پچھلے
چند دنوں سے یاسین بیمار ہیں۔
امیر
اہلِ سنت نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے ان سے عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے
لئے دعائیں کرتے ہوئے مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
بیماریوں
کا بہترین علاج
فرمانِ
مصطفی صلی
اللہ علیہ وسلم
: صدقہ دو اور صدقہ کے ذریعے اپنے مریضوں کا علاج کرو کیونکہ صدقہ مصیبتوں اور
بیماریوں کو دور کرتا اور تمہارے اعمال اور نیکیوں میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔ (شعب
الایمان/ حدیث نمبر 30556)
یارب
المصطفی جل
جلالہ و صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یاسین کو شفائے کاملہ عاجلہ نافعہ عطا
فرما۔ مولائے کریم! انہیں صحتوں راحتوں عافتوں عبادتوں ریاضتوں دینی خدمتوں بھری
طویل زندگی عطا فرما۔ یا اللہ پاک !یہ
بیمار ی یہ دکھ یہ پریشانی ان کے لیے ترقی درجات کا باعث جنت الفردوس میں پیارے
حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے پڑوس بننے کا ذریعہ بن جائے۔ یا اللہ پاک! انہیں در در
کی ٹھوکروں، اسپتالوں کے چکروں ، دواؤں کے خرچوں سے نجات عطا فرما۔ مولائے کریم انہیں صبر عطا فرما، صبر پر ڈھیر سار ا اجر عطا فرمااور رحمت کی نظر فرما ۔ اٰمین بجاہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم
امیر
اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مزید مدنی
پھول ارشاد فرماتے ہوئے فرمایا کہ ایک بہت
پیارا روحانی علاج پیش کرتا ہوں مکتبۃ المدینہ
کے مدنی پنج سورہ صفحہ نمبر 247 پر لکھا ہے”یاسلام“ ایک سو گیارہ بار پڑھ کر بیمار پر دم کرنے سے ان
شااللہ الکریم اسے شفا حاصل ہوگی، شفا
حاصل ہونے تک وظیفہ جاری رکھنا ہے۔
گھر کے تمام افراد کی خدمتوں میں عرض ہے کہ نمازوں
کی پابندی کرتے رہیں۔ گناہوں سے پاک سنتوں بھری زندگی گزار یں۔ دعوت اسلامی کے
دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہیں۔ خاندان کے تمام اسلامی بھائی اپنے چہرے پرتھوڑی کے نیچے ایک مٹھی داڑھی
سجائیں۔ داڑھی منڈانا اور ایک مٹھی سے گھٹانا حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام
ہے۔ معا ذا للہ
اب تک جس نے داڑ ھی منڈائی یا ایک مٹھی سے گھٹائی
ہو اس پر واجب ہے کہ فوراً توبہ کرے اور پکا عہد کر یں کہ نہ اب داڑھی کٹے نہ ایک
مٹھی سے گھٹے۔ مردوں کے لئے زلفیں رکھنا
سنت ہے۔ اللہ کریم کے پیارے پیارے آخری
نبی مکی مدنی محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کبھی آدھے مبارک کان تک کبھی پورے مبارک کان تک اور
کبھی مبارک کندھوں تک بال شریف بڑھائے ،
زہے نصیب اس سنت پر بھی عمل کی سعادت نصیب ہوجائے۔
یاد رہے کہ مرد کے لیے بالوں کو اتنا بڑھانا کہ
کندھوں سے نیچے پہنچ جائے حرام اور گناہ ہے جب کہ عورت کے لئے بالوں کو کاٹ کر
کندھے سے اوپر کرلینا حرام و گناہ ہے۔ اس
مسئلے کی مزید تفصیلات کے لیے فتاویٰ
رضویہ شریف جلد 21 صفحہ نمبر 600کا مطالعہ فرمائیں۔ ہر جمعرات کو اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ دعوت
اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماع میں اول تا آخر شریک ہوں۔ وہیں رات بھی گزاریں، وہیں
سوئیں۔ تہجد کی سعادت حاصل کریں، رقت انگیز دعائے تہجد کی بھی برکتیں لوٹیں۔
سنتیں سیکھنے سکھانے کے لئے ہرماہ کم از کم تین
دن مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ
سنتوں بھرا سفر اختیار کریں ۔ گھر کی تمام اسلامی بہنیں ہر بدھ کو دوپہر کے وقت ہونے والے دعوت اسلامی کے علاقائی سنتوں بھرے
اجتماع میں شروع سے آخر تک شریک ہوں گھر کے تمام ا فراد اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ
روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لے کر مکتبہ المدینہ کے نیک اعمال نامی رسالہ میں دیئے ہوئے خانے پُر کریں اور ہر ماہ
پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کے دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے ذمہ دار کو جمع
کروائیں ان شا اللہ الکریم تقویٰ کا انمول
خزانہ ہاتھ آئے گا اور عشقِ رسول کے جھلکتے جام نصیب ہوں گے ہفتہ وار دینی رسالہ
ضرور پڑھا یا سنا کریں اگر پڑھ نہیں سکتے تو آڈیو میں سنا بھی جاسکتا ہے ۔
دعوت اسلامی کے اکلوتے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کی اگربکنگ نہ کروائی تو 12 ماہ کے لئے کروالیں
اور عمر بھر یہ سلسلہ جاری رکھیں اور پڑھتے بھی رہیں معلومات کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ
ہاتھ آئے گا۔ان شا اللہ الکریم
مزید کم از کم ایک فرد کو 12ماہ کے لئے ماہنامہ
فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کے لئے تیار کیجئے اور ثواب کے حق دار بنیں، ہوسکے تو
پچیس سو روپے یا اس کے زیادہ کے دینی
رسائل مکتبۃ المدینہ سے خرید کر تقسیم
فرمادیجئے۔