19 رجب المرجب, 1446 ہجری
پچھلےدنوں I-8 سیکٹراسلام آباد میں اسلام آباد اور روالپنڈی ڈیف ایسوسی ایشن کی
جانب سے میلاد النبی ﷺکے سلسلے میں اجتماعِ میلادمنعقد ہواجس میں اسپیشل پرسنزسمیت
دعوتِ اسلامی کےاسپیشل پرسنزذمہ داران نے شرکت کی۔
اس موقع پر اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کےذمہ داراسلامی بھائیوں نےاس اجتماعِ پاک کی
اشاروں کی زبان میں ترجمانی کرتےہوئےوہاں موجود اسپیشل پرسنزکی تربیت ورہنمائی کی۔
اس اجتماعِ پاک میں رکن ِریجن اسلام آباد سیّد عمیر عطاری، رکن ِزون واہ کینٹ بدر عطاری،
میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز سیّد عمیر عطاری، اسلام آباد ریجن نابینا افراد سلمان عطاری اورمولانامدثرعطاری بھی شریک تھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)