ہر جمعرات کی طرح اس جمعرات بمطابق 14جنوری 2021ء  کو بھی دعوتِ اسلامی کی جانب سے دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے جائیں گے۔

دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ہونے والے اجتماعِ پاک میں شیخ الحدیث والتفسیر استاذ العلماء مفتی محمد قاسم عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی پر سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اجتماعِ پاک کا آغاز رات 8:30 بجے تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوگا، نعت و بیان کے ساتھ ساتھ اجتماعی ذکر و دعا کا سلسلہ بھی ہوگا۔

عاشقانِ رسول سے شرکت کی خصوصی التجا ہے۔

نوٹ: ہفتہ وار اجتماعِ براہِ راست مدنی چینل پر بھی نشر کیا جائے گا۔


دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں جنوری 2021ء میں  تین دفعہ 7 دن کا ”فیضان نماز کورس“ کا آغاز ہونے جارہا ہے۔کورس میں شرکت کرنے والے اسلامی بھائیوں کونماز کا عملی طریقہ، نماز کے اذکار، نماز کے فرائض اوردیگر شرعی مسائل سیکھائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پہلا نماز کورس 15 جنوری، دوسرا 22 جنوری جبکہ تیسرا کورس 29 جنوری سے شروع ہوگا۔

تمام عاشقان رسول اس لمحے سے فائدہ اٹھائے اور کورس میں داخلہ لیکرنماز کا درست طریقہ سیکھنے کی سعادت حاصل کریں۔

مزید معلومات کے لئے ان نمبر پر رابطہ کریں:

03027178191-03474112617


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں مدنی حلقے کا انعقادکیا گیا جس میں پروفیشنلز سے وابستہ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد بلال عطاری نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور روزانہ دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو 2 گھنٹے دینے کی ترغیب دلائی۔


12جنوری 2021ء کو مہتمم جامعہ نضرۃ العلوم کراچی استاذ العلماء مفتی محمد الیاس رضوی اشرفی صاحب مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی کی عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی آمد ہوئی۔

دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا اور فیضان مدینہ میں قائم دارالافتاء اہل سنت کا وزٹ کروایا جہاں مفتیان کرام نے فتاوٰی جات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ مفتی الیاس رضوی صاحب نے اسلامک ریسرچ سینٹر (المدینۃ العلمیہ) کا دورہ کیا جہاں رکن شوریٰ حاجی ابوماجد محمد شاہد عطاری مدنی نے انہیں دعوت اسلامی کی تحریری و تصنیفی خدمات کے متعلق معلومات فراہم کیں۔ بعد ازاں مفتی صاحب نے شعبہ مدنی چینل کے ڈیپارٹ کابھی وزٹ کیا اور مدنی چینل کے ذریعے ہونے والی دینی خدمات کو سراہا۔دورے کے اختتام پر مفتی صاحب نے دعوت اسلامی کی مزید ترقی کے لئے دعائیں کیں۔


 دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کورنگی3 میں کابينہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں کابينہ و ڈویژن مشاورتوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے حبِ جاہ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ ڈویژن نگران کو کارکردگیاں سمجھائی گئیں۔اہم نکات دئیے، رسالہ کارکردگی و دینی کاموں کی مدنی تحریک میں شامل ہونے کا ذہن دیا۔ ہفتہ وار و ماہانہ کارکردگی کو بہتر بنانے کی بھرپور توجہ دلائی گئی۔ شریک اسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں کیں۔


اسلامی بہنوں کا شعبہ ازدیادِ حُب کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  کابينہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ایسی اسلامی بہن جو پہلے پابندی سے اجتماع پاک میں آتیں تھیں اور اب نہیں آتیں۔ ان سے ملاقات کی اور انہیں دینی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے دوبارہ آنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے بخوشی دعوت قبول کی اور دوبارہ آنے کی نیت کی۔


کراچی لانڈھی کابينہ میں علاقائی دورہ 

Wed, 13 Jan , 2021
4 years ago

اسلامی بہنوں کی مجلس  علاقائی دورہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی لانڈھی کابينہ میں علاقائی دورہ ہوا جس میں کابینہ تا ذیلی مشاورتوں نے شرکت کی۔

سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا گیا ۔ مدرسۃ المدینہ میں ایڈمیشن لینے اور مدنی قافلہ میں شرکت کروانے کا بھی ذہن دیا گیا۔ اسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں کیں۔

کورنگی 3 میں مدنی مشورہ 

Wed, 13 Jan , 2021
4 years ago

اسلامی بہنوں کی مجلس  علاقائی دورہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کورنگی 3 میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن مشاورتوں نے شرکت کی۔ علاقائی دورہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کا ذہن دیا گیا ۔ مزید مدنی قافلوں میں شرکت کروانے اور اس کی کارکردگی بہتر بنانے کی ترغیب دلائی اسلامی بہنوں کی علاقائی دورہ میں مزید تعداد بڑھانے کا ذہن بھی دیا۔


اسلامی  بہنوں کی مجلس مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ادریس گارڈن کے مدرسہ میں ریجن سطح پر مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ و زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کارکردگی بہتر بنانے، مدارس بڑھانے، اور تمام مدرسات کو تدریسی ٹیسٹ پاس کروانے کے اہداف دئیے۔ آخر میں ذمہ داران نے اہداف مکمل کرنے کی نیتیں پیش کیں ۔


اسلامی  بہنوں کی مجلس مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں مدرسات اور ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں مدرسے کا جدول سمجھانے، ناظرہ ٹیسٹ پاس کرنے اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے حوالے سے نکات دئیے گئے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام 2021پچھلے دنوں ادریس گارڈن کے مدرسے میں علاقائی دورہ  زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں علاقائی دورہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

علاقائی دورہ زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے علاقائی دورہ کے نکا ت بیان کئے اور ماہانہ مبلغہ کار کردگی پر کلام ہوا اور اس کے نفاذ کا ذہن دیا گیا۔


اسلامی  بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے دنوں بنگلادیش کے شہر چٹاکانگ فینی زون میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 26اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی ریجن، عرب شریف، 5 جنوری بروز منگل 2021 ءحجازی زون کی حجازی نگران اسلامی بہن نے اپنی غزالی کابینہ ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا جس میں نیک کام کو آگے بڑھانے کے لئے مدنی پھول پیش کئے۔ ذمہ داران بھی تقرریاں فرمائی۔