حضرت علامہ مولانا حافظ خورشید احمد خان صاحب کے انتقال
پر امیر اہل سنت کا تعزیتی پیغام
پچھلے دنوں حافظ ضیاء الدین کے ابو جان، سلطان خان
اور گلزار خان کی بھائی جان، حضرت علامہ مولانا حافظ خورشید احمد خان صاحب ایکسڈنٹ
کے بعد 26 صفر شریف 1441ھ بمطابق 4 اکتوبر 2021ء کو 49 سال کی عمر میں انتقال فرماگئے۔
اِنَّا
لِلہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْن ۔
انتقال
کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے مرحوم کے گھر والوں
سے تعزیت کی اور مرحومہ کو ایصالِ ثواب کرتے ہوئے دعائیں کیں۔
پیغام عطار!
مکتبۃ
المدینہ کی کتاب ”آخرت کے حالات“ صفحہ
نمبر107 پر اس طرح لکھا ہے : فرمانِ مصطفی
صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم ربِ کریم کے لئے ایک دوسرے سے محبت کرنے والے اس دن عرش کے سائے میں نور کے ممبروں پر ہوں گے
جس دن اس کے علاوہ کوئی سایہ نہ ہوگا دوسرے لوگوں پرگھبراہٹ طار ی ہوگی جب کہ یہ
بالکل نہیں گھبرائیں گے۔
سگِ مدینہ محمد الیاس عطار قادری رضوی عفی
عنہ
کی جانب سے السلام علیکم ورحمۃ اللہ
وبرکاتہ
مجھے یہ افسوس ناک خبر ملی کہ حافظ ضیاء الدین کے ابو جان، سلطان خان اور گلزار خان
کی بھائی جان، حضرت علامہ مولانا حافظ خورشید احمد خان صاحب ایکسڈنٹ کے بعد 26 صفر
شریف 1441ھ بمطابق 4 اکتوبر 2021ء کو 49 سال کی عمر میں انتقال فرماگئے۔
میں تمام
سوگواروں سے تعزیت کرتا ہوں اور صبر وہمت سے کام لینے کی تلقین!
یارب مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم حضرت علامہ مولانا حافظ خورشید احمد خان
صاحب کو غریقِ رحمت فرما، اے اللہ پاک ان کے تمام چھوٹے بڑے چھپے ظاہر جانے انجانے
گناہ معاف فرما۔ یا اللہ پاک انہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ نصیب فرما۔ یا اللہ ان کی قبر جنت کا باغ بنے رحمت کے
پھولوں سے ڈھکے، تاحدِ نظر وسیع ہوجائے۔ اے اللہ پاک ان کی قبر کی گھبراہٹ وحشت
اور تنگی دور فرما۔ مولائے کریم نورِ
مصطفیٰ کا صدقہ ان کی قبر تاحشر روشن رہے
جگمگاتی رہے۔ تیرے محبوب صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے ان کی قبر آباد رہے، یا اللہ پاک مرحوم کو
بے حساب مغفرت سے مشرف فرما کر جنت الفردوس میں اپنے پیارے حبیب صلی
اللہ علیہ وسلم
کا پڑوس نصیب فرما۔ یا اللہ پاک تمام
سوگواروں کو صبر جمیل اور صبر جمیل پر اجر جزیل مرحمت فرما۔ الہ العالمین میرے پاس جو کچھ ٹوٹے پھوٹے اعمال
ہیں اپنے کرم کے شایانِ شان ان کا اجر فرما۔ یہ سارا اجرو ثواب جناب رسالت ماب صلی اللہ علیہ
وسلم
کو عطا فرما۔ بوسیلہ خاتم النبیین صلی
اللہ علیہ وسلم
یہ سارا ثواب حضرت علامہ مولانا حافظ خورشید احمد خان صاحب سمیت سار ی امت کو
عنایت فرما۔ اٰمین بجاہ خاتم النبیین صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم
تمام سوگوار صبر و ہمت سے کام لیں اللہ پاک کی رضا
پر راضی رہیں، وسوسہ نہ پالیں جس کا وقت پورا ہوجاتا ہے وہ ایک منٹ بھی ایک سیکنڈ
بھی آگے پیچھے نہیں ہوسکتا بے شک جانے والوں کے لئے بے حساب مغفرت کی خوب دعائیں
کریں ڈھیرو ڈھیر ایصالِ ثواب کریں، صدقہ
جاریہ کے کام کریں، مگر بے صبری نہ کریں بے صبری کرنے سے جانے والے نے کب پلٹ کر
آنا ہے الٹا صبر کے ذر یعے ہاتھ آنے والا جنت کا خزانہ ہاتھوں سے نکل جاتا ہے خدا کی قسم کسی کی فوتگی کے مقابلے میں یہ بڑا نقصان ہے کہ جنت کا خزانہ ہا
تھوں سے چلا جائے، مرنا تو سب نے ہے موت تو سبھی کو آئے گی۔” کُلُّ نَفسٍ ذائقۃُ المَوت ہر جاندار نے
موت کا مزہ چکھنا ہے“ بہرحال یہ کہ صبر کرنا اپنی موت کو یاد کرنا ہے، دنیا سے جانے والے عبرت حاصل کرنا ہے، گویا دنیا
سے جانے والے یہ پیغام دیتے چلے جاتے ہیں۔
مرتے جاتے ہیں
ہزاروں آدمی عقل و نادان آخر موت ہے
بارہا علمی
تجھے سمجھا چکے مان یا مت مان آخر موت ہے
الموت، الموت،
الموت
الموت قدح کل نفس شاربوھا
موت ایک ایسا
جام ہے جسے ہر جاندار نے پینا ہے
ا لموت باب کل نفس داخلو ھا
موت ایک ایسا
دروازہ ہے جس میں سے ہر جاندار نے گزرنا ہے