9 رجب المرجب, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے شعبہ بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے مدرسۃ
المدینہ کے تحت ادریس گارڈن کراچی میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں کراچی ریجن و زون سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’ نرمی‘‘
کے موضوع پر مختصر بیان کیااور شعبے میں
بہتری لانے کے حوالےسے متفرق نکات سمجھائے نیزگزشتہ کارکردگی کافالو اَپ کیا۔ مزید
تعلیمی معیارکو مضبوط کرنے کا ذہن دیااور ہر ماہ نئے مدرسۃ المدینہ کے آغاز کرنے اور ریجن
تا علاقہ سطح کے بڑی عمر کی اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کا جائزے و تفتیش کرنے کاہدف بھی دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔