اٹلی کی ڈویژن بریشیامیں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی
مشورہ
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اٹلی (Italy ) کی ڈویژن بریشیا( Brescia) میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں مزید مضبوطی لانے کے حوالے سے
اہم نکات پیش کئے نیز کارگردگیاں بہتر بنانے کا ذہن بھی دیا۔
علاقائی
دورہ ڈویژن نگران اسلامی بہن نے علاقائی
دورہ کے ذریعےاسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول کا تعارف کروانے کاطریقہ
کار بھی بیان کیا اور اس شعبے کے تحت بھی دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
پاکستان
اور بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں کی
ہفتہ وار رسالہ کارکردگی
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے
ہیں اور رسالہ پڑھنے/سننے والوں کو اپنی خاص دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے
یاسننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش کی جاتی ہے۔
پچھلے
ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”سردی کے بارے میں دلچسپ معلومات“
پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی
سلسلے میں پاکستان اور بین الاقوامی امور
کی کم و بیش 6 لاکھ57ہزار537 اسلامی بہنوں نے رسالہ”سردی کے بارے میں
دلچسپ معلومات“ پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل کی۔
ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے
ہیں اور رسالہ پڑھنے/سننے والوں کو اپنی خاص دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے
یاسننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش کی جاتی ہے۔
پچھلے
ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”سردی کے بارے میں دلچسپ معلومات“
پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں مدنی ریجن کی تقریباً1ہزار577اسلامی
بہنوں نے رسالہ”سردی کے بارے میں دلچسپ معلومات“ پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل
کی۔
کراچی ایسٹ 1
کی زون نگران اسلامی بہن کا کابینہ نگران
کے ہمراہ آن لائن مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ
1 کی زون نگران اسلامی بہن نے کابینہ نگران
کے ہمراہ آن لائن مدنی مشورہ کیا جس میں زون نگران اسلامی بہن نے
ان کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو بڑھانے، تقرریاں مکمل کرنے کا ذہن
دیا نیز پچھلے ماہ کی کار کردگیوں کا جائزہ لیا اور اس حوالے سے اہداف دئیے ۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون2 میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس
میں زون مشاورت اور کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک
اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور لاک ڈاؤن میں دینی کاموں
میں ہونے والی کمزوریوں پر توجہ دلائی، مزید جن شعبوں میں کمزوری ہے انہیں دور
کرنے اورکار کردگی و شیڈول وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا ۔
اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیرِ اہتمام ریجن سطح اسلامی بہن نے لائنز ایریا میں آرٹ ٹیچر، جِم اونر اور نیو
مسلم بیوٹیشن سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے آن لائن شارٹ
کورسز کرنے ، اپنے ادارے کورس کا انعقاد کروانے کی ترغیب دلائی جس پر آرٹ ٹیچر اور
جم اونر نے مختلف کورسز کا فیڈ بیک بھی دیا اور مزید کورس میں شامل ہونے کی نیت کی۔
نیکی کی دعوت عام کرنے کے جذبے کے تحت دسمبر
2020ء میں لاہور ریجن میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں
ملاحظہ فرمائیں :
اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے
منسلک ہونے والی نئی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1ہزار 17
روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:9 ہزار 602
روزانہ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/
مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:15 ہزار 66
مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد:313
مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:3 ہزار 333
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:1 ہزار
473
ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:37 ہزار 797
ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:2 ہزار 894
ماہانہ مدنی حلقوں کی تعداد:89
ماہانہ تربیتی حلقوں میں شرکت کرنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:2 ہزار 49
وصول ہونے والی نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:5
ہزار 669
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مدرستہ المدینہ بالغات کی کورسز (پاک سطح) کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اورنگی کابینہ میں ناظرہ قرآن کورس کے درجوں
کا جائزہ لیا۔
تینوں
درجوں میں جدول پر عمل گرین اسکارف، فائلز حاضری رجسٹر ،بالخصوص کرونا کی وجہ سے ایس
او پیز پر مضبوط عمل تھا۔ذمہ دار اسلامی
بہن نے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مختلف نکات فراہم کئے۔
(یہ
مضمون امیراہلسنت کے پیغام سے روشنی لیتے ہوئے ضروری ترمیم کے ساتھ تیارکیا گیاہے)
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
رُکن،نگران کراچی ریجن،حاجی محمد امین عطاری پچھلے دِنوں نئے مکان میں شفٹ ہوئے
،اِس پر اِنہوں نے امیراہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی خدمت میں گھر
میں خیروبرکت کے لئے دُعا کا عرض کیا:جس پر شیخِ طریقت امیراہلِ سنت حضرتِ علامہ
مولاناابوبلال محمد الیاس عطارقادری رضوی ضیائی دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے ’’مدنی بیٹے‘‘کو دُعاؤں کے ساتھ
ساتھ قبرو آخرت کی یاد پر مشتمل نصیحتوں سے نوازتے ہوئے اِرشادفرمایا: اللّٰہ کریم!
آپ کے لئے نیا مکان بابرکت بنائے، اللّٰہ کرے!
آپ کا اِس مکان میں رہناآپ کی دُنیا وآخرت کے لئے بہتر ہو اور اللّٰہ پاک آپ کو اپنی رِضا کے سائے میں رکھے، نئے
مکان کی شفٹنگ میں قبر میں منتقل ہونے کی ’’یاد‘‘ ہے ، دُنیامیں نئے مکان کے
ڈیکوریشن کے لئے بڑی بھاگ دوڑ کی جاتی ہے، خُوب رنگ روغن کرکے سجایا جاتاہے،لیکن
آہ !اندھیری قبر کی روشنی کا کوئی انتظام نہیں کیا جاتا ۔
اللّٰہ پاک
آسانی کا معاملہ فرمائے ، اللّٰہ پاک
!بُرے خاتمے سے بچائے ،ایمان سلامت رکھے ، اللّٰہ پاک آپ
کی نئے مکان میں شفٹنگ اَمن واَمان کے ساتھ اپنی رحمت اوراپنے پیارے پیارے آخری
نبی صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی نظرِ
کرم کے سائے میں فرمائے،آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ والہ وسلم
عبرت
ناک حکایت
(امیراہل
سنت نے پچھلے دِنوں اپنے ایک صوتی پیغام میں یہ حکایت بیان فرمائی،جِسے موقع کی
مناسبت سے یہاں پیش کیا جارہا ہے)
سرکار ِ بغداد ،حضورِ غوثِ پاک ،شیخ عبدالقادر
جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کا گزر ایک شخص
کے پاس سے ہوا جو مضبوط مکان تعمیر کروا رہا تھا ، آپ نے چند عربی اشعارپڑھے،جس کا ترجمہ یہ ہے:کیا تُو ہمیشہ
رہنے والوں جیسی عمارت تعمیر کر رہاہے ،تُوغورتوکر!تیرااِس میں رہنا بہت تھوڑا ہے
۔جس شخص نے یہاں سے چلے جانا(یعنی مرجانا)ہے اُس کے لئے پِیلوکے درخت کا سایہ(یعنی سادہ مکان) ہی کافی
ہے۔ (تنبیہ المغترین،اُردو،ص154)
اللّٰہ پاک
کی غوثِ پاک پر رحمت ہو اوراِن کے صدقے ہماری بے حساب مغفرت ہو۔اٰمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ والہ وسلم
پاکستان بھر میں
دسمبر 2020ء میں ہونے والے ماہانہ آٹھ دینی کام کی کارکردگی
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں دسمبر
2020ء میں ہونے والے ماہانہ
آٹھ دینی کام کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:
اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:4ہزار883
روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:59ہزار310
روزانہ امیراہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/
مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی
تعداد:76ہزار417
تعداد مدرستہ المدینہ بالغات: 3ہزار363
مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:36ہزار900
تعداد ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع: 8ہزار272
ہفتہ
وار اجتماعات میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 29ہزار712
ہفتہ وار علاقائی دورہ (شرکاء مدنی دورہ کی تعداد ): 17ہزار449
تعداد ماہانہ مدنی حلقہ:621
ماہانہ
تربیتی حلقے میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 15ہزار814
وصول ہونے والےنیک اعمال کے رسائل کی تعداد:38ہزار50
(یہ
مضمون امیراہل ِسنت کے پیغا م کی روشنی میں ضروری ترمیم کے ساتھ تیار کیا گیاہے)
ابوبنتین حافظ حسان عطاری مدنی کے ذریعے اطلاع
مِلنے پر امیراہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے احمدرضا عطاری کی شادی پر اِن
کو اوراِن کے گھر والوں کو مبارک باد عطافرماتے ہوئے دُعاؤں اوراپنے مدنی پھولوں
سے اِس طرح نوازا:
احمدرضا بھائی!آپ کو بہت بہت بہت مبارک ہو، اللّٰہ
کرے آپ کی شادی خانہ آبادی ہو، اللّٰہ پاک
آپ کو عافیت سے نیک اَولاد عطا فرمائے۔ (اٰمین)۔ والدین اورزوجہ سبھی کے حُقوق کا
خیال رکھئے گا، اللّٰہ پاک!
گھریلو لڑائی اور ساس بہو کے جھگڑوں سے محفوظ فرمائے، اللّٰہ کرے! آپ کا گھر اَمن کا گہوارہ بنارہے۔(اٰمین)
مدنی پھول:ایک روایت میں ہے کہ جوشخص شہوت (یعنی خواہش)سے کسی اجنبیہ کے حُسن و جمال کو دیکھے گا قیامت کے دن اُس کی
آنکھوں میں پگھلا ہواسیسہ ڈالا جائے گا۔ (ہدایہ،ج4،ص368)یاد رہے کہ”بھابھی“اجنبیہ
(یعنی غیر عورت کے حکم میں)ہے، اِس لئے دیور اور جیٹھ کو چاہئے کہ وہ بھابھی سے
دور رہیں اور پردہ کریں۔بھابھی اگر دیور کو چھوٹا بھائی اور جیٹھ کو بڑا بھائی کہہ
بھی دے تو اِس سے بے پردگی اور بے تکلفی جائز نہیں ہوجاتی بلکہ یہ اندازِ گفتگو ”فاصلے“
دور کرکے قریب لاتا ہے اوریوں دیور اور بھابھی بدنگاہی اور بے تکلفی، ہنسی مذاق وغیرہ
برائیوں کے دَلدل میں مزید دھنستے چلے جاتے ہیں یقینا جیٹھ اوردیورکااپنی بھابھی
سے گفتگو کرنا بھی مسلسل ”خطرے کی گھنٹی“بجاتا رہتا ہے۔ اگرخداناخواستہ آج
تک اِس طرح کی کوئی بے احتیاطی رہی ہے تو اللّٰہ پاک کے
عذاب سے ڈر کر فوراً سے پیشتر سچی توبہ
کرلیجئے۔
آنکھوں میں سرِ
حشر نہ بھر جائے کہیں آگ آنکھوں
پہ مِرے بھائی لگا قفلِ مدینہ
امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، وہیں رات گزارنے،وہاں
تہجد کی نماز ادا کرنے، رقت انگیز دُعائے تہجد میں شریک ہونے اورہر ماہ تین دن کے
مدنی قافلے میں سفرکرنے،رسالہ:”نیک اعمال“ کے مطابق عمل کر کے روزانہ اپنے اعمال
کا ”جائزہ“ لیتے ہوئے رسالے کے خانے پُر کرکے اپنے یہاں کے”شعبۂ اصلاحِ اعمال“کے
ذمے دار کوہرماہ کی پہلی تاریخ کو جمع کروانے کی ترغیب بھی اِرشادفرمائی نیز گھر
کے بعض افراد کی اچھی نیتوں پر حوصلہ افزائی فرماتے ہوئے دُعاؤں سے نوازا: آپ سب
دعوتِ اسلامی کے ”12دینی کام“ مل کرکرتے رہئے، اللہ پاک آپ
سب کو برکتیں عطافرمائے، اللّٰہ پاک!دونوں
جہاں کی بھلائیاں آپ سب کا مقدرفرمائے۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم
Under the supervision of
Dawat-e-Islami, a Madani Mashwarah of responsible Islamic sisters was conducted
in Division Montreal via Skype in previous days. Zayli Responsible Islamic
sisters had the privilege of attending this beneficial Madani Mashwara. Kabina
Nigran Islamic sister (Canada) shared important
points regarding the Kaarkardagi [performance]
of ‘8 Islamic activities’, ‘Madrasatul Madina Baalighaat’ and ‘Nay’k Am’aal’
carried out by Islamic sisters. Besides, she gave them the mindset of strengthening
Madani activities of Division Montreal and submitting the Kaarkardagi schedule
on time.