دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں فیصل آباد ریجن کی ساہیوال زون اور پاکپتن زون میں مدنی مشوروں کاانعقادہوا جن میں زون تا ذیلی سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبےسے متعلق دینی کاموں میں بہتری لانےکےحوالے سے اپڈیٹ نکات سےآگاہ کیااور مُدرِّسہ کے جدول کو سمجھانے کے ساتھ ساتھ مزید نیو مدرسات تیار کرنے کا ہدف دیا نیزاطراف کابینہ میں موجود مدارس کےجدول سےمتعلق مدنی پھول دیئے اور نیو مدارس کے آغاز کےلئے بھی ا ہداف دیئےجبکہ درجوں میں تفتیش کرنے اور طالبات کی پرسنل فائل تیار کروانے کا ذہن دیا نیز سند امتحان دلوانے کےحوالےسے بھی مدنی پھول دیئے۔ اس کے علاوہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں مدرسۃ المدینہ بالغات کے درجے لگوانے کا ہدف دیا۔

اسی طرح مدرسۃ المدینہ بالغات ذمہ داراسلامی بہنوں کو بالغات اور کورس کے درجوں پر ناظمات اور مفتشات مقرر کرنے کا ذہن دیا جس پر ہاتھوں ہاتھ ذمہ داراسلامی بہنوں اور مدرسات نے اس کے لئے خود کو پیش کیا ۔


کراچی ساؤتھ زون 1 سائٹ ایریا کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد

Sat, 26 Jun , 2021
2 years ago

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کےتحت  گزشتہ دنو ں کراچی ساؤتھ زون 1 سائٹ ایریا کابینہ میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں زون تا ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان مشاورت ذمہ دار اور کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبے میں بہتری لانے کے حوالے سے متفرق نکات سمجھائے اورسابقہ کارکردگیوں کا فالو اَپ کیا نیز تعلیمی معیار کو مزید مضبوط کرنے کا ذہن دیتےہوئے ہر ماہ کار کردگی وقت مقررہ پر جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔ ہر ماہ نئے مدارس کا آغاز کرنےکاہدف دیانیز پابندی سے مدارس کے جائزے و تفتیش کرنے کے حوالے سے فالو اپ کرنے کا بھی ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کےتحت  گزشتہ دنو ں میمن گوٹھ کابینہ کے شیڈی گوٹھ میں ہونے والے کورس کے درجےمیں تربیتی سیشن کاانعقادہوا جس میں پاکستان کورسز مشاورت کی ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کےجدول کا جائزہ لیااور تربیتی نکات بتائے ۔

بعد میں بذریعہ اسکائپ حیدرآباد ریجن کی سالانہ کورسز کی مدرسات کے ساتھ مدنی مشورے کاسلسلہ ہو اجس میں پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نےمدنی قاعدہ کورس کے رزلٹ اجتماع اور ناظرہ قراٰن کورس کے حوالے سے نکات بتائےاس کے علاوہ دینی حلقے میں شرکت کرنے اور انفرادی کوشش کرنے کےفوائد بتاتے نیز دیگراسلامی بہنوں کو انفرادی کوشش کرکے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کروانے کاذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام کراچی لانڈھی کابینہ ڈویژن جمعہ گوٹھ میں کابینہ مشاورت مدرسۃالمدینہ بالغات نے مدارس المدینہ بالغات کا جائزہ لیا۔

اس دوران مدارس المدینہ بالغات میں طالبات کی تفتیش کی، قراٰن پاک کی تجوید پر مدنی پھول دئیےاور غیر حاضریوں پر توجہ دلائی، ساتھ ہی طالبات کو اخلاقی لحاظ سے مدنی پھول دئیےجس پر طالبات نے ہاتھوں ہاتھ اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی ریجن لانڈھی کابینہ کے ڈویژن کورنگی ساڑھے پانچ میں کابینہ مشاورت شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہن  نے مدنی قاعدہ کورس کے درجے کا جائزہ لیا۔

اس دوران درجے میں ”قراٰن ِپاک کی اہمیت“ کے موضوع پر بیان کیا اور طالبات کو مدرستہ المدینہ بالغات پڑھانے کا ذہن دیا۔

کابینہ مشاورت شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات ذمہ دار اسلامی بہن نے دینی حلقے میں بھی شرکت کی اور آخر میں شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے حوالے سے علاقہ اور ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ مدنی مشورہ بھی کیا۔


کراچی ساؤتھ  زون 1محمودآباد کابینہ ڈویژن منظور کالونی میں 3 مدارس المدینہ بالغات کا دورہ

Sat, 26 Jun , 2021
2 years ago

دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مدرسۃ المدینہ بالغات کی زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن  نے کراچی ساؤتھ زون 1محمودآباد کابینہ ڈویژن منظور کالونی کے 3 مدارس المدینہ بالغات کا وزٹ کیا ۔

اس دوران زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے جدول چیک کیا اور فائلز چیک کیں نیز مدرسات کو مدنی پھول سمجھائے اور جدول پر مضبوطی سے عمل کرنے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی لیاری کابینہ کے علاقے کھڈا مارکیٹ کے بقیع مدرسۃ المدینہ بالغات کے درجوں کا جائزہ ہوا جس میں شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کی کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسے کا جائزہ لیا اور مدرسات کے ہمراہ مدنی مشورہ کیا۔

شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کی کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور تعلیمی معیار میں مزید نکھار پیدا کرنے اور شعبے کو مضبوط بنانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  پاکپتن زون بنگہ حیات کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں سمیت4 مدرسات نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی وقت پر دینے ، اپنے شعبےپر توجہ دینےاور ہدف والے رسالہ کی کارکردگی بہتر کرنے کی ترغیب دلائی۔ مدرسات نے ہدف کو پورا کرنے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں میانوالی زون میں بذریعہ کال ماہانہ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں مدرسۃالمدینہ بالغات کی زون ذمہ دار نے کابینہ ذمہ داراسلامی بہن کےساتھ باہم دینی کاموں پر تبادلہ خیال کیا۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نےشعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت گھریلوصدقہ بکس رکھوانے اور رسید فِل کرنے کا طریقہ سمجھایا نیز کارکردگی جدول پر عمل کرنےاور کارکردگی جدول وقت پر جمع کروانے سے متعلق مدنی پھول دیئے جبکہ ڈویژن وائز شعبے میں تقرری کرنے اور ہفتہ وار رسالے کا مطالعہ کرنے کا ہدف بھی دیاجس پراسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کےزیراہتمام گزشتہ دنوں میانوالی زون کی ڈویژن دوآبہ میں تربیتی سیشن کاانعقادہواجس میں رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسۃ المدینہ بالغات کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیا اور مزید بہتری لانےکےحوالے سے اپڈیٹ نکات بتائے نیز تفتیشی جدول کےحوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے طالبات کےساتھ خوش اسلوبی سے پیش آنے اور ان کو نماز وطہارت کےمسائل سکھانے کاذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

اسی طرح سیشن کےاختتام پرایک اسکول ٹیچر اور ان کی طالبات کےساتھ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔ مبلغہ دعوتِ اسلامی نے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا مختصر تعارف پیش کرتےہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیااور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیز انہیں ذیلی حلقہ مشاورت کی ذمہ داری بھی دی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت گزشتہ دنوں   نارووال زون لاہور میں تربیتی سیشن منعقد ہواجس میں مدرسات اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو جدول پر عمل کرنے اچھےاخلاق اپنانےکےحوالے سے ذہن سازی کی اور دینی کاموں میں عملاً شامل ہونے کی ترغیب دلائی نیز شعبے میں بہتری لانےکےحوالے سے نکات بتائےجس پر مدرسات نے ان نکات پر عمل کرنے کی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے تحت گوجرانوالہ زون میں 3ماہ پر مشتمل کورس بنام ’’ فیضان تجوید و قراٰن ‘‘ مکمل ہواجس میں 9طالبات نے داخلہ لیا ۔

اس کورس میں مُدرسہ اسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی قاعدہ اور ناظرہ قراٰن پاک کی تعلیم دی اور دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں نےمتفرق دینی کام کرنےکےحوالے سے تربیت کی ۔

کورس کےاختتام پر ساری طالبات کےٹیسٹ کاسلسلہ ہواجس میں تمام طالبات نے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی اور مدرسۃ المدینہ بالغات میں قراٰنِ پاک کی تعلیم دینے کی نیتوں کااظہارکیا۔