حیدر آباد میں عظیم الشان مدنی قافلہ اجتماع کا انعقاد،
نگران شوریٰ حاجی مولانا عمران عطاری نے
بیان فرمایا
دعوت
اسلامی کےشعبہ مدنی قافلہ کے زیر اہتمام 5 دسمبر 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ
حیدر آباد آفنڈی ٹاؤن میں عظیم الشان مدنی قافلہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں
حیدر آباد اور اس کے اطراف سمیت میرپور خاص، نوابشاہ، سانگھڑ، لاڑکانہ، گھوٹکی،
عمر کوٹ، ڈیرہ اللہ یار اور کئی شہروں سے عاشقان رسول کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو مدنی قافلے
کی ترغیب دلاتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں نیکی کی دعوت کو عام کرنےاور سنتیں سیکھنے سکھانے کے لئے 3دن، 12 دن اور ایک
ماہ کے قافلے سفر کرنا چاہیئے۔ نگران شوریٰ نے مزید فرمایا کہ مدنی قافلہ میں سفر
کرنے سے گناہوں سے دور ہوتا ہے، نمازیں قضا کرنے سے بچتاہے کیونکہ مدنی قافلے میں باجماعت
نماز پرھنے کا موقع ملتا ہے اور ساتھ معاشرے میں رہنے کا سلیقہ آتا ہے۔
اجتماع
کے بعد عاشقان رسول 3دن، 12دن اور ایک ماہ کے لئے مدنی قافلے میں روانہ ہوئے۔
اس
موقع پر اراکین شوریٰ حاجی فاروق جیلانی عطاری اور حاجی امین قافلہ عطاری، نگران
زون اور نگران کابینہ بھی موجود تھے۔