دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کےزیراہتمام گزشتہ دنوں میانوالی زون کی ڈویژن دوآبہ میں تربیتی سیشن کاانعقادہواجس میں رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسۃ المدینہ بالغات کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیا اور مزید بہتری لانےکےحوالے سے اپڈیٹ نکات بتائے نیز تفتیشی جدول کےحوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے طالبات کےساتھ خوش اسلوبی سے پیش آنے اور ان کو نماز وطہارت کےمسائل سکھانے کاذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اسی طرح سیشن کےاختتام پرایک اسکول ٹیچر اور ان کی طالبات کےساتھ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔ مبلغہ دعوتِ اسلامی نے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا مختصر تعارف پیش کرتےہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیااور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیز انہیں ذیلی حلقہ مشاورت کی ذمہ داری بھی دی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں   نارووال زون لاہور میں تربیتی سیشن منعقد ہواجس میں مدرسات اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو جدول پر عمل کرنے اچھےاخلاق اپنانےکےحوالے سے ذہن سازی کی اور دینی کاموں میں عملاً شامل ہونے کی ترغیب دلائی نیز شعبے میں بہتری لانےکےحوالے سے نکات بتائےجس پر مدرسات نے ان نکات پر عمل کرنے کی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت گوجرانوالہ زون میں 3ماہ پر مشتمل کورس بنام ’’ فیضان تجوید و قراٰن ‘‘ مکمل ہواجس میں 9طالبات نے داخلہ لیا ۔

اس کورس میں مُدرسہ اسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی قاعدہ اور ناظرہ قراٰن پاک کی تعلیم دی اور دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نےمتفرق دینی کام کرنےکےحوالے سے تربیت کی ۔

کورس کےاختتام پر ساری طالبات کےٹیسٹ کاسلسلہ ہواجس میں تمام طالبات نے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی اور مدرسۃ المدینہ بالغات میں قراٰنِ پاک کی تعلیم دینے کی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے شیر پاؤ میں مدارس کے افتتاح کے حوالےسے وزٹ کاسلسلہ ہوا  جس میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدارس کے افتتاح کے لئےمختلف مقامات کاوزٹ کیا اور مدارس کےلئے جگہوں کی تعین کیں نیزمدارس میں پڑھانے کے لئے مدرسات کی چیکنگ ٹیسٹ کے لئے 2اسلامی بہنوں کو ہدف دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں جُمعہ گوٹھ لانڈھی کابینہ کراچی میں تربیتی  سیشن کاانعقاد ہوا جن میں مدرسات اور طالبات نے شرکت کی ۔

کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدارس المدینہ بالغات کا جائزہ لیا۔ جائزے کے دوران مدرسۃ المدینہ بالغات کی فائلز اور رجسٹرز چیک کئے نیز تکمیلی جدول فارم سمجھایا اور مدارس میں گرین اسکارف کو مضبوطی سے رائج کرنے کا ذہن دیا ۔ساتھ ہی طالبات کو سنتوں بھرے اجتماع اور علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر مدرسات اور طالبات نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں لانڈھی کابینہ کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کی زون، کابینہ اور ڈویژن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مدارس میں تعلیمی نظام مضبوط کرنے، تفتیش و جائزہ کارکردگی کو مضبوط بنانے اور مدارس میں اضافہ کرنے کے متعلق اہم نکات دئیے نیز ان نکات کو عملی جامہ پہنانےکےاہداف بھی دیئے اور سالانہ ڈونیشن کارکردگی میں نمایاں کارکردگی پر اسلامی بہنوں کو تحائف بھی دئیے۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں محمود آبادکابینہ کراچی میں مدنی مشورےکاانعقاد ہو اجس میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی مدرسات نےشرکت کی ۔

کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے’’ قراٰن پاک کی اہمیت ‘‘ کےموضوع پر بیان کیا اوراسلامی بہنوں کی سابقہ کار کردگی کاجائزہ لیتے ہوئےشعبہ میں بہتری کےحوالےسے نکات بتائےنیز زون کی طرف سے ملنےوالے مدنی پھول مدرسات کوسمجھائےجس پرمدرسات نے تعلیمی معیار کو مضبوط کرنے کے حوالے سے اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات  کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی لانڈھی کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں مدرسۃالمدینہ بالغات کی زون ، کابینہ اورعلاقائی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں اور مدرسات نےشرکت کی ۔

مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں اور مدرسات کی اخلاقی تربیت کرنے کےساتھ ساتھ انہیں بروقت کارگردگی دینے کا ذہن دیا گیا نیز ایک مُدرسَّہ کو کیسا ہونا چاہیئےاس حوالے سے بھی مدنی پھول دئیے اور تمام مدرسات کو ٹیسٹ پاس کرنے کی ترغیب بھی دلائی ۔آخر میں زون ذمہ دار اسلامی بہن نے سالانہ ڈونیشن کی بہتر کارگردگی پر علاقائی مشاورت کی ذمہ داراسلامی بہنوں کو تحائف دیئے۔


کورنگی کراچی میں ایک  نئے مقام پر مدرسۃالمدینہ بالغات کاافتتاح 

Mon, 21 Jun , 2021
3 years ago

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کورنگی کراچی میں ایک نئے مقام پر مدرسۃالمدینہ بالغات کا افتتاح ہوا اور اسی سلسلے میں اجتماعِ ذکرونعت بھی منعقد ہوا۔

مدرسۃ المدینہ بالغات کی کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’قراٰن پاک کی اہمیت ‘‘کےموضوع پر بیان کیا نیز اسلامی بہنوں کو تجوید سے قراٰن پاک پڑھنے کی ترغیب دلائی اس کے بعد اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ مدرسۃالمدینہ بالغات میں ایڈمیشن لینے کی نیتیں کیں ۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے زیر اہتمام کورنگی کراچی میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں مدرسۃالمدینہ بالغات کی مدرسات اور علاقائی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدرسۃالمدینہ بالغات کی ڈویژن مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ہدف بنا کر کام کرنے کی اہمیت بتائی اور دینی کاموں میں بہتری لانےکے حوالے سے نکات بتائے نیز کارکردگی میں اضافہ کرنے کاذہن دیا جبکہ اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئے سالانہ ڈونیشن کی اچھی کارکردگی پر مدرسات کو تحائف بھی دئیے ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کےتحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 1 میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں زون کابینہ اور ڈویژن مشاورت کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ ترقی کی اہمیت ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور مدرسات کو ٹیسٹ پاس کروانے، مدارس میں جائزے تفتیش کا نظام بہتر کرنے بالخصوص انتظامی امور کے معاملات کو بہتر کرنے کے حوالے سے نکات دیئے ۔

اسی طرح جو اسلامی بہنیں مدنی قاعدہ وناظرہ ٹیسٹ پاس کرچکی ہےان کی لسٹ تیار کرنے اور جون 2021ء میں ہر ڈویژن میں نئے مدارس کھولنے کا ہدف دیا جبکہ مدنی مشورے کے آخر میں کابینہ اور ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں کو ڈونیشن کی اچھی کارکردگی پر تحائف بھی پیش کئے۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں لاڑکانہ کابینہ میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں مدرسات اور شعبہ بالغات کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے دینی کاموں میں ترقی کے حوالے سےنکات بتائے اور ’’مدرسہ کو کیسا ہونا چاہیئے‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور مدرسات کووقت پر کارکردگی دینے کاذہن دیا جبکہ مدرسے کے نظام کو مضبوط بنانے کےحوالے سے نکات بتائے نیز مدرسۃالمدینہ بالغات کاجدول بنانے اور طالبات میں دینی کاموں کا جذبہ پیدا کرنے ان میں پڑھانے کا جذبہ پیدا کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ گھر مدرسہ کا آغاز کرنے کا بھی ذہن دیا جس پر مدرسات نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔