19 رجب المرجب, 1446 ہجری
گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلا می
کے ذمہ داران محمد بدر عطاری واہ کینٹ زون
اورسلمان عطاری رکن ِسیالکوٹ زون نےاسپیشل ایجوکیشن سینٹر حضرو کاوزٹ کیاجہاں
انہوں نے پرنسپل اور اسٹاف سے ملاقات کی۔
ذمہ داران نےانہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کا تعارف پیش
کرتےہوئے اسکول کے بچوں کے درمیان سیکھنےسکھانےکا حلقہ لگایاجس میں انہیں والدین و اساتذہ کے ادب واحترام کرنے کے حوالے
سےاشاروں کی زبان میں سنتوں بھرا بیان کیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)