الحمد للہ عزوجل عاشقان رسول کی مدنی تحریک دعوت اسلامی کی پیاری مجلس
اصلاح اعمال گوجرانوالہ زون کے زیر اہتمام 11 جنوری 2021ء بروز پیر شریف کامونکی غربی ڈویژن
میں سحری اجتماع کا سلسلہ ہوا ۔
جس میں عاشقان
نے با جماعت نماز تہجد ادا کی ، مناجات و دعا کا سلسلہ ہوا ، سحری کی گئی اور اذان
کا جواب دینے ک بعد مسلمانوں کو نماز فجر ادا کرنے کے لئے جگایا گیا ۔
بعد نماز فجر
زون ذمہ دار محمد قاسم عطاری نے عشق رسول صلی اللہ علیہ
وسلم کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں نیک اعمال کا ذہن دیتے ہوئے نیک
اعمال کے رسالہ سے جائزہ کرنے کا طریقہ بتایا اور ایک ماہ اور تین دن کے مدنی
قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد شہریار عطاری مجلس کارکردگی
کامونکی کابینہ)
(عطار
کا پیغام”مسجد“بنانے والے عاشقانِ رسو ل کے نام)
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رُکن ”حاجی
عبدالحبیب عطاری“نے امیراہلِ سنت کو 22جمادی الاولیٰ 1442 ہجری بمطابق 7جنوری2020
کو یہ خوشخبری دی کہ الحاج محمدانیس قادری(المعروف انیس بینک)،حاجی محمد عارف بن
ہاشم،حاجی احمدعطاری اورحاجی عدیل عطاری نے اللّٰہ پاک
کا عظیم الشان گھر ”مسجد“بنانے میں اپنے اپنے طور حصہ لینے کی نیت کی ہے،جس پر آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے بہت خوشی کا اِظہار فرمایا اوراِ ن کو کچھ یوں
دُعاؤں سے نوازا:
اللّٰہ کریم! آپ کی اِس کاوِش کو قبول فرمائے اوراِس مسجدکو آپ
کے لئے صدقۂ جاریہ بنائے، اللّٰہ پاک اپنا
پیا پیارا گھر بنانے کے عوض(یعنی بدلے میں) آپ کواپنے پیارے اورآخری نبی محمدِ عربی
صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کے پڑوس
میں جنت الفردوس میں ”عظیم الشان محل“عطافرمائے۔کاش! اللّٰہ پاک
کا یہ گھر ”جلد“تعمیر ہوکر نمازیوں سے آباد ہوجائے۔ (اٰمین) آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے ”تذکرۃ الاولیاء“ کے حوالے سے ایک سبق
آموز حکایت بھی سنائی:
سا ت کے لئے
سات کافی(حکایت)
فیضانِ
سنت جلد2باب”نیکی کی دعوت“صفحہ241پرہے:حضر تِ حاتمِ اصم رحمۃ اللہ علیہ کی
خدمتِ میں ایک شخص حاضر ہو کر نصیحت کا طالب ہوا، آپ رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا:(1)اگر تُو رفیق یعنی ساتھی چاہتا ہے تو اللّٰہ پاک
کی ”یاد“ تیرا رفیق یعنی ساتھی کافی ہے(2) ہمر اہی چاہتا ہے تو”کراماً کاتبین“(یعنی اَعمال
لکھنے والے بزرگ فرشتے)تیرے لیے کافی ہیں (3)اگر تُو عبرت چاہتا ہے تو ”دُنیا کا فانی ہونا“عبرت
کے لیے کافی ہے(4)اگر
مُونِس و غم خوار دَرکار ہے تو ”قرآن ِکریم“کافی ہے(5)اگر ”شُغل“(یعنی کام)چاہیے تو”عبادت“کافی
ہے(6)اگر واعظ(یعنی نصیحت
کرنے والا)چاہتا ہے تو”موت“کافی ہے۔یہ چھ(6) باتیں اِرشاد فرمانے کے بعد ساتویں
نمبر پر اِرشاد فرمایا:”یہ باتیں اگر تجھے پسند نہیں ہیں تو دوزخ تیرے واسطے کافی
ہے۔“(نیکی کی دعوت ص ۱۴۲)
اللّٰہ رب
العزت کی ان پر رحمت اور اور ان کے صدقے ہماری بے حساب مغفرت ہو۔اٰمین بجاہ النبی الامین صلی اللّٰہ علیہ والہ
وسلم
پیارے اِسلامی بھائیو! آخرت کی تیاری کیجئے،وقت
بڑی تیزی سے گزرتا جارہا ہے اور موت لمحہ بہ لمحہ قریب آتی جارہی ہے۔ الموت، الموت،
الموت
مرتے جاتے ہیں
ہزاروں آدمی عاقل
و نادان آخر موت ہے
بارہا علمیؔ تجھے
سمجھا چکے مان
یا مَت مان آخر موت ہے
اللّٰہ پاک!ہمارا
ایمان سلامت رکھے، مدینۂ منورہ میں زیرِ گنبدِ خضریٰ، جلوۂ محبوب میں شہادت، جنّت
البقیع میں مدفن اورجنت الفردوس میں پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے پڑوس میں مسکن (یعنی رہنا) نصیب فرمائے، بے
حساب مغفِرت کی دُعا کا مُلتجی ہوں۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 11 جنوری2021ء کو سویڈن( Sweden) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ
اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں کا بینہ
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے
ہوئے ان تربیت کی اور اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں
بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز ڈونیشن باکس کی کارگردگی بڑھانے کے
ساتھ ساتھ ٹیلی فونیک علاقائی دورہ ( نیکی کی دعوت) کرنےکا ذہن دیا ۔
مزیدیہ کہ دعوت اسلامی کے شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے شب و روز کے لئے خبریں تیار
کرنے کے حوالے سے بھی نکات بیان کئے۔
اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
گزشتہ دنوں بیلجیم( Belgium )میں تین دن پر مشتمل کورس
بنام ”بیٹی کا کردار“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 19اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں بیٹی کی پروش ،پردے کے فوائد اور زیب
وزینت کے بارے میں سکھایا گیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی
فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں
حصہ لینے کی ترغیب دلائی گئی۔ اسلامی بہنوں نے اس کورس کو بہت پسند کیا نیز مزید
کورسز کرنے کی نیتیں بھی کیں۔
یورپین یونین
ریجن کے ملک ڈنمارک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 10 جنوری 2021ء کو یورپین
یونین ریجن کے ملک ڈنمارک (Denmark) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اگلے ماہ کے لئے اہداف دئیے
نیز دینی تحریک اور ہفتہ وار رسالے کی کارکردگی کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 9 جنوری 2021ء کو بیلجیم(Belgium) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے
اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں انٹورپ (Antwerp)اور برسلز( Brussel) کی کم و بیش 27
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے” مرض سے قبر تک“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو صبر کے
فضائل، عیادت کے آداب، مرحومین کے لئے ایصال
ثواب اور نزع کی تکالیف کے بارے میں مدنی
پھول پیش کئے نیز اسلامی بہنوں کو 27
جمادالاولیٰ1442ھ مشہور صحابیہ حضرت اسماء
بنت ابوبکر رضی
اللہ عنہم کے عرس مبارک کے موقع پر ایصال ثواب کرنے کا ذہن
دینے کے ساتھ ساتھ دعوت اسلامی کے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنےاور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی بھی ترغیب دلائی۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں کم و
بیش 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوت اسلامی نے ”استقامت“ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے
دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار رسالہ پڑھنےنیز نئی
اسلامی بہنوں کو اجتماع میں شركت کرنے کی دعوت دینے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے شہر شکاگو(Chicago) میں بذریعہ اسکائپ دعائے حاجات اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں کم و بیش 19 اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوت اسلامی نے مقامی زبان میں ”قبولیت
دعا“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا
اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کواسلام كی تعلیمات پر عمل کرنے نیز نیكی کی
دعوت عام کرکے انفرادی کوشش کرتے ہوئے نئی اسلامی بہنوں کو اجتماع میں شركت کروانے
اور نيک اعمال رسالہ پُر کرنے کا ذہن دیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے مختلف شہروں وڈلینڈ، شکاگو، یوباسٹی، ڈیلس(Woodland, Chicago, Yuba city, Dallas)میں بذریعہ اسکائپ دعائے حاجات اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں 11 مقامات سے کم و بیش
182 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات دعوتِ اسلامی نے”قبولیتِ دعا مع دعا مانگنے
کا طریقہ“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو علم دین کے حصول کے لئے مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی نیز 12 ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا ۔
امریکہ کے ڈویژن
نیو یارک میں 4 مختلف مقامات پر سنتوں
بھرےاجتماعات کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام امریکہ کے ڈویژن نیو یارک
میں 4 مختلف مقامات کونی آئی لینڈ ایوینیو، برائٹن بیچ ایوینیو، فوسٹر ایوینیو،
اوقیانوس ایونیو(Coney Island Avenue
,Brighton beach Avenue, Foster Avenue, ocean Avenue) میں سنتوں بھرےاجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن
میں کم و بیش 102 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے”مرض سے قبر تک“ کے
موضوع پر سنتوں بھرےبیانات کئے اور
اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو آخرت کی تیاری کا ذہن دیتے ہوئے رسالہ نیک اعمال کے ذریعے اپنے اعمال کا روزانہ
جائزہ لینے اور دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے
ہیں اور رسالہ پڑھنے/سننے والوں کو اپنی خاص دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے
یاسننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش کی جاتی ہے۔
پچھلے
ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”سردی کے بارے میں دلچسپ معلومات“
پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں نارتھ امریکہ ریجن (امریکہ+کینیڈا) کی تقریبا
ً1ہزار41 اسلامی بہنوں نے رسالہ”سردی کے بارے میں دلچسپ معلومات“
پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل کی۔
ماہِ جنوری کے پہلے پیر شریف کو اسپین کے ڈویژن بارسلونا میں یوم
قفل منایا گیا
شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم
کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم
جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی مدنی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ ماہِ جنوری2021ء
کے پہلے پیر شریف کو اسپین( Spain) کے ڈویژن
بارسلونا( Barcelona) میں یوم قفل منایا
گیا جس میں اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!87 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا
مطالعہ کیا اور 38 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت
حاصل کی، ساتھ ہی ساتھ 3 اسلامی بہنوں نے ایام قفل مدینہ منانے کی سعادت بھی حاصل
کی۔