علی
رضا عطاری کے گھر شہزادی کی ولادت ہوئی
امیر
اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اپنے آڈیو
پیغام کے ذریعے علی رضا عطاری سمیت سارے خاندان والوں کو مبارکباد دی اور مدنی منی
کانام رکھتے ہوئے دعاؤں سے نوازا اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
پیغام
عطار!
اولاد کو اچھائیاں سکھاؤ
حضرت امام بیہقی کی کتاب السنن الکبریٰ روایت نمبر 594 صحابی رسول حضرت
عبداللہ ابن مسعود رضی اللہُ عنہفرماتے ہیں: نماز کے معاملے میں بچوں پر توجہ دیا کروں اور
اپنی اولاد کو اچھے کاموں کی عادت ڈالو کہ
اچھائیاں عادت ڈالنے سے ہی آتی ہیں۔
سگِ مدینہ محمد الیاس عطار قادری رضوی عفی عنہ کی
جانب سے پیارے پیارے مدنی بیٹے علی رضا
عطاری کی خدمت میں السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ماشا اللہ الکریم شہزادی کی ولادت بہت بہت بہت مبارک ہو۔ علی رضا بیٹا صحابیہ کی نسبت سے صاحبزادی کا نام رکھتا ہوں ”عُثیلہ“ ۔ عُثیلہ کا معنی ہے ”شرف و بزرگی“ میں
آپ کو اپنے مدنی بیٹی کو اور سارے خاندان
کو مبارک پیش کرتا ہوں اور پیاری پیاری پھول جیسی بچی کو سلسلہ عالیہ قادریہ میں عطاریہ میں داخل کرتا ہوں۔
اللہ رب
العزت اس بچی کو آپ کے لیے اور ساری امت کے لیے باعث برکت بنائے۔ یارب المصطفی جل جلالہ وصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عُثیلہ عطاریہ کو درازیٔ عمر بالخیر عطا فرمائے،
یا اللہ پاک انہیں صحت راحتوں عافیتوں
عبادتوں ریاضتوں دینی خدمتوں بھری طویل زندگی عطا فرما۔ ر ب کریم انہیں ماں باپ کی
آنکھوں کی ٹھنڈک اور فرماں نبردار بنا۔ ر بِ کریم سار ے خاندان کے لئے سکون کا
باعث بنا، نیکی کی دعوت پھیلنے کا ذر یعہ بنا ۔ یا اللہ
پاک پیاری پیاری پھول جیسی بچی بڑی ہو کر
باعمل عالمہ دین اور مفتیہ اسلام اور دعوت اسلامی کی مخلص مبلغہ بنے۔
یا اللہ پاک ان کی امی کی کمزور ی دور ہو انہیں
طاقت دے ہمت دے راحت دے سلامتی دے ۔یا اللہ پاک انہیں نصیب ہو ، یا اللہ پاک ان کی نارمل لائف شروع
ہوجائے، تیر ی ہمت کے سائے میں تیری رضا والے کام کرنا شر وع کردیں، دین و دنیا کی
کام تیری رضا کے سائے میں کرنے والی بن جائیں۔ یا اللہ پاک ان کے ابو کو بھی راحتوں
صحتوں بھری زندگی عطا فرما اور ان کی روزی روزگار میں خیر وبرکت عطا فرمائے ۔
گھر کے تمام افراد کی خدمتوں میں عرض ہے کہ نمازوں
کی پابندی کرتے رہیں۔ گناہوں سے پاک سنتوں بھری زندگی گزار یں۔ دعوت اسلامی کے
دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہیں۔ خاندان کے تمام اسلامی بھائی اپنے چہرے پرتھوڑی کے نیچے ایک مٹھی داڑھی
سجائیں۔ داڑھی منڈانا اور ایک مٹھی سے گھٹانا حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام
ہے۔ معا ذا للہ
اب تک جس نے داڑ ھی منڈائی یا ایک مٹھی سے گھٹائی
ہو اس پر واجب ہے کہ فوراً توبہ کرے اور پکا عہد کر یں کہ نہ اب داڑھی کٹے نہ ایک
مٹھی سے گھٹے۔ مردوں کے لئے زلفیں رکھنا سنت
ہے۔ اللہ کریم کے پیارے پیارے آخری نبی
مکی مدنی محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کبھی آدھے مبارک کان تک کبھی پورے مبارک کان تک اور
کبھی مبارک کندھوں تک بال شریف بڑھائے ،
زہے نصیب اس سنت پر بھی عمل کی سعادت نصیب ہوجائے۔
یاد رہے کہ مرد کے لیے بالوں کو اتنا بڑھانا کہ
کندھوں سے نیچے پہنچ جائے حرام اور گناہ ہے جب کہ عورت کے لئے بالوں کو کاٹ کر
کندھے سے اوپر کرلینا حرام و گناہ ہے۔ اس
مسئلے کی مزید تفصیلات کے لیے فتاویٰ
رضویہ شریف جلد 21 صفحہ نمبر 600کا مطالعہ فرمائیں۔ ہر جمعرات کو اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ دعوت
اسلامی کے سنتوں بھرے اجتماع میں اول تا آخر شریک ہوں۔ وہیں رات بھی گزاریں، وہیں
سوئیں۔ تہجد کی سعادت حاصل کریں، رقت انگیز دعائے تہجد کی بھی
برکتیں لوٹیں۔
سنتیں سیکھنے سکھانے کے لئے ہرماہ کم از کم تین
دن مدنی قافلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ
سنتوں بھرا سفر اختیار کریں ۔ گھر کی تمام اسلامی بہنیں ہر بدھ کو دوپہر کے وقت ہونے والے دعوت اسلامی کے علاقائی سنتوں بھرے
اجتماع میں شروع سے آخر تک شریک ہوں گھر کے تمام ا فراد اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ
روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لے کر مکتبہ المدینہ کے نیک اعمال نامی رسالہ میں دیئے ہوئے خانے پُر کریں اور ہر ماہ
پہلی تاریخ کو اپنے یہاں کے دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے ذمہ دار کو جمع
کروائیں ان شا اللہ الکریم تقویٰ کا انمول
خزانہ ہاتھ آئے گا اور عشقِ رسول کے جھلکتے جام نصیب ہوں گے ہفتہ وار دینی رسالہ
ضرور پڑھا یا سنا کریں اگر پڑھ نہیں سکتے تو آڈیو میں سنا بھی جاسکتا ہے ۔
دعوت اسلامی کے اکلوتے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ کی اگربکنگ نہ کروائی تو 12 ماہ کے لئے کروالیں
اور عمر بھر یہ سلسلہ جاری رکھیں اور پڑھتے بھی رہیں معلومات کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ
ہاتھ آئے گا۔ان شا اللہ الکریم
مزید کم از کم ایک فرد کو 12ماہ کے لئے ماہنامہ
فیضانِ مدینہ کی بکنگ کروانے کے لئے تیار کیجئے اور ثواب کے حق دار بنیں، ہوسکے تو
پچیس سو روپے یا اس کے زیادہ کے دینی
رسائل مکتبۃ المدینہ سے خرید کر تقسیم
فرمادیجئے۔