دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃالمدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کے تحت کراچی ریجن کا ماہانہ مدنی مشورہ ادریس گارڈن کراچی میں منعقد ہواجس میں شعبے کی زون مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدرسۃالمدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) میں اضافہ کرنےکے حوالےسےاہداف دیئے نیز اسلامی بہنوں کی طرف سےکئےگئےسوالات کےجوابات دیئے اور جون2021ء میں نیو مدارس المدینہ کھلنے پر تحائف بھی دیئے ۔مزیدہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی ۔


دعوت ِاسلامی کےشعبہ مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کے تحت گوادر زون حب اور لسبیلہ کابینہ میں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں حب اور لسبیلہ کابینہ کی کابینہ اور ڈویژن سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے احساس ذمہ داری کے ساتھ کام کرنے کےحوالےسےاسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی اور مدرسۃ المدینہ کے تعلیمی نظام کو بہتر بنانےسےمتعلق نکات بتائے نیز طالبات کو دعوتِ اسلامی کے دینی کام سکھانے کا ذہن دیا اور مدنی مذاکرہ پابندی کے ساتھ دیکھنے/ سننے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔


الحمد الله عزوجل! دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ (اسلامی بہنوں کے لئے) کے تحت پاکستان کی مختلف کابینہ میں 6 ماہ کے ناظرہ قراٰن کورس کے124 درجات جبکہ آن لائن 57 درجوں کا آغاز ہوگیا ہے ۔

اس کورس میں تجوید کے ساتھ مدنی قاعدہ و قراٰن پاک پڑ ھانے کے ساتھ ساتھ فرض علوم وضو، غسل اورنماز کے مسائل بھی سکھائے جائیں گے جبکہ کتاب رہنمائے مُدرسین سے تدریس کی تربیت بھی کی جائےگی ۔


شعبہ مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کے زیر اہتمام اوکاڑہ زون میں مدنی مشورہ 

Thu, 29 Jul , 2021
3 years ago

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اوکاڑہ زون میں مدنی مشورہ ہواجس میں اوکاڑہ کابینہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

زون ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور ماتحت سے رابطے میں رہنے باہمی رابطوں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیانیز وقت پر کارکردگی پیش کرنے اور اپنے شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے کی ترغیب دلائی ۔ اپنے شعبے کے مدنی پھولوں کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃالمدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کے تحت کوئٹہ زون کی قلات کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں مدرسۃالمدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کی ذمہ داروطالبات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نےمدنی قاعدہ کورس کرنے والی اسلامی بہنوں کے ٹیسٹ لئے نیز کامیاب مدرسات کو مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) پڑھانے اور مختلف دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے، رہائشی کورسز کرنے کا ذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ دینی کام کرنے فرض علوم کورس کرنے اور دوسروں کو سکھانے کی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کےلئے) کے تحت پاکستان بھر کی ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ ہواجس میں تمام ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ نرمی‘‘ کے موضوع پر بیان کیااور شعبے میں بہتری لانے کے حوالےسے متفرق نکات سمجھائے نیزسابقہ کارکردگی کافالو اَپ کیا اور مفتشات میں اضافہ کرکے تفتیشی نظام ہر زون میں مضبوط بنانے کا ذہن دیا۔مزید ہر ماہ نئے مدارس کا آغاز کرنے اورریجن تا علاقہ میں پابندی سے مدارس کے جائزے و تفتیش کرنے کے حوالے سے اہداف دیئےجس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


  دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ (اسلامی بہنوں کے لئے)کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اوکاڑہ زون میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں مدرسۃ المدینہ بالغات کی کابینہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن زون ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی موجودہ کارکردگی کا سابقہ کارکردگی سے تقابل کیااور مدرسہ کی کارکردگی کو بہتربنانے نیز ہر ہر ذیلی حلقے میں بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کامدرسۃ المدینہ کھولنے کا ہدف دیا ۔

ای رسید اکاؤنٹ کے لئے ذمہ داراسلامی بہنوں کے کوائف جلد جمع کروانے اور اکاؤنٹ اوپن کروانے پربھی کلام کیا نیزماہانہ سفری شیڈول اور ماہانہ مدنی مشورہ لینے کا ہدف بھی دیا ۔مزید اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ بڑی عمر کی اسلامی بہنوں  کےمدرسۃ المدینہ کے تحت لاہور ریجن میں بذریعہ کال مدنی مشورہ منعقد ہواجس میں ریجن و رکن زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کودینی کام کرنےکےحوالےسےنکات بتائےاور نئی مقرر ہونے والی ناظمات کو ان کی ذمہ داریوں کےحوالےسے رہنمائی کی نیزاپنی اپنی زون میں شعبےکے تحت ہونے والے کورسز کے نظام کو مضبوط کرنے کا ذہن دیاجس پراسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت ادریس گارڈن کراچی میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں کراچی ریجن و زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ نرمی‘‘ کے موضوع پر مختصر بیان کیااور شعبے میں بہتری لانے کے حوالےسے متفرق نکات سمجھائے نیزگزشتہ کارکردگی کافالو اَپ کیا۔ مزید تعلیمی معیارکو مضبوط کرنے کا ذہن دیااور ہر ماہ نئے مدرسۃ المدینہ کے آغاز کرنے اور ریجن تا علاقہ سطح کے بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کا جائزے و تفتیش کرنے کاہدف بھی دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ بڑی اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کے تحت  گزشتہ دنوں واہ کینٹ کابینہ میں9 مختلف مقامات پر مدنی قاعدہ کورسز اور6 ماہ کا ناظرہ قراٰن کورسز کاانعقاد ہوا جن میں کم وبیش 150 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ان کورسز میں اسلامی بہنوں کومخارج کےساتھ مدنی قاعدہ پڑھنےکاطریقہ اور ناظرہ قراٰن پڑھایاگیااور کورسز کےاختتام پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے کابینہ سطح پر رزلٹ اجتماعات کی ترکیب کی جن میں رکن ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں نے ’’ فضائل قرآن‘‘ کے موضوع پر بیانات کئے۔ 140 اسلامی بہنوں نے کورس مکمل کرنے کی سعادت حاصل کی ۔ 25 اسلامی بہنوں نے فائنل تدریسی ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی جبکہ 21 ٹیسٹ پاس مدرسات نے اپنے اپنے ذیلی حلقوں میں بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ اور گھر مدارس کے آغاز کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کےتحت گزشتہ دنوں کورنگی ساڑھے 5علاقہ مکی کراچی میں مدنی مشورہ ہواجس میں مدرسات  اور شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کی علاقائی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کو دینی کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات بتائےاورکارکردگی میں اضافہ کرنے کاذہن دیتےہوئےمدرسات کو کارکردگی تکمیلی فارم سمجھاکر اس کا پریکٹیکل کروایاجس پر مدرسات نے ہاتھوں ہاتھ ان نکات پر عمل کرنےکی نیتیں پیش کیں ۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے  تحت گزشتہ دنوں لانڈھی کابینہ کراچی میں ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں ڈویژن مشاورت شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کی ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

کابینہ مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہن نے نئے مدرسۃ المدینہ بالغات کھولنے پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کئی اور مدرسات کو ماہ جولائی 2021ءمیں ٹیسٹ پاس کروانے کا ہدف دیا نیز سابقہ کارکردگی کاجائزہ لیتےہوئے مزید بہتر کارکردگی بنانے پر ذہن دیا اور ہر ماہ کے آخری ہفتے میں environment day بنانےکاہدف دیا۔