حاجی محمد
صاحب کی والدہ ماجدہ کے نماز جنازہ میں رکن شوریٰ
حاجی منصور رضا عطاری کی شرکت
دعوت
اسلامی جہاں اصلاح امت کے جذبے کے پیش نظر مختلف شعبہ جات کے ذریعے دین متین
کی خدمات میں مصروف عمل ہے وہیں سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی دکھیاری امت کی غمخواری کے تحت مختلف
مسائل اور بیمار ی میں گھرے ہوئے مسلمان سے تعزیت و عیادت کا سلسلہ رہتا ہے۔
اسی
جذبے کے پیش نظر دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ شعبہ کفن
دفن کے نگران حاجی منصور رضا عطاری نے گزشتہ شب حاجی محمد صاحب کی والدہ ماجدہ کا
نماز جنازہ لاہور میں پڑھایا جس میں دعوت اسلامی کے ذمہ داران کیساتھ کثیر عاشقان
رسول نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکن شوریٰ نے شرکاجنازہ کو نیکی کی
دعوت پیش کرتے ہوئے تدفین کے بعد دعا اور قبر پر اذان کی تلقین بھی کی۔(رپورٹ:آفس شعبہ کفن دفن)
ضلع دارالسلام ٹوبہ سرفراز ٹاون فیضان مدینہ میں محافظین اوراق مقدسہ کا مشورہ
دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 12
جنوری 2021ء بروز منگل نگران زون ٹوبہ، محمد شہزاد عطاری اور ریجن ذمہ دار شعبہ
تحفظ اوراق مقدسہ ڈاکٹر عدنان ساجد عطاری نے ضلع دارالسلام ٹوبہ سرفراز ٹاون فیضان مدینہ کا دورہ کیا جہاں شعبہ اوراق مقدسہ کے ذمہ
داران سے ملاقات کرتے ہوئے مدنی مشورے کا
اہتمام کیا ۔
مدنی مشورے میں ریجن، زون اور کابینہ کے ذمہ داران سمیت محافظین اوراق مقدسہ نے شرکت کی۔ ذمہ داران دعوت اسلامی نے 2020 اور 2021 کے دینی
کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے درپیش مسائل کے حل سمیت نئے اور دینی کاموں کے اہداف پر کلام کیا جبکہ دینی کاموں کے اہداف پر شرکا سے گفتگو کرتے
ہوئے قرآن محل اور باکسز اسٹور کےجائزے پر بھی کلام کیا اور شعبہ اوراق مقدسہ کے ذمہ داران
کو اہداف دیئے۔ اس موقع پر حاضرین کو دین کے کام کو بڑھانے اور زیادہ سے ذیادہ عوام اور
ذمہ داران کو دعوت اسلامی کے ساتھ منسلک کرنے کی ترغیب دلائی۔
شاہ رکن عالم
کالونی توکل ٹاؤن میں موجود اوراق مقدسہ کے کارخانے کا وزٹ
دعوت اسلامی کی مجلس
تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 12 جنوری 2021ء بروز منگل محمد شاہنواز عطاری نگران مجلس تحفظ اوراق مقدسہ نے شاہ
رکن عالم کالونی توکل ٹاؤن میں موجود اوراق مقدسہ کے کارخانے کا وزٹ جہاں
نگران مجلس نے باکسز کا جائزہ لیتے ہوئے اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور شعبہ
کے حوالے سے کلام کیا۔
نگران مجلس نے حاضرین کو مقدس اوراق کے آداب و حفاظت کے حوالے سے مدنی
پھول دیتے ہوئے تحفط اوراق مقدسہ کے باکسز نصب کرنے، خالی کرنے اور شرعی انداز سے
محفوظ کرنے کے اہم نکات پیش کئے جبکہ 12 دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: عبدالحمید عطاری معاون ریجن ذمہ دار مجلس تحفط اوراق مقدسہ)
دعوتِ اسلامی کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام 12
جنوری 2021ء بروز منگل لیہ فیضان مدینہ میں کفن دفن پریکٹیکل اجتماع ہوا جس جامعۃ
المدینہ کے طلباء کرام نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت اسلامی تیمور الحسن عطاری ریجن ذمہ
دار مجلس کفن دفن نے حاضرین کے درمیان غسل میت دینے کی فضیلت کے موضوع پر بیان
کرتے ہوئے مجلس کفن دفن کا تعارف کیا اور مسلمان میت کو غسل دینے کا عملی طریقہ
سیکھایا جبکہ کفن ،دفن اور قبر کے شرعی مسائل سے آگاہ کیا نیز مسلم فینرل
ایپلیکیشن کا تعارف کرواتے ہوئے عاشقان رسول کو ترغیب دلاکر ایپ ڈاؤنلوڈ کر کے اس
سہولت سے فائدہ اٹھانے کا ذہن دیا ۔
مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضان
مدینہ میں دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوریٰ
حاجی محمد فضیل عطاری،شعبہ نگران، ریجن اور زون ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس مجلس کے تحت فیضان نماز کورس، 12دینی کام
کورس، اصلاح اعمال کورس اور 63 دن کا مدنی کورس جزوقتی اور رہائشی کورسز کا سلسلہ رہتا ہے۔ مدنی مشورے میں سال 2020ء کی
کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد عطاری نے
ان اسلامی بھائیوں کی رہنمائی فرمائی اور سال 2021ء کے اہداف دیئے۔
دعوت اسلامی
کی مجلس مدرسۃ المدینہ نے مدرسۃ المدینہ کی تعلیمی کارکردگی کو مزید بہتر
بنانے کے لئےپہلا ٹیچر ٹریننگ سینٹر مدرسۃ المدینہ نور الاسلام چھور پورہ لاہور
میں قائم کردیا گیا اور اب اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہر ریجن میں ٹیچر ٹریننگ سینٹر قائم کئے جائینگے۔
پہلے ٹریننگ سینٹر میں لاہور ریجن کے مدرسین کی تین دن کی ٹریننگ ہوئی اور آخر میں ٹیسٹ
کا سلسلہ بھی ہوا۔ اس ٹیسٹ میں مدرسین کو سبق، سبقی اور منزل سننے کا طریقہ سکھایا
گیااور مدرسے میں بچوں کی دینی و اخلاقی تربیت کیسے کرنی ہے اس حوالے سے بتایا
گیا۔
واضح رہے کہ یہ کورس ہر مدرسین کو سال میں ایک
بار ضرور کروایا جائیگا۔
ملتان ریجن فیضان مدینہ میں مجلسِ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ ملتان ریجن کا ماہانہ مدنی مشورہ
نگرانِ مجلسِ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ سید اسد عطاری نے 11جنوری2021ء
بروز پیر ملتان ریجن فیضان مدینہ میں مجلسِ
ایچ آر ڈیپارٹمنٹ ملتان ریجن کا ماہانہ مدنی مشورہ کیا جس میں
نگران مجلسِ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ سید
اسد عطاری نے صبر کے موضوع پر بیان کیا اور ڈیجیٹل
دعوت اسلامی اورڈیجیٹل مجلسِ ایچ آر ڈیپارٹمنٹ کے بارے میں اسلامی بھائیوں کو آگاہ کیا۔
جس میں تجدید
اجارہ 2021 کی کارکردگی ،دسمبر کے مہینے میں نیو اور متبادل آسامیوں پر ہونے والی بھرتیوں ،معذرت،مستعفی،شکایت
تجاویز (فیڈ بیک)،تبادلوں،مستقل ،آزمائشی اجیر،اجیروں کی جانب سے سیلری سے کٹنے والی ٹیلی تھون کی رقم جیسے کئی امور پر کلام کرتے ہوئے دسمبری کی سیلری کی ادائیگی سمیت الاؤنسز کی ادائیگی کا جائزہ لیا۔(رپوٹ۔محمد مبین عطاری مدنی۔مجلس کارکردگی ذمہ دار، مجلس اجارہ پاکستان)
دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے ہومیو پیتھک
ڈیپارٹمنٹ اور پاکستان ہومیو پیتھک ایسوسی
ایشن کے زیر اہتمام لودھراں کے ہال میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ اس اجتماع میں
صدر پاکستان ہومیو پیتھک کونسل ڈاکٹر راؤ غلام مصطفیٰ سمیت مختلف ہومیو پیتھک
کالجز کے پرنسپل، ڈاکٹر، جنرل سیکرٹری لودھراں پریس کلب محمدافضل لودھی،دیگر میڈیا
پرسن اور مختلف پرنٹ و الیکٹرونک میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد سلیم
عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور ہومیو پیتھک شعبے سے وابستہ افراد میں نیکی کی
دعوت عام کرنے کی ترغیب دلائی۔رکن شوریٰ نے شرکا کو دعوت کے دینی کاموں میں حصہ
ملانے کا ذہن بھی دیا۔
فرمانِ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ:امامت کورس دعوت اسلامی کا امت پر بہت بڑا احسان ہے۔
دعوت اسلامی کے شعبہ امامت کورس کے زیر اہتمام
پورے سال عاشقان رسول کو تین کورسز کروایا جاتا ہے جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔
شعبہ امامت کورس: اس کورس کا دورانیہ 5ماہ ہے۔ امامت کورس میں اسلامی
بھائی کو 50 رکوع حفظ ، قرآن پاک کی تدریس اور مسائل کا ٹیسٹ پاس کرواکر امامت کا
اہل بنایا جاتا ہے۔سال میں دو مرتبہ 10 شوال المکرم اور 19 ربیع الاول کو امامت
کورس کا آغاز ہوتا ہے جبکہ اس کورس میں
داخلے کی شرائط یہ ہیں۔ (1)بہتر کیفیت
میں قرآن پاک پڑھنا جانتا ہو(2)عمر کم از
کم 18سال ہو(3)اردو لکھنا پڑھنا جانتا ہو۔
سدا بہار امامت کورس: طالب علم کی صلاحیت کے مطابق کورس کے دورانیہ کا انتخاب
کیا جاتا ہے۔ اس کورس میں اسلامی بھائی کو بہتر کیفیت میں قرآن پاک پڑھنے کی صلاحیت پیدا کرکے 5ماہ امامت کورس میں
داخلے کا اہل بنایا جاتا ہے۔ سدا بہار
امامت کورس میں رمضان المبارک کے علاوہ جب چاہیں داخلہ لے
سکتیں ہیں جبکہ اس کورس میں داخلے کی شرائط یہ ہیں۔ (1)عمر
کم از کم 18سال ہو(2)اردو لکھنا پڑھنا جانتا ہو۔
خصوصی آن لائن کورس برائے ذمہ
داران(دعوت
اسلامی): کورس کا دورانیہ
41دن ہے۔ اس
کورس میں اسلامی بھائی کو مدنی قاعدہ، اذکار نماز، نماز کے ضروری مسائل
اور عقائد اہلسنت سکھائے جاتے ہیں۔ خصوصی
آن لائن کورس میں رمضان المبارک کے علاوہ جب چاہیں داخلہ لے سکتیں ہیں جبکہ اس کورس میں داخلے کی شرائط یہ ہیں۔ (1)دعوت اسلامی کے کسی بھی سطح پر تنظیمی ذمہ داری ہو۔
ضروری دستاویزات :(1)اوریجنل شناختی کارڈ۔(2)ڈویژن نگران کا تصدیق /اجازت نامہ اور شناختی کارڈ کی
کاپی(3)سرپرست کا اجازت نامہ اور شناختی کارڈ کی کاپی۔
واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں (کراچی، حیدرآباد، جیکب آباد، ڈیرہ اللہ یار، خان
پور، ملتان، روہیلاں والی، خانیوال، میلسی، سخی سرور، بہاولنگر، فیصل آباد، گوجرہ،
جھنگ، قبولہ، لاہور جوہر ٹاؤن، کاہنہ نو، رحمن سٹی، شیخوپورہ، ڈیرہ اسماعیل خان، اسلام
آباد، گجرات، جھلم، ڈڈیال) شہروں میں امامت کورس کا سلسلہ جاری ہےجن میں 578
اسلامی بھائی امامت کورس کرنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔
شعبہ امامت کورس کے ساتھ کسی بھی طریقے سے تعاون کرنے والوں کو امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے اپنی دعاؤں سے نوازاں ہے۔
دعائے
عطار:
یا اللہ پاک
دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت امامت کورس کرنے اور کروانےوالوں اور اسمیں
داخلہ دلوانے والوں اور وقت نکال کر انکی تربیت کرنے والےذمہ داروں نیزاس شعبے کو
خود کفیل بنانے میں تعاون کرنے والوں کی بے حساب مغفرت فرما، مولائے کریم ان سے
اور انکی نسلوں سے ہمیشہ کے لئے راضی ہوجا۔اور دونوں جہانوں کی عزتیں اور عافیتیں
انکا مقدر بنا۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم
مزید
معلومات کے لئے صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک اس نمبر اور E:mailپر
رابطہ فرمائیں:
03152678671
دعوتِ اسلامی کے زير اہتمام 11 جنوری 2021 ء
بروز پیر ملتان ریجن، رحیم یار خان زون،
خان پور کابینہ، خان پور ڈویژن میں مدنی
مشورہ ہوا جس میں اراکین کابینہ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران مجلس ہومیو پیتھک ڈاکٹر آصف عطاری نے مدنی
کاموں کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔ ہفتہ وار رسالےکا مطالعہ کرنے اور اس کی
کارکردگی دینے سمیت ہفتہ وار مدنی مذاکرہ
پابندی کے ساتھ دینے کا ذہن دیا۔ (عدیل
احمد عطاری آفس زمہ دار ہومیو پیتھک ڈیپارٹمنٹ)
تحفظ اوراق
مقدسہ ذمہ دار اسلامی بھائی کا ضلع کچہری
شاہدرہ لاہور میں جدول
دعوتِ اسلامی کے ڈیپارٹمنٹ تحفظ اوراق مقدسہ کے
زير اہتمام 12 جنوری 2021ء بروز منگل
شاہدرہ مریدکے کابینہ، ڈویژن شاہدرہ میں ضلع کچہری شاہدرہ لاہور میں جدول کا سلسلہ ہوا جس میں ضلع کچہری کے وکلاء
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مبلغِ دعوت اسلامی نے شرکا اسلامی بھائیوں کو
اوراق مقدسہ کے ادب کرنے کا ذہن دیتے ہوئے انہیں محفوظ کرنے کا ذہن دیا۔مزید مبلغ
دعوت اسلامی نے وکلااسلامی بھائیوں کو ترغیب دلاتے ہوئے ذہن دیا کہ کچہری میں زیادہ سے ذیادہ تحفظ
اوراق مقدسہ کے باکسز لگوائے جانے چاہیئں تاکہ مقدس اوراق کی بے ادبی نہ ہو۔ اس
موقع پر ایڈوکیٹ اقبال صاحب نے اس کی نیت کی اور اپنے ہاتھوں سے تحفظ اوراق مقدسہ
کے باکس بھی لگائے۔(رپورٹر: محمد
ناصر عطاری رکن کابینہ شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ شاہدرہ مریدکے کابینہ لاہور)
فیضانِ ہاشمی مسجد بلدیہ ٹاؤن کراچی میں نماز کورس کے
اختتام پر محفل نعت کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10جنوری 2021ء کو
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں قائم جامع مسجد فیضان ہاشمی میں ”فیضان نماز کورس“
کے اختتام پر محفل نعت کا اانعقادکیا گیا ۔ اس محفل میں مفتی قدرت اللہ نقشبندی صاحب (امام و خطیب جامع مسجد سلطان صلاح الدین ایوبی بلدیہ ٹاؤن)، مفتی ناظر علی سعیدی صاحب (امام و خطیب جامع مسجد محمدی بلدیہ ٹاؤن)، مولانا محمد عمر فیاض عطاری مدنی (امام خطیب مسجد ہذا)،نگران کابینہ عبد الرحیم عطاری اور ڈویژن نگران محمد
حنیف عطاری سمیت کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی ابو ماجد محمد
شاہد عطاری مدنی نے ”خوشگوار زندگی گزارنےکے اصول“ پر سنتوں بھرا بیان کیا
اور شرکا کو سیرت رسول ﷺ کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔