31اکتوبر
2019ء کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے
ہفتہ وار اجتماع میں فیاض احمد (منسٹر لوکل گورنمنٹ) اور خدا
بخش گھنیو (SHO) کی
آمد ہوئی۔ ذمّہ داران نے انہیں خوش آمدید
کہااور دعوت اسلامی کی دنیابھر میں جاری
دینی خدمات کے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے مدنی کاموں میں تعاون کرنے کے حوالے سے
ذہن دیا۔
دعوت
اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت ذمّہ داران نے 31اکتوبر 2019ء کو پنجاب میں مختلف
عہدیداران سے ملاقاتیں کیں اورانہیں دعوت
اسلامی کی دنیابھر میں جاری دینی خدمات کے متعلق آگاہی فراہم کی اور مدنی کاموں
میں تعاون کرنے کا ذہن دیا۔ ذمّہ داران نے انہیں مکتبۃ المدینہ کی کتاب”نماز کے احکام “ اور مدنی رسائل تحفے میں دیئے۔چند عہدیداران کے نام یہ ہیں: عبدالقادر
قمر بلوچ (P.S.O ٹو I.G
پنجاب)، ڈاکٹر احمد افنان (ریجنل ڈائریکٹر اینٹى کرپشن
لاہور)، محمد عمران بشیر وڑائچ (ڈپٹى سیکرٹرى
اسٹیبلشمنٹ پنجاب)، ارشد منظور بزدار (ایڈیشنل سیکرٹرى ہوم چائنیز
پروٹیکشن پنجاب)، محمد حسن
رضا خان (اسسٹنٹ I.G ایڈمن اینڈ ڈسپلن
پنجاب)، رانا طاہر رحمان خان (اسسٹنٹ I.G
ٹریننگ پنجاب)
دعوت
اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت ذمّہ داران نے 31اکتوبر 2019ء کو پسرورمیں میاں عارف (S.H.O) سے
ملاقات کی اورانہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیاا ور 12ربیع الاوّل
1441ھ کی شب ہونے والے اجتماع میلاد کی دعوت دی اور اجتماع کی سیکورٹی کے
حوالے بات چیت کی۔
دعوت
اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت ذمّہ داران نے بلوچستان کے شہر سبی میں میر محمد انور بھٹو(گورنمنٹ
کنٹریکٹر)سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش
کرتے ہوئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی دعوت دی ۔ذمّہ داران نے انہیں مدنی
رسائل اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں دیا۔
دعوت اسلامی
کی مجلس رابطہ کےذمّہ داران نے 30اکتوبر2019ء کو بلوچستان کے علاقے سبی میں منیر
احمد سومرو (اسسٹنٹ کمشنر سبی) سے ملاقات کی اور انہیں دعوت
اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کے وزٹ کی دعوت دی اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں
پیش کیا۔(رپورٹ: محمدقربان عطاری ، نگرانِ مجلس رابطہ)
دعوت
اسلامی کی مجلس رابطہ کےذمّہ داران
نے 30اکتوبر2019ء کومیانوالی میں شاہد
نثار اکبر(S.H.O ) سے
ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے مدنی مرکزفیضانِ مدینہ میانوالی
میں ہفتہ وار اجتماع اور جمعہ کی سکیورٹی کے حوالے سے بات چیت کی۔بعدازاں ذمّہ
داران نے تھانہ سٹی کے اطراف علاقائی دورہ بھی کیا جہاں علاقے کے اسلامی بھائیوں
کو نیکی کی دعوت دی ۔(رپورٹ: محمدقربان عطاری ، نگرانِ مجلس رابطہ)
دعوت اسلامی
کی مجلس رابطہ کےذمّہ داران نے 30اکتوبر2019ء کو کراچی کے علاقے کورنگی میں مختلف شخصیات
سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئےماہ ربیع الاوّل
1441ھ میں ہونے والے مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔ذمّہ داران نے انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش
کیا۔شخصیات کے نام یہ ہیں:شہریار گل میمن (A.D.C)
،ارشد وارث (A.C کورنگی )
،عباس میمن ، مختیار احمد میمن (S.S.Pٹریفک)
،عبدالطیف
(S.S.Pکورنگی)
،فیصل
عبداللہ (D.I.Bانچارج)۔
(رپورٹ: محمدقربان عطاری ، نگرانِ مجلس رابطہ)