت کاسلسلہ جاری رہتاہےجس میں شرکائےقافلہ کوبھی ڈھیروعلمِ دین حاصل
کرنےکاموقع ملتاہے۔
پچھلےدنوں کوئٹہ زون سےایک ماہ کامدنی قافلہ
عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی آیا۔اس موقع پرمرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی
محمدامین عطاری نےقافلےمیں آئےہوئےعاشقانِ رسول کی دینی واخلاقی اعتبارسےتربیت کرتےہوئےانہیں
مدنی پھولوں سےنوازا۔
کسی بھی شعبے کےذمہ داران کی مستقل تربیت اس شعبے کو بہتر بنانے میں اہم
کردار ادا کرتی ہے۔الحمدللہ عزوجل دعوتِ
اسلامی کےاراکینِ شوریٰ وقتاً فوقتا ً ذمہ داران کی تربیت کے لئے مختلف نشستوں
کاانعقادکرتےرہتےہیں۔
اسی سلسلےمیں پچھلےدنوں عالمی مدنی مرکزفیضانِ
مدینہ کراچی میں کراچی ریجن شعبہ عطیات بکس کےمنیجرزکےلئےایک نشست کااہتمام
کیاگیاجس میں شعبے کےدیگراہم ذمہ داران نےشرکت کی۔
محمودآباد کراچی میں سنتوں بھرااجتماع،رکنِ
شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری نےبیان کیا
دعوتِ اسلامی کےزیرِاہتمام5دسمبر2021ءبروزاتور
محمودآباد کابینہ کی ڈویژن چنیسر گوٹھ میں قائم جامع مسجد رحمانیہ میں سنتوں
بھرااجتماع منعقدہواجس میں علما،شخصیات،عاشقانِ رسول کےمدارس کےطلبۂ کرام اورذمہ
داران سمیت کثیرعاشقانِ رسول نےشرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن
مولاناحاجی عبدالحبیب عطاری نےسنتوں بھرابیان کرتےہوئےوہاں موجودعاشقانِ رسول کی
دینی،اخلاقی اورتنظیمی اعتبارسےتربیت فرمائی۔
رکنِ شوریٰ نےشرکائےاجتماع کودعوتِ اسلامی
کے12دینی کاموں میں عملی طورپرحصہ لینےاوردعوتِ اسلامی کےساتھ ہمیشہ منسلک
رہنےکاذہن دیاجس پرشرکانےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کےاسپیشل
پرسنزڈیپارٹمنٹ کےتحت لانڈھی کابینہ میں اسپیشل
پرسنزکےلئےسیکھنےسکھانےکاحلقہ لگایاجس میں مقامی اسپیشل پرسنزنےشرکت کی۔
اس حلقےمیں ریجن ذمہ دار محمد جمیل عطاری نےسنتوں
بھرا بیان کرتےہوئےاسپیشل پرسنزکی تربیت ورہنمائی کی۔بعدازاں ایک اسلامی بھائی
کےگھراُن سےعیادت کابھی سلسلہ رہا۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی
بہنیں)کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کی ریجن سطح اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہواجس میں یو کے کےشہر برمنگھم،
مانچسٹر، لندن اور اسکاٹ لینڈ ریجن کی شعبہ اصلاح اعمال نے شرکت کی۔
شعبہ
اصلاح اعمال پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت ہر سطح پر شعبہ اصلاح اعمال میں 100 فیصد تقرری مکمل کرنے،ان کی تربیت کرنے اور تحفظ کرنے کا ذہن دیا نیز شعبے کے کام کو مزید بڑھانے اور کارکردگی کا follow up رکھنے کے حوالے سے ترغیب دلائی جبکہ دسمبر میں ہونے والے اصلاح اعمال اجتماع کو احسن انداز میں منعقد کرنے پر زور دیا۔اسکے ساتھ ساتھ متعلقہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے دینی کاموں
کے درپیش مسائل کا حل بیان کیا۔
یوکے
اسکاٹ لینڈ ریجن میں گلاسگو اور ایڈنبرگ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیراہتمام یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن میں گلاسگو اور ایڈنبرگ (
Glasgow
and Edinburgh )میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 164 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے ”علم کے دینی اور دنیاوی فوائد“ کے موضوع پر بیانات
کئے اور اجتماعات میں شرکت کرنے والی
اسلامی بہنوں کو اس حوالے سے اہم نکات پیش کئے نیز علم دین سیکھنے کےلئے جامعات
المدینہ اور مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔
یوکے
کی کابینہ ویسٹ یورکشائر کے علاقوں میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کی کابینہ ویسٹ یورکشائر کے علاقوں(Bradford, Leeds, Halifax,
keighley, Newcastle, Stockton and Middlesbrough )میں
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں کم و بیش 468 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے ”ولیوں کے سردار“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور
اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع
میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب
دلائی۔
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی
کےزیرِاہتمام کراچی ایسٹ ملیر زون کی صحرائےمدینہ کابینہ میں یومِ تعطیل اعتِکاف
کا انعقادکیاگیا جس میں اسپیشل پرسنز سمیت
دعوتِ اسلامی کےدیگرذمہ داران نے شرکت کی۔
Dawateislami