
دعوتِ اسلامی کی مجلسِ رابطہ کے تحت
ذمہ داران نے ساؤتھ سینٹرل زون کراچی میں شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوتِ
اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے
دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے اور جلوسِ میلاد میں شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی نیز جلوس میلاد کی سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کے متعلق اہم امور پر
مشاورت کی۔ چند شخصیات کے نام یہ ہیں: ٭طفرحان غنی (ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ سینٹرل) ٭حسان طارق( اسسٹنٹ کمشنر گلبرگ ) ٭عبدالستار بھٹو (ڈی ایس پی نیو کراچی) ٭عارف اسلم راؤ (ایس ایس پی سینٹرل) ٭ عمران معبود(انچارج ڈ سٹرکٹ سینٹرل)



دعوت اسلامی
کی مجلس رابطہ کے ذمّہ داران نے 4نومبر 2019ء کوگجرات میں اقبال چیمہ (چیف آفیسر) اور
خاور توقیر اشرف (انسپکٹر سیکورٹی انچاچ ڈسڑکٹ) سے ملاقات
کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے ماہ ربیع النور شریف 1441ھ میں
ہونے والے مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی
دعوت دی اور اجتماع میلاد اور جلوس میلاد کی سیکورٹی اور راستے کی صفائی کے حوالے سے اہم امور پر
کلام ہوا۔ (رپورٹ: محمد قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)

دعوت
اسلامی کی مجلس رابطہ کےتحت4نومبر 2019ء کو ملک امتیاز محمود اعوان (ایس
پى انویسٹى گیشن سرگودھا) کی رہائش گاہ پر اجتماع میلاد کا
سلسلہ ہواجس میں مختلف سیاسی وسماجی شخصیات اور اہلِ خانہ نے شرکت کی۔مبلغ دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان
کیا اور شب بارہویں1441ھ کو صبح بہاراں کے
سلسلے میں ہونے والےاجتماع میلاد اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:
محمد قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)






دعوت
اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت ذمّہ داران نے 4نومبر 2019ء کو سیالکوٹ میں تھانہ نیکا
پورہ کے S.H.O عمران سلطان سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے امام علی الحق گراؤنڈ میں ہونے والے اجتماعِ
میلاد کی سیکورٹی کے حوالے سے بات چیت کی اور جلوس میلاد میں شرکت کرنے کی دعوت
دی۔ ذمّہ داران نے انہیں ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا ۔(رپورٹ:
محمد قربان عطاری، نگران مجلس رابطہ)

دعوت
اسلامی کی مجلس رابطہ کے تحت 4نومبر 2019ء کو ذمّہ داران نے سندھ سیکریٹریٹ کادورہ کیا جہاں
انہوں نے غلام حسين عباسی (سیکشن آفیسر ہوم ڈیپارٹمنٹ) اور عبدالقادر
مشوری (سیکشن آفیسر ہوم ڈیپارٹمنٹ) سے ملاقات
کی اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے ماہ ربیع النور شریف 1441ھ میں ہونے والے مدنی
مذاکرے میں شرکت اور قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔ذمّہ داران نے انہیں ”صبح
بہاراں “ رسالہ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ: محمد قربان عطاری، نگران مجلس
رابطہ)