19 رجب المرجب, 1446 ہجری
پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےاسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ
کےتحت عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں اسپیشل پرسنزکےذمہ داراسلامی بھائیوں
کی میٹنگ ہوئی جس میں مرکزی مجلس شوری ٰکے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے
اسپیشل پرسنز میں دینی کام کرنے کے حوالے
سے کارکردگی کا جائزہ لیا ۔
نگران شوریٰ نے جسمانی طور پر معذور عاشقان رسول
کی سہولت کےلئےتمام مدنی مراکز میں ریمپ بنوانے،اسپیشل وضو خانے، استنجاخانے اور
ان کے لئےہر مدنی مرکز میں ویل چئیر رکھوانے کے حوالے سے اہم نکات پرتبادلۂ خیال کیا۔
نگرانِ شوریٰ کامزیدکہناتھا کہ دعوتِ اسلامی نے
اب تک تقریباً 500 اسپیشل پرسنز کو ملازمت دی ہوئی ہے اورانشاءاللہ عزوجل مزید
اسپیشل پرسنز کو ملازمت کے مواقع دیئےجائیں گے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)