9 ربیع ُالآخر , 1442 ہجری

: : :
(PST)

دعوت اسلامی کی مجلس ازدیاد حب کے تحت 6 نومبر 2020ء بروز جمعۃ المبارک بھابڑا شریف تحصیل کوٹ مومن ضلع سرگودھا میں مدنی حلقہ برائے ایصالِ ثواب ہوا جس میں نگران زون مولانا عنصر خان عطاری مدنی ، نگران کابینہ مولانا سیف اللہ عطاری مدنی، اراکین زون قاری محبوب رضا عطاری ، فضیل رضا عطاری مدنی ، سبطین رضا عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

ایصالِ ثواب مدنی حلقہ ہوا جس میں ذمہ داران دعوت اسلامی نے حاضرین کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے مرحومین کو ایصال ثواب کرنے کے متعلق مدنی پھول دیئے اور زندگی کے مختلف شعبہ جات میں مصروف عمل عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی کی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے مجلس ازدیاد حب کا تعارف پیش کیا اور اس مجلس کے تحت منعقد ہونے والے مختلف ایصال ثواب اجتماع سے آگاہ کیا۔(رپورٹ: فضیل رضا عطاری رکنِ زون بھلوال مجلس مدنی چینل عام کریں)


دعوت اسلامی کی مجلس ازدیادحب کے تحت 27ستمبر2020ءبروز اتوار فاروق آباد کابینہ میں مدنی حلقہ ہوا  جس میں ڈویژن نگران غلام مصطفیٰ عطاری،رکن کابینہ مجلس ازدیاد حب عبدالرشید انجم عطاری سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی محمد انور عطاری مجلس ازدیادحب لاہور جنوبی زون ذمہ دار نے حاضرین کو ایصالِ ثواب کا ذہن دیتے ہوئے

خیرخواہی و بھلائی کے موضوع اور اپنے مرحومین کو ایصالِ ثواب کرنے پر مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ:غلام جیلانی عطاری مجلس مدنی قافلہ فاروق آباد کابینہ)


دعوت اسلامی کی مجلس ازدیادحب کے نگران محمد شاہد عطاری نے  مدنی کاموں کے سلسلے میں اوکاڑہ زون کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے مختلف دکاندار اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی ۔ نگران مجلس نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور اوکاڑہ زون میں ام عطار رحمۃ اللہ علیہا کے ایصال ثواب کے لئے اجتماع منعقد کروانے کا ذہن دیتے ہوئے مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: لیاقت علی عطاری، نگران کابینہ مجلس ازدیادحب)


حاجی منیر احمد عطاری،محمد جمیل اور ان کی اہلیہ اور  حاجی شفیق احمد کے والدین سمیت دیگر مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے آج رات 9:30 بجے Facebookپر liveایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس اجتماع پاک میں خصوصی بیان مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔

اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

https://www.facebook.com/Majlis-Izdiyad-e-Hub-112546597172843


دعوت اسلامی کی مجلس ازدیادحب کے تحت 22جولائی 2020ء بروز بدھ علاقہ سچاسودا فاروق آباد میں ایصال ثواب مدنی حلقے کا اہتمام ہوا جس میں ناظم جامعۃ المدینہ نوید مدنی،ناظم مدرستہ المدینہ قاری عمران عطاری،مجلس مدنی بستہ زون ذمہ دار محمد سلمان عطاری،مفتش مدنی بستہ غلام جیلانی عطاری سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی رکن کابینہ مجلس اذدیادحب عبدالرشید انجم عطاری نے مسلمان کی خیر خواہی کے موضوع پر بیان کیا اور گزشتہ روز انتقال کر جانے والےغلام جابر عطاری کے لئے بالخصوص اور بالعموم تمام مسلمانوں کے لئے فاتحہ و ایصالِ ثواب کیا۔(رپورٹ: مفتش مدنی بستہ غلام جیلانی عطاری)


دعوتِ اسلامی کی  مجلس ازدیادِ حب کے تحت 8 مارچ کو پنجاب کے شہر واربرٹن فاروق آباد کابینہ میں ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ اجتماع میں نگرانِ مجلس ازدیادِ حب حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

اجتماع کے اختتام پر امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ہمشیرہ اور رکنِ شوریٰ حاجی اظہر عطاری کے بڑے بھائی سمیت امت مرحومہ کے لئے خصوصی دعاوں کا سلسلہ بھی ہوا۔ 


دعوتِ اسلامی کی مجلس ازدیادِ حُب کے تحت 10مارچ2020ء بروز منگل سعد سٹی اوکاڑہ میں مبلغِ دعوتِ اسلامی مرحوم محمد افضال عطاری کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں نئے و پرانے اسلامی بھائی و دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ مجلس ازدیادِ حُب محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئےشرکا کو مدنی کام کرنے کا ذہن دیا اور مرحوم کے لئے دعائے خیر کی۔ 


دعوت اسلامی کی مجلس ازدیادحب کے تحت 24 جنوری2020ء بروز جمعہ ریجن ملتان کے ڈیرہ غازی خان کابینہ میں ایصال ثواب اجتماع ہوا جس میں نئے اور پرانے اسلامی بھائیوں اور مرحومین کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ مبلغ دعوت اسلامی نے آخرت کی تیاری کے موضوع پر بیان کیا ۔(رپورٹ: محمداقبال عطاری رکن ریجن مجلس ازدیادحب ملتان ریجن)


مجلس ازدیادحب کے تحت خانیوال میں مرحومین کے لئے ایصال ثواب اجتماع 

Mon, 20 Jan , 2020
310 days ago

امیرِ اہلِ سنت علامہ الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ترغیب پر مجلس ازدیادحب کے تحت مرحومین کے لئے 17 جنوری بروز جمعہ ملتان ریجن کی خانیوال کابینہ میں ایصال ثواب اجتماع منعقد ہوا جس میں کم وبیش 650 اسلامی بھائیوں اور شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگران کابینہ محمد بہادر عطاری نے اجتماع میں شریک نئے اور پرانے اسلامی بھائی اور مرحومین کے عزیز و اقارب کے درمیان قبر کی ھولناکیاں اور فکر آخرت کے موضوع پر بیان کیا اور آخرت کی تیاری کے حوالے سے ذہن دیا ۔ (رپورٹ: محمداقبال عطاری رکن ریجن مجلس ازدیادحب ملتان ریجن)


دعوتِ اسلامی کی مجلس ازدیادحب کے تحت 11جنوری2020ء بروز ہفتہ مغل آباد معصوم شاہ روڈ ملتان میں تین دن کے قافلہ میں نگران مجلس ازدیادحب محمد شاہد عطاری اور رکن ملتان ریجن ازدیادحب محمد اقبال عطاری اور رکن زون ازدیادحب ڈیرہ غازی خان محمدعابد عطاری نے شرکت کی اور مدنی حلقہ لگایا جس میں 12مدنی کاموں کے حوالے سے ترغیب دلائی گئی ۔ (رپورٹ:محمداقبال عطاری، ازدیادحب ملتان ریجن)


دعوتِ اسلامی کی مجلس ازدیادِ حب کے تحت گزشتہ دنوں لاہور شمالی زون میں مختلف اسلامی بھائیوں کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں پُرانے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگرانِ مجلس حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے اجتماع کی مدنی  تربیت بھی فرمائی۔(رپورٹ:نصیر عطاری، مجلس ازدیادِ حب)


دعوت اسلامی کی مجلس ازدیاحب کے تحت  9دسمبر 2019ء کواورنگی ٹاؤن کابینہ میانوالی کالونی میں قافلہ اجتماع ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔مبلغ دعوت اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ایک ماہ کے قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر 22اسلامی بھائیوں نے قافلے میں سفر کرنے کے لئے مکمل نیت کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد نصیر عطاری،مجلس ازدیادحب)