دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کےتحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون 1 میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں زون کابینہ اور ڈویژن مشاورت کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ ترقی کی اہمیت ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور مدرسات کو ٹیسٹ پاس کروانے، مدارس میں جائزے تفتیش کا نظام بہتر کرنے بالخصوص انتظامی امور کے معاملات کو بہتر کرنے کے حوالے سے نکات دیئے ۔

اسی طرح جو اسلامی بہنیں مدنی قاعدہ وناظرہ ٹیسٹ پاس کرچکی ہےان کی لسٹ تیار کرنے اور جون 2021ء میں ہر ڈویژن میں نئے مدارس کھولنے کا ہدف دیا جبکہ مدنی مشورے کے آخر میں کابینہ اور ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں کو ڈونیشن کی اچھی کارکردگی پر تحائف بھی پیش کئے۔