پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ اسٹچفورڈ برمنگھم یوکے  میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران ریجن برمنگھم یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس کاموضوع تھا کہ پریشانی، ڈپریشن، حسد کی وجوہات اور اندرونی بیماریوں سے کیسے چھٹکارا حاصل کیا جائے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن  (اسلامی بہنیں)کے تحت 4دسمبر 2021ء بروز ہفتہ اسلام آباد پنڈی سٹی کابینہ سوہان، حافظ آباد اور سیالکوٹ کے جامعۃ المدینہ گرلز میں کفن دفن تربیتی اجتماعات کا انعقاد ہوا جن میں کم و بیش 52 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شریعت کے مطابق غسل میت دینے اور کفن پہنانے کا عملی طریقہ سکھایا ۔ علاوہ ازیں اسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پنڈی بھٹیاں پنجاب میں طلبہ کے لئے تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ اور مدرسۃ المدینہ کے طلبہ کرام نے شرکت کی۔

نگران برمنگھم ریجن حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کی تنظیمی و اخلاقی تربیت کی۔


آخری اینٹ

Tue, 7 Dec , 2021
4 years ago

اللہ تعالی نے ہم پر احسان کیا کہ ہمیں نبی کریم علیہ الصلاۃ والسلام کی امت میں پیدا کیا اور حضور علیہ الصلاۃ والسلام کو تمام انبیاء پر فضیلت عطا فرماکر تمام انبیاء کا سردار اور خاتم الانبیاء بنا کر دنیا میں مبعوث فرمایا۔

نبی کریم علیہ الصلاۃ والسلام کا خاتم النبیین یعنی آخری نبی ہونا اور قیامت تک آپ کے بعد کسی نبی کا نہ آنا،یہ اسلام کا ایسا بنیادی عقیدہ ہے جس کو مانے بغیر کوئی شخص مسلمان نہیں ہوسکتا۔اور جو شخص اس میں کسی بھی قسم کا شک و تردد رکھتا ہے یا تردد رکھنے والے شخص کو مسلمان مانتا ہے تو وہ شخص دائرہ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے۔ یہ عقیدہ ضروریات دین میں سے ہے اور قرآن کریم اور احادیث متواترہ سے ثابت ہے۔

قرآن کریم میں ہے۔مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَآ اَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِكُمْ وَ لٰكِنْ رَّسُوْلَ اللہ ِوَ خَاتَمَ النَّبِیّٖنَؕ-وَ كَانَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَیءٍ عَلِیْمًا۔(الاحزاب،40)

یعنی محمد تمہارے مردوں میں کسی کے باپ نہیں ہیں لیکن اللہ کے رسول ہیں اور سب نبیوں کے آخر میں تشریف لانے والے ہیں اور اللہ سب کچھ جاننے والاہے۔

1)حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:بے شک میرے بہت سےنام ہیں میں محمد ہوں میں احمد ہوں میں ماحی ہوں. جس کے ذریعے اللہ تعالی کفر کو مٹاتا ہےمیں حاشر ہوں کہ قیامت کے دن لوگوں کاحشر میرے قدموں پر ہوگا۔میں عاقب ہوں اور عاقب وہ ہوتا ہے جس کے بعد کوئی نبی نہ ہو۔(مسلم شریف)

2) حضرت ابو موسی سائیں رضی اللہُ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک موقع پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:میں محمد ہوں اور احمد ہوں۔آخری نبی ہوں، میں حاشر ہوں،میں نبی توبہ اور نبی رحمت ہوں۔(مسلم شریف)

3) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہُ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا:مجھے دیگر انبیاء اور رسل پر چھ چیزوں کے ذریعے فضیلت و برتری دی گئی۔پہلی چیز تو یہ کہ مجھے کلمات جامعہ عطا ہوئے۔دوسری چیز یہ کہ رعب و دبدبے کے ذریعے میری نصرت کی گئی،تیسری چیز یہ کہ اموال غنیمت میرے لیے حلال کیے گئے، چوتھی چیز یہ کہ تمام روئے زمین میرے لیے مسجد اور طاہر ومطہر بنائی گئی.پانچویں چیز یہ کہ مجھے تمام جہاں کے لیے رسول بنایا گیا،اور چھٹی چیز یہ کہ میری ذات پر نبیوں کی آمد کا سلسلہ ختم کیا گیا۔ (مشکوة شریف)

4) ابو امامہ باہلی رضی اللہُ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا:میں صفِ انبیا میں آخری نبی اور تم امتوں میں آخری امت ہو۔ (سنن ابن ماجہ)

نبی کریم علیہ الصلوة والسلام نے جہاں کئی احادیث میں اپنا آخری نبی ہونا بیان کیا وہیں آپ نے یہ بھی فرمایا کہ کئی لوگ خود کو میری طرح سمجھیں گے اور نبوت کا جھوٹا دعوی کریں گے۔جیسا کہ سنن ابو داود میں ہے: میری امت میں میرے بعد تیس جھوٹے ہوں گے.ان میں سے ہر ایک یہ گمان کرے گا کہ وہ نبی ہے حالانکہ میں آخری نبی ہوں میرے بعد کوئی نبی نہیں ہے۔(مشکوة شریف)

اس فرمان کا ظہور آپ کی مبارک حیات میں ہی سامنے آگیا جب یمن میں اسود عنسی نامی شخص نے دعوی نبوت کیا۔جب نبی کریم علیہ الصلوة والسلام وصال کے قریب تھے تو فیروز دیلمی نے اس بدبخت کا خاتمہ کردیا اور سرکار نے اسی وقت ان کے لوٹنے سے پہلے ہی اس قتل کی خوشخبری صحابہ کرام کو سنادی تھی۔

ایک حدیث میں آپ نے بہت خوبصورت مثال کے ذریعے اس عقیدہ کو واضح کیا۔ارشاد فرمایا:میری اور مجھ سے پہلے انبیا کی مثال اس شخص کی سی ہے جس نے ایک نہایت حسین و جمیل گھر بنایا،مگر ایک کونے میں ایک اینٹ کی جگہ خالی رہ گئیی،پس لوگ اس گھر کے گرد چکر لگاتے ہیں اور اس کے فن تعمیر پر حیرت زدہ ہوکر کہتے ہیں:کاش اس جگہ اینٹ لگادی گئی ہوتی(پھر اس عمارت میں کوئی نقص باقی نہ رہتا،ہر جہت سے باکمال ہوتی) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:(سو عمارت نبوت کی وہ آخری) اینٹ میں ہوں اور میں خاتم النبیین ہوں۔(بخاری)

شریعت کے ساتھ عقل انسانی اور فطرت بھی اس کا تقاضا کرتی ہے کہ نبوت کا اختتام ہوا ہو کیونکہ جو بھی مخلوق موجود ہے اس کی تین حالتیں ہیں اور کوئیی بھی وجود ان تین حالتوں سے مبرا نہیں ہے۔1 ابتدا 2 ارتقا 3 اختتام۔کسی بھی وجود پر نظر ڈال لیجئیے انسان و جن،حیوان و طیور،شجر و حجر جمادات و نباتات میں سے ہر ایک کی پہلے ابتدا ہوتی ہے پھر اس کی افزائیش،نشونما اور ارتقا ہوتا ہے۔پھر بعد ارتقا وہ اختتام کی طرف آتی ہے اور صفحہ ہستی سے معدوم ہوجاتی ہے۔اسی طرح نبوت بھی ایک وجودی چیز ہے جس کی ابتدا اور ارتقا سب مانتے ہیں۔ان دو حالتوں کے بعد اختتام ہوتا ہے اور نبی کریم علیہ الصلوة والسلام پر اس کا اختتام ہوچکا ہے۔اس لئیے قیامت تک آپ کے بعد کوئیی جدید نبی نہیں آئے گا۔

از قلم :حافظ نعمان حسین

shaikhnoman290@gmail.com


پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ خدام المساجد والمدارس کےتحت نیو سوسائٹی ذوالفقار کالونی نوشہرہ کابینہ پشاور زون میں مسجد فیضان عشق رسول کا سنگ بنیاد رکھاگیا۔

اس موقع پر نگرانِ کابینہ پشاور محمد توصیف عطاری نےوہاں موجود اسلامی بھائیوں کےدرمیان سنتوں بھرابیان کرتےہوئےمساجدکی تعمیرات کاذہن دیااوردعوتِ اسلامی کےشعبے خدام المساجد والمدارس سمیت دیگرشعبہ جات کاتعارف پیش کیاجس پرشرکانےاپنی نیک خواہشات کااظہارکیا۔

اس دوران نگران زون و نگران کابینہ پشاورسمیت دیگرذمہ داراسلامی بھائی بھی موجودتھے۔(رپورٹ:شعبہ خدام المساجد والمدارس،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوت اسلامی کےشعبہ مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 5 دسمبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ حیدر آباد آفنڈی ٹاؤن میں عظیم الشان مدنی قافلہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں حیدر آباد اور اس کے اطراف سمیت میرپور خاص، نوابشاہ، سانگھڑ، لاڑکانہ، گھوٹکی، عمر کوٹ، ڈیرہ اللہ یار اور کئی شہروں سے عاشقان رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی قافلے کی ترغیب دلاتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں نیکی کی دعوت کو عام کرنےاور سنتیں سیکھنے سکھانے کے لئے 3دن، 12 دن اور ایک ماہ کے قافلے سفر کرنا چاہیئے۔ نگران شوریٰ نے مزید فرمایا کہ مدنی قافلہ میں سفر کرنے سے گناہوں سے دور ہوتا ہے، نمازیں قضا کرنے سے بچتاہے کیونکہ مدنی قافلے میں باجماعت نماز پرھنے کا موقع ملتا ہے اور ساتھ معاشرے میں رہنے کا سلیقہ آتا ہے۔

اجتماع کے بعد عاشقان رسول 3دن، 12دن اور ایک ماہ کے لئے مدنی قافلے میں روانہ ہوئے۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری اور حاجی امین قافلہ عطاری، نگران زون اور نگران کابینہ بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 6 دسمبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں شوشل میڈیا سے وابستہ افراد کے لئے دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں یوٹیوبرزنے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں اپنے سورسز کے ذریعے نیکی کی دعوت عام کرنے اور نمازوں کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کےتحت 6دسمبر2021ءبروزپیرمدنی مرکزفیضانِ مدینہ اسلام آبادمیں تاجران سمیت مختلف شعبۂ زندگی سےتعلق رکھنے والے شٍخصیات کےلئےایک سیشن کاانعقادکیاگیاجس میں کثیرتعدادامیں شخصیات نےشرکت کی۔

اس دوران رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ مولاناحاجی عبدالحبیب عطاری نےسنتوں بھرابیان کرتےہوئےوہاں موجوداسلامی بھائیوں کواسلامی تعلیمات کےمطابق زندگی گزارنےکاذہن دیا۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 6 دسمبر 2021ء کو سیالکوٹ ہنٹر پورہ میں محفل نعت بسلسلہ گیارہویں  شریف کا انعقادکیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے ”سیرتِ اولیاء“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو سیرتِ اولیاء سے سبق حاصل کرتے ہوئے انہیں اپنی زندگی میں شامل کرنے کی ترغیب دلائی۔


عاشقان رسول میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے، علم ِ دین سے سیراب کرنے اور تنظیمی کاموں کے لئے دعوت اسلامی مختلف مقامات پر مدنی مراکز بنام فیضان مدینہ قائم کرتی رہتی ہے۔

اسی سلسلے میں کنگرہ روڈ معراجکے میں فیضان مدینہ کے قیام کے لئے 5 دسمبر2021ء کو مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے ایک جگہ کا وزٹ کیا اور ذمہ داران سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں فیضان مدینہ جلد از جلد تعمیر کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کےتحت پچھلےدنو ں  عارف والا ضلع پاکپتن پنجاب پاکستان میں ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع کاانعقادکیاگیاجس میں عارف والاکےکثیراسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

اس سنتوں بھرےاجتماع میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہدعطاری نےسنتوں بھرابیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کی۔

مزیدنگرانِ پاکستان نےعاشقانِ رسول کودعوتِ اسلامی کے12دینی کاموں میں شمولیت اختیارکرنےکاذہن دیا۔ ( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 3 دسمبر 2021ء کو جامعۃ المدینہ چوبارہ پنجاب میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃ المدینہ کے طلبہ، اساتذۂ کرام اور ناظمین نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے ”مطالعہ کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو نصابی کتب کے ساتھ ساتھ خارجی مطالعہ کرنے اور خوب محنت کرکے اخلاص کے ساتھ علمِ دین حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔